Tv Lounge Sajanay Ke 7 Andaaz - Article No. 1899

Tv Lounge Sajanay Ke 7 Andaaz

ٹی وی لاؤنج سجانے کے 7انداز - تحریر نمبر 1899

محدود احاطے میں مثالی ٹی وی لاؤنج آراستہ کیا جا سکتا ہے ،آپ ٹی وی اسٹینڈ اور پینل کے فرنیچر کو حسب ضرورت ڈیزائن کر کے جگہ اور وسائل دونوں کی بچت کر سکتی ہیں ۔اگر چاہیں تو سرخ رنگ بھی استعمال کیا جا سکتا ہے ۔

پیر 22 اکتوبر 2018

حسن ترتیب توجہ چاہتا ہے
ٹی وی لاؤنج کی آرائش وزیبائش کے لئے ٹیلی ویژن کے نت نئے انداز ،ڈیزائن اور اقسام متعارف ہو چکی ہیں اور ٹی وی اسکرینوں کے لئے LCD، پلازما،Retina,LED,Flat،کرسٹل اور 3Dجیسی ٹیکنا لو جیز مارکیٹ میں دستیاب ہیں ۔اب وہ دور نہیں رہا کہ ڈبے نماٹی وی خوبصورت فریم کے ساتھ کسی ایک کمرے میں رکھا رہے ۔
محدود احاطے میں مثالی ٹی وی لاؤنج آراستہ کیا جا سکتا ہے ،آپ ٹی وی اسٹینڈ اور پینل کے فرنیچر کو حسب ضرورت ڈیزائن کر کے جگہ اور وسائل دونوں کی بچت کر سکتی ہیں ۔

اگر چاہیں تو سرخ رنگ بھی استعمال کیا جا سکتا ہے ۔
ایک چھوٹے کمرے میں سامان رکھنے کی جگہ کی اپنی ہی اہمیت ہوتی ہے ۔ایسے میں اگراونچی جگہ شیلف بنا ہو تواس کے نیچے دیوار پر ٹی وی آویزاں کیا جا سکتا ہے ۔

(جاری ہے)

اس شیلف میں چند آرائشی اشیاء کے ساتھ ساتھ DVDبھی رکھا جا سکتا ہے ۔
اگر آپ کتب بینی کے شائق ہیں اور آپ کے گھر میں علیحدہ سے اسٹڈی نہیں تو ایک وسیع ترشیلف بنوا کر اپنی پسندیدہ کتب ،آرائشی آئینے ،کوئی مجسمہ یا تصویر آویزاں کر دیجئے۔

یہاں رکھی ہر چیز بھلی لگے گی بشر طیکہ کتابوں کا سرورق پھٹانہ ،ہوآئینہ صاف وشفاف ہو،لہٰذا لاؤنج کی ڈسٹنگ روزانہ کی بنیاد پر کرتی رہیں ۔یہ تجویز نظریہ ضرورت کے تحت لاؤنج اور اسٹڈ ی کو ایک ہی وقت میں استعمال کرنے کے لئے نہایت موزوں ہے ۔
اگر آپ کے لاؤنج کا سائز چھوٹا ہوتو بھی پریشان نہ ہوں آپ اپنا LEDدیواری الماری میں تو چنواسکتے ہیں ۔
یہ بھی ایک اچھا آئیڈیا ہے ۔کم جگہ کا بہترین استعمال کیاجا تا ہے ۔کو شش یہ بھی کیجئے کہ آپ کے صوفوں کی نشستیں بہت چوڑی اور بڑی نہ ہوں ۔کمرہ حجم میں چھوٹا ہوتو فرنیچر بھی زائد جگہ،گھیرنے والا نہیں ہونا چاہئے۔
وال ماؤنٹ ٹی وی کارنر اسٹینڈ ہی معروف ترین تخیل ہے اس تخیل کے ساتھ کی جانے والی آرائش سے متعلق لوگوں کی اچھی رائے قائم ہو ئی ہے ۔
اس کمرے میں آرام دہ فرنیچر دبیز غالیچے یار گزاور ان ڈور پلانٹس رکھ کر اسے دل آویز ہی نہیں ماحول دوست بھی بنا سکتی ہیں ۔
اسٹوریج یعنی اشیاء کو ذخیرہ کرنے کے خیال سے دیواری شیلفز میں دروزاے لگواےئے اب ان کے اندر قیمتی دستاویزات ،ریموٹ کنٹرول یا کچھ بھی رکھئے۔ان شیلفز کو سر مئی ،بھورے ،سفید ،اخروٹ کے رنگ یا سیاہی مائل پالش سے آراستہ کیجئے علاوہ ازیں صوفوں کے کپڑوں کا رنگ مدھم ہوتو بہتر ہے ۔اس طرح آپ کی شیلفز خوب جچیں گی۔
کیبنٹ وال کسی مستند کا ریگر سے بنوایا جا سکتا ہے ۔یہ فرنیچر بھی نہایت پر کشش دکھائی دیتا ہے آپ چاہیں تو اس کیبنٹ میں LEDیاLCDلگواےئے یا پھر پرانے طرز کاٹی وی یہاں رکھا جا سکتا ہے ۔

Browse More Home Interior & Decoration - Ghar Ki Aaraish

Special Home Interior & Decoration - Ghar Ki Aaraish article for women, read "Tv Lounge Sajanay Ke 7 Andaaz " and dozens of other articles for women in Urdu to change the way they live life. Read interesting tips & Suggestions in UrduPoint women section.