Tulsi Injeer Aur Moong Phali Ke Posheeda Fawaid - Article No. 1418

Tulsi Injeer Aur Moong Phali Ke Posheeda Fawaid

تلسی، انجیر اور مونگ پھلی کے پوشیدہ فوائد - تحریر نمبر 1418

تلسی: تلسی ایک جراثیم کش جڑی بوٹی ہے۔ چہرے پر اس کا استعمال کیل مہاسوں اور دانوں سے محفوظ رکھتا ہے۔

منگل 8 مارچ 2016

تلسی: تلسی ایک جراثیم کش جڑی بوٹی ہے۔ چہرے پر اس کااستعمال کیل مہاسوں اور دانوں سے محفوظ رکھتا ہے۔ دوران خون بہتر بناتا ہے اور چہرے پرنکھار لاتا ہے۔
سبزی تروتازہ رکھنا: پانی میں سرکہ ملا کر اچھی طرح سبزی کے اوپر چھڑک دیں، سبزی مرجھائے گی نہیں بلکہ تروتازہ رہے گی۔
انجیر کے فوائد: اللہ نے قرآن میں انجیر کی قسم کھائی ہے اس کے بے پناہ طبی فوائد ہیں۔
خون میں کولیسٹرول کی سطح کم کرتی ہے، معدے کیلئے فائدے مند ہے، ہڈیوں کومضبوط کرتی ہے۔
گنے کا رس پئیں: معدے کی گرمی دور کرتا ہے، جسم کو طاقت فراہم کرتا ہے، کولیسٹرول کی سطح کو بڑھنے سے روکتا ہے، جگر کی خرابی اور نیند کی کمی کی بیماری کو دورکرتا ہے۔
نزلے میں فوری آرام: ایک پیالی گرم پانی میں تین کھانے چمچے سیب کا سرکہ اور ایک چائے کا چمچہ شہد ملا کر پئیں۔

(جاری ہے)

نزلے میں فوری آرام آجائے گا۔
مونگ پھلی گوشت زیادہ مفید: بادام کی نسبت کم قیمت ہونے کی وجہ سے اسے غریبوں کا بادام بھی کہا جاتا ہے۔ اس میں ایک کلو گوشت کی نسبت زیادہ لحمیاتی اجزاء پائے جاتے ہیں۔ دانتوں کو مضبوط کرنے میں مدد کرتی ہے۔
مصالحہ ٹپس: اگر ہاتھ جل جائے تو کپڑوں والا نیل ٹوتھ پیسٹ میں ملاکر لگائیں، نہ جلن ہوگی اور نہ ہی داغ پڑیں گے۔

مچھر: زردرنگ کی شے پر مچھر نہیں گرتے۔ اگر سوتے وقت زردرنگ کی چادار اپنے اوپر اوڑھ لیں تو مچھر آپ کے قریب نہیں آئیں گے۔
شہد: گرم پانی میں شہد ملا کر پینے سے جسم کی تمام چربی زائل ہوجاتی ہے اور حدسے زیادہ بھاری جسم بھی دبلا پتلا ہوجاتا ہے۔
انڈہ: چونے کے پانی میں دیرتک گندا نہیں ہوتا۔
روغن بادام: اس کے چند قطرے ناک میں ٹپکانے سے آدھے سرکا درد جاتا رہتا ہے۔

خشخاش: اگر نزلہ زکام جلدی ہوجاتا ہوتو شربت خشخاش صبح وشام ایک ایک چمچہ پی لیں یاگیہوں کی بھوسی ایک تولہ پانی میں جوش دے کرایک مصری ملاکر صبح وشام پی لیں۔
سفید زیرہ: اگر جگر کے مقام پر کھچاؤ محسوس ہوتو سفید زیرہ دو ماشہ فی خوراک صبح وشام ہمراہ تازہ پانی لیں۔
تلسی: تلسی کے بیج ایک تولہ گائے کے دودھ کے ساتھ روزانہ صبح کھا لیا کریں۔
اس سے خونی بواسیر بالکل ختم ہوجائے گی۔
بصارت میں کمزوری: اگر بصارت میں کمزوری ہورہی ہوتو سونٹھ یاہلدی ایک حصہ، سرمہ سیاہ تین حصے باری پیس کر آنکھوں میں لگائیں۔ اس سے افاقہ ہوگا۔
شربت سیب: اگر دل کی کمزوری کی شکایت ہوتو شربت سیب ایک تولہ صبح وشام پی لیں۔
کالی مرچ: اس کو تل میں پیس کر حل کریں اور مفلوج حصے پر مالش کریں ۔ انشاء اللہ افاقہ ہوگا۔

Browse More Gharelu Totkay

Special Gharelu Totkay article for women, read "Tulsi Injeer Aur Moong Phali Ke Posheeda Fawaid" and dozens of other articles for women in Urdu to change the way they live life. Read interesting tips & Suggestions in UrduPoint women section.