Palkon Ko Lamba Aur Khobsorat Bananay Ke Gharelo Totkay - Article No. 1434

Palkon Ko Lamba Aur Khobsorat Bananay Ke Gharelo Totkay

پلکوں کو لمبا اور خوبصورت بنانے کے گھریلو ٹوٹکے - تحریر نمبر 1434

چقندر ابالنے کے دوران تنکا چبھو کرد یہ دیکھ لیا جائے کہ چقندر بالکل گل گیا ہے، گل گیا ہو تو اسے پانی سے نکال کر کسی کھردرے کپڑے یا اخبار کے کاغذ کی۔۔۔

جمعرات 24 مارچ 2016

چقندر ابالنے کے دوران تنکا چبھو کرد یہ دیکھ لیا جائے کہ چقندر بالکل گل گیا ہے، گل گیا ہو تو اسے پانی سے نکال کر کسی کھردرے کپڑے یا اخبار کے کاغذ کی تہوں میں دباکر ہلکا سا مسل لیں تو چھلکا فوراََ تر جائے گا اور ہاتھ بھی خراب نہیں ہونگے۔
پاؤں سوج گئے ہوں تو اس شکایت کو دور کرنے کیلئے دیسی شلجم اُبال لیں۔ اُبلے ہوئے شلجم کے پانی میں نمک اور سرسوں کا تیل مل کر پاؤں کو اس میں ڈبوئے رکھیں اور ابلے ہوئے شلجم کے ٹکڑے آہستہ آہستہ انگلیوں پر ملیں۔
تھوڑی دیر بعد پاؤں خشک کرکے کپڑوں میں لپیٹ کر سوجائیں۔انگلیوں کی سوزش ختم ہوجائے گی۔
اگر کپڑوں پر لپ اسٹک کاھبہ لگ گیا ہے تو کپڑا دھونے سے پہلے داغ والے حصے پر پٹرولیم جیلی لگادیں لپ اسٹک کانشان غائب ہوجائیگا۔

(جاری ہے)


پٹرولیم جیلی ہلکے پھلکے معمولی زخموں جیسے رگڑ لگ جانا کٹ جانا اور خراش پڑجانا وغیرہ کو آرام پہنچانے میں بہت مدد گار ثابت ہوتی ہے چونکہ زخموں کو تیزی سے ٹھیک کرنے کیلئے موئسچرائزنگ یعنی چکناہٹ اور نمی کی بہت ضرورت ہوتی ہے اور پٹرولیم جیلی میں موئسچرائزنگ کی خصوصیات موجود ہوتی ہے۔


آپ پٹرولیم جیلی کو پورے جسم پر خاص طور پر ہاتھوں اور پیروں پر اپلائی کرسکتی ہیں۔ یہ خشک جلد کے مسئلے سے مکمل طور پر نجات دلاتی ہے۔ سردیوں میں اکثر ہاتھوں پیروں کی جلد پھٹنے لگتی ہے تو آپ پٹرولیم جیلی استعمال کرکے اس لجھن سے چھٹکارا پاسکتی ہیں۔
آپ اپنے بچے کے باربار ہونے والے ڈائپرریشز سے بہت پریشان ہیں تو آپ پٹرولیم جیلی ڈائپر پہنانے سے قبل بچے کی جلد پر اپلائی کردیں۔
اس عمل سے آپ کے بچے کو جوڈائپریشزکا مسئلہ درپیش ہے اس میں آرام آئے گا اور ڈائپرریشز ہونے کا خدشہ بھی کم ہوجائے گا۔
انگلی پر تھوڑی سے پٹرولیم جیلی لے کر اس کو جوتوں پرمل دیں اس کے بعد نرم کپڑے سے رگڑ کر صاف کر لیں۔ اب آپ جوتے کی چمک دیکھیں۔
پلکیں لمبی اور گھنی کردیتی ہے۔ یہ پٹرولیم جیلی کا ناقابل یقین کرشمہ ہے۔آپ اس کرشمے کاکمال دیکھنے کیلئے رات کو اپنے بستر پر جانے سے پہلے بہت تھوڑی مقدار میں پٹرولیم جیلی اپنی پلکوں پر لگائیں۔
آپ دو ہفتوں میں ہی اپنی پلکوں کو گھنا اور اس کی لمبائی میں اضافہ محسوس کریں گی۔
آپ بچے کے چہرے اور ہاتھوں پیروں پر ہلکی سی پٹرولیم جیلی اپلائی کردیں۔آپ کے بچے کا چہرہ اور ہاتھ نرم وملائم ہوجائیں گے اور موسم کی شدت کے باعث پھٹنے سے بھی محفوظ رہیں گے۔
آپ نیل پالش لگے ناخنوں پر چمک لانے کیلئے تھوڑی سی پٹرولیم جیلی ناخنوں پر مل لیں اور پھر اپنے ناخنوں کی دمک دیکھیں۔
لپ اسٹک کے نشان مٹاتی ہے: یہ نرم ساخت کے حامل میٹریل سے لپ اسٹک کے داغ کو صاف اور غائب کرنے میں مدد کرسکتی ہے۔ لیکن کیسے؟ اگر کپڑوں پر لپ کو دھبہ لگ گیا ہے تو دھونے سے پہلے داغ والے حصے پر پٹرولیم جیلی لگا دیں۔ دھونے کے بعد لپ اسٹک کانشان غائب ہوجائے گا۔

Browse More Gharelu Totkay

Special Gharelu Totkay article for women, read "Palkon Ko Lamba Aur Khobsorat Bananay Ke Gharelo Totkay" and dozens of other articles for women in Urdu to change the way they live life. Read interesting tips & Suggestions in UrduPoint women section.