Roza Maraah Bimarion Ke Ilaaj Ke Intehai Mufeed Totkay - Article No. 1301

Roza Maraah Bimarion Ke Ilaaj Ke Intehai Mufeed Totkay

روزہ مرہ بیماریوں کے علاج کے انتہائی مفید ٹوٹکے - تحریر نمبر 1301

پالک کے پتوں کو اُبال کر اس کے پانی میں تھوڑا سا نمک ملا کر غرارے کرنے سے گلے کا درد ٹھیک ہو جاتاہے۔

بدھ 2 ستمبر 2015

نمونیہ کے علاج کیلئے پانچ چھ پیاز لیکر انہیں باریک پیس لیں ،پھر اسے آگ پر بھون لیں اور مناسب سرکہ ملادیں ۔اب اسے کسی پوٹلی میں باندھ کر سینے پر رکھ دیں۔پیاز قابل برداشت حدتک گرم ہونی چاہئے جب ایک پوٹلی ٹھنڈی ہوجائے تو اس کی جگہ دوسری گرم پوٹلی بنا کررکھ دیں ۔یہ عمل متواتر جاری رکھیں۔جب تک افاقہ نہ ہو۔
پالک کے پتوں کو اُبال کر اس کے پانی میں تھوڑا سا نمک ملا کر غرارے کرنے سے گلے کا درد ٹھیک ہو جاتاہے۔

سانپ کے کاٹے کا علاج:
لہسن کا عرق ، ڈنک کے مقام پر لگانے سے زہر کا اثر اور درد، دور ہوجاتا ہے ۔لہسن کا عرق پلانے سے زہر کا اثر زائل ہوجاتاہے۔
مولی کے چھلکے کو شہد میں ملا کر سانپ کے ڈسے ہوئے فرد کو کھلانے سے سانپ کے زہر کا اثرزائل ہوجاتاہے۔

(جاری ہے)


اگر سانپ نے کسی کو ڈس لیا ہوتو اسے چولائی کاساگ کھلانے سے زہر کا اثر زائل ہوجاتا ہے۔


بلڈپریشر کا علاج:
کدواور ٹینڈے کا بکثرت استعمال بلڈپریشر کوکم کرتا اور جسم کو ضروری طاقت فراہم کرتا ہے۔
چولائی کے ساگ کا بکثرت استعمال بلڈپریشر کے مرض سے چھٹکارا دلاتا ہے۔کیلا بھی ہائی بلڈپریشر کیلئے ازحد مفید ثابت ہوتاہے۔
منہ کے چھالوں کا علاج:
اگرمنہ میں چھالے ہوں گلا پک گیا ہو تو دوتین روزتک خشک دھنیا جُوسنے سے چھالوں کو آرام آجاتاہے۔

جگر کمزوری کا علاج:
کچے یا پکے ہوئے شلجم دونوں کا استعمال جگر کی کمزوری کودور کرتا ہے۔کچے شلجم زیادہ مفید ہے۔
مرگی کا علاج:
مریض کی ناک میں چند قطرے پیاز کا عرق ڈالنے سے مریض کو ہوش آجاتا ہے۔
خارش کا علاج:
پیاز کا رس خارش کی جگہ پر آہستہ آہستہ ملنے سے خارش کو آرام آجاتا ہے۔

Browse More Gharelu Totkay

Special Gharelu Totkay article for women, read "Roza Maraah Bimarion Ke Ilaaj Ke Intehai Mufeed Totkay" and dozens of other articles for women in Urdu to change the way they live life. Read interesting tips & Suggestions in UrduPoint women section.