Khawateen Ke Masail Ke Hal Ke Liye Chand Behtareen Gharelo Totkay - Article No. 1426

Khawateen Ke Masail Ke Hal Ke Liye Chand Behtareen Gharelo Totkay

خواتین کے مسائل کے حل کیلئے چند بہترین گھریلو ٹوٹکے - تحریر نمبر 1426

اگر مسوڑھے پھولے ہوں تک نمک میں سرسوں کاتیل ملا کر مسوڑھوں پر لگائیں۔ دن میں دو تین بار لگانے سے مسوڑھوں میں تکلیف نہیں ہوگی۔

بدھ 16 مارچ 2016

اگر مسوڑھے پھولے ہوں تک نمک میں سرسوں کاتیل ملاکر مسوڑھوں پر لگائیں۔ دن میں دو تین بار لگانے سے مسوڑھوں میں تکلیف نہیں ہوگی۔
چہرے کا میک اپ اتارنے کیلئے کسی کریم یا بلیچنگ ملک کی بجائے اگر کچا دودھ استعمال کیاجائے تو اس سے چہرے کا میل بھی نکل جائے گا اور جلد بھی نرم ملائم محسوس ہوگی۔
کپڑوں پراگر چائے گرجائے تو اس پر فوراََ ٹالکم پاؤڈر چھڑک دیں چائے کارنگ کپڑوں پر نہیں جمے گا۔

بعض اوقات جوتا پڑے پڑے تنگ ہو جاتا ہے۔ آپ فلالین کے کپڑے کوگرم پانی میں بھگو کر نچوڑ لیں اور جوتے کے اندر ٹھونس دیں۔ کپڑے کی گرمی کی وجہ سے جوتا پھیل جائے گااور اس کی تنگی دور ہوجائے گی۔
کنوئیں یابورنگ کا پانی اکثر نمکین اور بھاری ہوتا ہے۔ اس کو ہلکا کرنے کیلئے آپ ایک بالٹی پانی میں ایک چائے کا چمچہ بورک پاؤڈر اور سرکہ ملا دیں۔

(جاری ہے)

آپ آسانی سے نہانے کیلئے استعمال کرسکتے ہیں۔
اگر آپ کے فریج میں پھپھوندی لگ گئی ہوتو سفید سرکہ میں بیکنگ پاؤڈر ملا کر اپنے فریج کی ففائی کریں اس سے پھپھوندی صاف بھی ہوجائے گی اور دوبارہ نہیں لگے گی۔
اپنے ناشتے اور رات کے کھانے میں بندگوبھی کااستعمال کریں یہ موٹاپے کو کم کرنے کا باعث بنتی ہے۔
اگر بچوں کے پیٹ میں درد ہوتا ہے تو ان کی ناف پر گرم ہینگ لگائیں اس سے ان کے معدے کادرد چلا جائے گا۔

جینز کی پینٹ دھوتے وقت ایک بالٹی میں چار کھانے کے چمچے سرکہ ڈال کر دھوئیں پینٹ کارنگ خراب نہیں ہوگا۔
پالش سوکھ جانے کی صورت میں اس میں تھوڑا سا پٹرول ملالیں تو پالش نرم ہوجائے گی اور اسے دوبارہ استعمال کیاجاسکے گا۔
بینگن کاٹنے کے دوران انگوٹھے اور ہاتھوں پر جامنی سارنگ چڑھ جاتا ہے اس رنگ کو صاف کرنے کیلئے ہاتھوں کو نمک ملاکر دھویا جائے تو صاف ہوجائیں گے۔
دانتوں کو چمکدار بنانے کیلئے دو سے تین انجیر لے کر توے پر جلالیں۔جب انجیراچھی طرح جل کر سیاہ ہوجائے تو توے پر سے اتار کر پیس لیں۔ یہ سفوف دانتوں پر اچھی طرح رگڑیں، دانت صاف ہوجائیں گے ، اس سفوف کو بوتل میں ڈال کر محفوظ بھی کیاجاسکتا ہے۔

Browse More Gharelu Totkay

Special Gharelu Totkay article for women, read "Khawateen Ke Masail Ke Hal Ke Liye Chand Behtareen Gharelo Totkay" and dozens of other articles for women in Urdu to change the way they live life. Read interesting tips & Suggestions in UrduPoint women section.