Kitchen Ki Safai Ke Totkay - Article No. 1309

Kitchen Ki Safai Ke Totkay

کچن کی صفائی کے ٹوٹکے - تحریر نمبر 1309

سنک صاف کرنے کیلئے کچن کے سنک میں پانی جمع ہوجائے تو لوگ نالی میں تنکے ڈال کر پانی نکالتے ہیں۔سبزیاں‘ گوشت اور۔۔۔

منگل 15 ستمبر 2015

سنک صاف کرنے کیلئے کچن کے سنک میں پانی جمع ہوجائے تو لوگ نالی میں تنکے ڈال کر پانی نکالتے ہیں۔سبزیاں‘ گوشت اور چکنے برتن دھوتے ہوئے بہت سے چھوٹے چھوٹے ڈرے نالی کے اندرجاکر اسے تنگ کردیتے ہیں۔اس کا آسان اور آزمودہ ٹوٹکا یہ ہے کہ کپڑے دھونے ولا سوڈالیں اور ایک چمچہ بھرکر نالی کے سوراخوں کے اُوپر ڈال کر کیتلی میں پانی اُبال کر اُوپر ڈالیں تمام نالی صاف ہوجائے گی۔

نئے شلجم کی کڑواہٹ: شلجم کا کھاراپن دور کرنے کیلئے جب شلجم چھیل کر ٹکڑے کریں تو ان پر نمک لگا کر رکھ دیں۔کچھ دیر بعد اچھی طرح دھوئیں۔اس طرح کھارا پانی نکل جائے گا اور ان کی کڑواہٹ دور ہوجائے گی۔
کباب محفوظ کرنے کاطریقہ: اکثرخواتین کچے قیمہ کے کباب بنا کر فریز رمیں رکھ دیتی ہیں۔

(جاری ہے)

لیکن جب بوقت ضرورت نکال کر استعمال کرنا مقصودہوتو یہ اتنی بری طرح آپس میں چپک جاتے ہیں کہ علیٰحدہ کرنا مشکل مرحلہ ہوتا ہے۔

آپ کباب بنا کر کسی ٹرے میں تھوڑے فاصلے پر رکھ کر فریزر میں رکھیں۔ جب یہ منجمد ہو کر سخت ہوجائیں تو ان کو ٹرے سے علیٰحدہ کرکے کسی پلاسٹک بیگ میں ڈال کررکھ دیں۔ جب جتنی ضرورت ہونکال لیں۔اس طرح رکھنے سے وہ علیحدہ علیحدہ رہیں گے۔
انڈے والے برتن صاف کرنا: ناشتے وغیرہ کے برتن دھوئیں جس میں انڈے والی پلیٹ بھی ہوتو جس اسفنج سے انڈے کی پلیٹ دھوئی جائے اگر اسی سے دوسرے برتن بھی دھویئے جائیں تو انڈے کی بوتمام برتنوں میں آناشروع ہوجاتی ہے۔
اس کا آزمودہ ٹوٹکا یہ ہے کہ چائے کی پتی جب چائے دانی سے نکالیں تو اسی پتی سے پلیٹ کو صاف کریں اور پھر صاف پانی اور صابن سے دھولیں۔پتی ملنے سے انڈے کی بودوسرے برتنوں کو نہیں لگے گی۔
چنے یادال گلانا: آھا کپ دودھ پکتے ہوئے سالن میں ڈال دیں۔15منٹ بعد آپ چیک کریں تو دال یاچنے گل چکے ہوں گے اگر تھوڑی سی کسررہ گی ہوتو 5منٹ مزید دے سکتی ہیں۔

Browse More Gharelu Totkay

Special Gharelu Totkay article for women, read "Kitchen Ki Safai Ke Totkay" and dozens of other articles for women in Urdu to change the way they live life. Read interesting tips & Suggestions in UrduPoint women section.