Ghar Ka Bana Huwa Mehndi Aur Coffee Se Bana - Article No. 1498

Ghar Ka Bana Huwa Mehndi Aur Coffee Se Bana

گھرکا بناہوا مہندی اور کافی سے بنا - تحریر نمبر 1498

ہیئر کلر

منگل 26 جولائی 2016

اجزاء:
کافی دو کھانے کے چمچ، مہندی دو کھانے کے چمچ ۔ کالا پتھرایک چٹکی۔ عرق گلاب حسب ضرورت۔ زعفران ایک چٹکی۔ خشک گلاب کی پتیاں ایک چوتھائی کپ۔ وٹامن کا لوشن یازیتون کا تیل دو چائے کے چمچ۔ پسی ہوئی سونف آدھا چائے کا چمچ۔ پسے ہوئے بادام دو چائے کے چمچ۔ بنانے اور استعمال کرنے کا طریقہ اوپردی ہوئی تما چیزوں کو ایک پین میں ڈال کرعرق گلاب کی مدد سے مکس کرکے گاڑھا ساپیسٹ بنالیں اور چولہے پر رکھ کر تین سے چار منٹ کیلئے پکائیں۔
ٹھنڈا کرکے اپنے بالوں میں جس طرح بازاری کلر لگاتے ہیں لگاکر کیپ پہن لیں ا ور تقریباََ دو گھنٹوں کیلئے لگارہنے دیں۔ دو گھنٹوں کے بعد آملے ریٹھے اورسیکا کائی سے بال دھولیں۔ اگ رنگ زیادہ گاڑھا کرنا ہوتو کالے پتھر کی مقدارایک چٹکی اور بڑھالیں مگردھیان سے کیونکہ کالے پتھر کازیادہ استعمال آپ کو نقصان بھی دے سکتا ہے۔

(جاری ہے)


سفید بالوں کو رنگت دینے کیلئے اشیاء انڈے کی زردی ایک عدد۔

سرکہ دوچائے کے چمچ دودھ چائے کے چمچ۔ مہندی بالوں کی مناسبت سے حسب ضرورت ۔
طریقہ استعمال:
مہندی ایک پیالے میں لیں اب اس میں باقی کی اشیا ء اچھی طرح مکس کر لیں اب اس مکسچر کوبالوں پرلگائیں جب بال اچھی طرح خشک ہوجائیں توسردھولیں بالوں میں خوبصورت رنگ آجائے گا۔
پیڈی کیور:
ہمارے جسم کا سب سے زیادہ استعمال ہونے والا عضوپاؤں ہے بعض اوقات انہیں نائٹ شوز میں پھنسا دیاجاتا ہے یا پھر سٹائلش جوتے ان کے لئے مصیبت بن جاتے ہیں۔
یہ سارادن ہمارا وزن اٹھاتے ہیں ا یسے میں ضروری ہوتا ہے کہ ان کی دیکھ بھال مناسب طریقے سے کی جائے اور ان کی صفائی ستھرائی کاخیال رکھاجائے۔ صاف ستھرے ناخن اور میل کچیل سے پاک پاؤں پر قاراور شاندار لگتے ہیں۔ پاؤں کی صفائی کیلئے ایک ٹب میں اتنا پانی لیں جس میں پاؤں ڈوب جائے پانی کے اندر شیمپو اور نمک ملا کر پیروں کی جلد نرم اور ملائم ہوجائے گی۔
جب آپ پیروں کے ناخنوں کی صفائی کرتے وقت شارپ ٹیل کٹر سے ناخنوں کوکاٹیں تاکہ ان کہ شیپ قائم رہے۔ اب پیروں کے ناخنوں کے آس پاس چند قطرے کیوٹیل ریمور کے ڈالیں اور مساج کریں اب کناروں کو آرام سے پیچھے پش کرنے کیلئے کیوٹیکل پشر کااستعمال کریں۔ اب کٹے ہوئے ناخنوں کے کنارقوں کو برابر کرنے کیلئے ان پر فائل کریں اس کے بعد سے بفرسے ناخنوں کو بف کریں اس طرح ناخنوں میں چمک آجائے گی۔ اب ناخنوں پر کلیئر نیل پالش اور اسے خشک ہونے کیلئے پانچ سے دس منٹ دیں اب آپ نیل اور دارنش لگائیں اور پندرہ منٹ تک خشک ہونے دیں اب آپ کے پاؤں اور ناخن شاندار لک حاصل کرچکے ہیں۔

Browse More Gharelu Totkay

Special Gharelu Totkay article for women, read "Ghar Ka Bana Huwa Mehndi Aur Coffee Se Bana" and dozens of other articles for women in Urdu to change the way they live life. Read interesting tips & Suggestions in UrduPoint women section.