Garmi Door Bhaganay Ke Chand Mufeed Mashwaray - Article No. 1474

Garmi Door Bhaganay Ke Chand Mufeed Mashwaray

گرمی دوربھگانے کے چند مفید مشورے - تحریر نمبر 1474

گرمی دوربھگانے کے چند مفید مشورے موسم گرما جب بھی آتا ہے بہت سے لوگوں کیلئے پریشانی کاسبب بن جاتا ہے۔

ہفتہ 21 مئی 2016

گرمی دوربھگانے کے چند مفید مشورے موسم گرما جب بھی آتا ہے بہت سے لوگوں کیلئے پریشانی کاسبب بن جاتا ہے۔ گرمی شدت بہت سی بیماریوں کو جنم دیتی ہے جس سے بیحد مشکل کاسامنا کرنا پڑتا ہے آج ہم آپ کو چند ایسی تدابیربتائیں گے جن کے مدد سے آپ خود کوگرمی میں ہونے والی بیماریوں سے محفوظ رکھ سکیں گے۔
کیڑے ماردواؤں کااستعمال زیادہ کریں: گرمی میں مچھر مکھیوں کی تعداد بڑھ ہوجاتی ہے اور ان سے بہت سی بیماریوں جنم لیتی ہیں لہٰذا ان سے بچاؤ کیلئے کیڑے ماردواؤں کااستعمال لازمی کریں۔

ڈھیلے کپڑے پہنیں: گرمی میں کوشش کریں کہ جس حد تک ممکن ہو ڈھیلے اور ہلکے رنگ کے کپڑے پہنیں شام کے وقت باہر نکلتے وقت جرابیں پہنیں تاکہ کوئی مچھر یا کیڑا آپ کو نہ کاٹ سکے۔
زیادہ پانی پئیں: جسم میں نمکیات اور پانی کاتوازن برقرار رکھنے کیلئے پانی کااستعمال بڑھائیں۔

(جاری ہے)

کیفین والے مشروبات سے پرہیز کریں۔ اپنے جسم کو ٹھنڈا رکھنے کیلئے کھیرے کاجوس، ناریل کاپانی، لیموں کا جوس ایک ایک چمچہ سمندری نمک یاہمالیاتی گلابی نمک کے ساتھ پانی کااستعمال کریں۔


گھر میں ورزش کریں: ورزش کرنے کیلئے دن کے ٹھنڈے وقت اور کسی ٹھنڈی جگہ کا انتخاب کریں اس طرح پر تھکان طاری نہیں ہوگی۔
کھانے کودیر تک باہر نہ رکھیں: کھانا کھانے کے فوراََ بعد اسے ریفریجریٹرمیں رکھ دیں۔ دو گھنٹے سے زیادہ دیر تک کھانا باہر نہیں رکھنا چاہئے۔
ایک بوتل پانی میں ایک کھیرا،لیموں اور پودینے کے چند پتے ڈنڈیوں سمیت ڈال کر کم ازکم آٹھ گھنٹے تک فریج میں رکھیں اور صبح اٹھ کر یہ پانی استعمال کریں، اس سے نہ صرف جسم سے زہریلے مادے خارج ہوں گے بلکہ آپ اپنے کوفٹ اور چاک وچوبند محسوس کریں گے۔

Browse More Gharelu Totkay

Special Gharelu Totkay article for women, read "Garmi Door Bhaganay Ke Chand Mufeed Mashwaray" and dozens of other articles for women in Urdu to change the way they live life. Read interesting tips & Suggestions in UrduPoint women section.