Bailon Or Podon Ki Nigehdasht Kay Liay - Article No. 1230

Bailon Or Podon Ki Nigehdasht Kay Liay

بیلوں اور پودوں کی نگہداشت کے لئے - تحریر نمبر 1230

پودوں کو صحت مندرکھنے اور بہتر نشوونما کے لئے چار گھنٹے کی دھوپ بہت ضروری ہے۔۔۔

پیر 29 جون 2015

1۔ جب بیل یا پودا مرجھا جائے تو نیا گملا نہ خریدیں بلکہ پرانے گملوں کی مٹی پرانا گوبر ڈال کر اسی مٹی کو استعمال میں لائیں۔
2۔ گملے میں مٹی کی تیاری کے لئے ریت، عام مٹی، پرانا گوبر یا ناریل کی لکڑی کا بورا بھی استعمال کر سکتے ہیں۔
3۔ ٹیرس یابالکونی میں پڑے گملوں کو سخت دھوپ سے بچانے کے لئے ان کے اوپر چھت کے طور پر سبز رنگ کی شیٹ ڈال دیں۔


4۔ پودوں کو صحت مندرکھنے اور بہتر نشوونما کے لئے چار گھنٹے کی دھوپ بہت ضروری ہے۔
5۔ پلاسٹک کے گملے دیواروں پر لٹکانے کے لئے زنجیر (Chain) کے اندرہک (Hock) یعنی کانٹا ڈال کر گملے میں سوراخ کریں اور اس کے اندر زنجیر ڈال دیں۔
6۔

(جاری ہے)

پودوں کی غذائی ضرورت پوری کرنے کے لئے نائٹروجن ، فاسفورس اور پوٹاشیم یعنی این پی کے (Npk) جو بھنڈی کے دانوں کی طرح ہوتی ہے ایک گملے میں ایک چائے کا چمچ ہر دو ماہ کے بعد ڈالتی رہیں۔


7۔ پتوں اور پھولوں کو تروتازہ رکھنے کے لئے لیکوئیڈ فرٹیلائزر(Liquid Fertilizer) کو سپرے بوتل میں ڈال کر دوسے تین ماہ بعد سپر کریں۔
8۔ ابتدامیں امپورٹڈ پلانٹس لگانے کے بجائے اپنے علاقے کے پودے اور بیلیں لگائیں جب آپ کو پودوں کی نگہداشت کا سلیقہ آجائے تو امپورٹڈ پلانٹس بھی خرید لیں۔
9۔ اگر پودے یا بیل موسمی ہو اور ان کے پھول اور پتے جھڑ جائیں تو ان کے گملے سائیڈ پر رکھ دیں موسم آنے پر خود بخود پھوٹ جائیں گے۔

Browse More Gharelu Totkay

Special Gharelu Totkay article for women, read "Bailon Or Podon Ki Nigehdasht Kay Liay" and dozens of other articles for women in Urdu to change the way they live life. Read interesting tips & Suggestions in UrduPoint women section.