Gharelu Tarkeebain Aazmaiay - Article No. 1480

Gharelu Tarkeebain Aazmaiay

گھریلو ترکیبیں آزمائیے - تحریر نمبر 1480

قالین کے گڑھے برف سے دور کیجیے: اخروٹ کھرونچوں اورخراشوں کوختم کرتاہے:

منگل 7 جون 2016

قالین کے گڑھے برف سے دور کیجیے:
اگر قالین پر گڑھے پڑگئے ہوں تو برف کاایک ٹکڑا لیجیے اور اس مقام پر رکھ دیجیے، جہاں پر گڑھا پڑا ہوا ہے برف کے ٹکڑے کو پگھل جانے دیجیے، تاکہ قالین کے ریشے خوب نرم اورملائم ہوجائیں۔ چند منٹ کے بعد ایک کانٹا (FORK) لیجیے اور نمی والی جگہ پر رگڑیے۔ رگڑ سے قالین کے ریشے اُبھر کراوپر آجائیں گے اور قالین کی سطح ہموار ہوجائے گی۔
گڑھا غائب ہوجائے گااور قالین نیا لگنے لگے گا۔
اخروٹ کھرونچوں اورخراشوں کوختم کرتاہے:
لکڑی کی میز، کرسی یا دیوار پر کھرونچیں، اور خراشیں پڑجاتی ہیں۔ ایک سالم اخروٹ لیجیے اور اسے توڑے بغیر ان کھرونچوں اور خراشوں پر رگڑنا شروع کردیں۔اخروٹ کے سخت چھلکے میں بھی تیل، ہوتا ہے، یہ تیل ان خراشوں میں بھر جائے گا اور فرنیچر چمک اٹھے گا۔

(جاری ہے)

س
اخبار سے کھڑکیوں کے شیشے صاف کیجیے:
اخبار کے ریشے ( FIBRES) ٹشوپیپر کی نسبت زیادہ گنجان ہوتے ہیں، لہٰذا گندے اور دھندلے شیشوں کو اگر اخبار سے صا ف کیا جائے تو نہ صرف ان پر جما ہوا گردوغبار دور ہوجاتا ہے، بلکہ یہ شیشوں کی نمی کو جذب کرکے انھیں خوب چمکا دیتا ہے۔
بندنالی کیسے کھولیں:
نالی بند ہوجاے پر باورچی خانے میں پانی بھر جاتا ہے اورکام میں دشواری ہوتی ہے۔
اس پریشانی سے نجات پانے کے لیے سوڈابائی کاربونیٹ کی ایک پیالی نالی میں ڈال دیں اور اس کے بعد ایک پیالی سرکہ اس پر ڈال دیں۔ پانچ منٹ کے بعد نالی میں کھولتا ہوا پانی ڈال دین۔ نالی بالکل صاف ہوکر کھل جائے گی۔
دیواروں کے سوارخ صابن سے بھریں:
اگر دیواروں میں سوراخ ہوگئے ہوں تو اسی رنگ کے صابن سے دیواریں ہوں۔ اس کے بعد حسب صابن سخت ہوجائے تو برش سے سطح برابر کردیجیے سوراخ غائب ہوجائیں گے۔

ایلومینیم سے کپڑے کی شکنیں دور :
کپڑوں پر استری پھیرتے وقت دہری محنت کرنی پڑتی ہے ۔ کپڑے کی شکنیں آگے اور پیچھے دونوں طرف سے دور کرنی پڑتی ہیں۔ اس سے بچنے کے لیے استری والی جگہ پر ایلومینیم کی ایک شیٹ رکھ کر استری کریں۔ کپڑے کی شکنیں بیک وقت دونوں طرف سے دور ہوجائیں گی۔

Browse More Gharelu Totkay

Special Gharelu Totkay article for women, read "Gharelu Tarkeebain Aazmaiay" and dozens of other articles for women in Urdu to change the way they live life. Read interesting tips & Suggestions in UrduPoint women section.