Zang Ko Istri Say Kaisay Khatm Karain - Article No. 1499

Zang  Ko Istri Say Kaisay Khatm Karain

بجلی کی استری کواگرزنگ لگ جائے تو اسے کیسے دور کریں؟ - تحریر نمبر 1499

بجلی کی استری کواگرزنگ لگ جائے تو اخباری کاغذ پر نمک لگاکر اس پر رگڑنے سے زنگ دور ہو جاتا ہے۔

جمعہ 29 جولائی 2016

استری صاف کرنے کا طریقہ:
بجلی کی استری کواگرزنگ لگ جائے تو اخباری کاغذ پر نمک لگاکر اس پر رگڑنے سے زنگ دور ہو جاتا ہے۔
کپڑے دھونے کیلئے:
کپڑے دھونے سے پہلے ان کے بٹن زپ وغیرہ بندکر دیں تاکہ وہ آپس میں نہ الجھیں۔ کپڑوں کو بے رنگ ہونے سے بچانے کیلئے انہیں اُلٹا کرکے دھوئیں اور سکھائیں۔
پہلی بار گہرے رنگ کے کپڑے دھوتے وقت ٹھنڈے پانی میں نمک ملا لیں اس سے کپڑوں کا رنگ پکاہوتا ہے۔ گہرے رنگ کے کپڑے جوکئی بار دھلے ہوں ان میں چمک لانے کیلئے بھی یہ عمل موزوں ہے۔
ہیضہ:
لیموں اورپیاز کا رس ملاکرپینے سے ہیضے میں افاقہ ہوتا ہے۔ پودینے کارس پینے سے ہیضہ ختم ہوجاتا ہے۔

(جاری ہے)

جائفل کاجوشاندہ پینے اور لونگ پانی میں اُبال کرپینے سے ہیضے میں لگنے والی پیاس ختم ہوجاتی ہے پیاز کے رس میں چٹکی بھرہینگ ملاکرآدھے گھنٹے بعدپی لینے سے ہیضے میں شفاملتی ہے۔


کلونجی سے موٹاپے کایقینی علاج:
موٹاپا دور کرنے کیلئے نیم گرم پانی میں کلونجی کا باریک سفوف کرکے اسی کے برابر کالی مرچیں ملالیں اور اس کے ساتھ شہد اور ایک لیموں کا رس صبح نہارمنہ پئیں۔ کلونجی زائد چربی کوختم کرنے کے ساتھ ساتھ شوگر کنٹرول کرنے میں بھی مدد گار ہے۔
بوتلوں کی صفائی:
بوتلوں کی صفائی کیلئے بوتل میں تھوڑا ساواشنگ پاؤڈر اور ایک انڈے کاچھلکا کچل کر بوتل کے منہ میں ڈال دیں اور بوتل کو ہلائیں۔
پھر یہ سب اُلٹ کرباہر نکال دیں اور دھوکرصاف کرلیں۔
سفید کپڑوں کی پیلا ہٹ دور کرنا:
سفید کپڑوں کی پیلا ہٹ دور کرنے کیلئے کپڑوں کودھونے کے بعد پانی میں تھوڑا سالیموں نچوڑلیں اب اسی میں کپڑے کھنگالیں اور نچوڑ کرسکھائیں‘ جب ریشمی سفید کپڑے کھنگالیں توسفید سرکہ یانمک ملا لیں اور سائے میں خشک کریں۔

Browse More Gharelu Totkay

Special Gharelu Totkay article for women, read "Zang Ko Istri Say Kaisay Khatm Karain" and dozens of other articles for women in Urdu to change the way they live life. Read interesting tips & Suggestions in UrduPoint women section.