Gharelu Ubtan Jild Nikharay - Article No. 1455

Gharelu Ubtan Jild Nikharay

گھریلو اُبٹن جلد نکھارے - تحریر نمبر 1455

اجزاء: گیہوں کا آٹا اور بیسن آدھا آدھا پاؤ، ہلدی ایک تولہ، سنگترے کے خشک چھلکے ایک چھٹانک ، صندل سفید ایک تولہ۔

جمعہ 22 اپریل 2016

اُبٹن بنانے کا طریقہ:
اجزاء: گیہوں کا آٹا اور بیسن آدھا آدھا پاؤ، ہلدی ایک تولہ، سنگترے کے خشک چھلکے ایک چھٹانک ، صندل سفید ایک تولہ۔
ترکیب: سب اشیاء کو باریک پیس کرآٹے میں ملا لیں اور کسی کھلے منہ کی شیشی میں رکھ دیں ہر روز تھوڑا سا اُبٹن لے کر پانی یادودھ میں شامل کرکے لئی سی بنالیں اور چکنائی کیلئے سرسوں کا تیل یابالائی شامل کر لیں اور چودہ منٹ تک خوب ملیں۔
دوران خون کی تیزی سے آپ کا چہرہ تمتمااٹھے گا دو ہفتے بعد آپ اپنے چہرے میں حیرت انگیز تبدیلی پائیں گی اور کسی کریم کے استعمال کی ضرورت بھی نہیں رہے گی۔

کھیرے کا فیشل ماسک:
اجزاء: کھیرا ایک عدد، لیموں کا رس، شہد اور عرق گلاب ایک ایک کھانے کا چمچہ، انڈے کی سفیدی ایک عدد پودینہ آدھا کھانے کا چمچہ۔

(جاری ہے)


ترکیب: کھیرا چھیل کر اچھی طرح پیس لیں۔ اتنا پیسیں کہ پیسٹ بن جائے اب اس میں عرق گلاب لیموں کا رس، پسا ہوا پودینہ، ڈا ل کر اچھی طرح مکس کریں پھر انڈے کی سفیدی کو اچھی طرح پھینٹ کر اس کو مکسچر میں ڈال دیں۔ جب اچھی طرح مکس ہوجائے تو اسے چہرے اور گردن پر 25منٹ لگا رہنے دیں پھر نیم گرم پانی سے دھو لیں۔ آپ کی جلد میں تازگی اور چمک آجائے گی۔
بہترین نتائج کیلئے ہفتے میں ایک دفعہ ضرور استعمال کریں۔
چہرے کی خوبصورتی اور نکھارے کیلئے ٹوٹکے :
چہرے پرپسی ہوئی جئی ملنے سے میلی سے میلی جلد صاف ہوجاتی ہے۔
چہرے پر سیاہ دائرے نمودار ہوجائیں تو ان پر ہلکا سا سبزرنگ لگائیں۔
گردن اور سینے پر مرجھائی ہوئی کھال کے لئے کھیرے کے ٹکڑے لے کر رکھیں اس سے جلد تازہ ہوجائے گی۔
خالص شہد اور دودھ کا مکسچر بناکر چہرے پر ملیں جلد صاف ہوجائے گی۔
شکر کے شربت میں لیموں کا رس ملاکر روزانہ پینے سے رنگ صاف ہوجاتا ہے۔
کارن گلور، دودھ اور لیموں کا رس مکس کر کے پیسٹ بنالیں۔ اس پیسٹ کو چہرے پرلگانے سے چہرہ صاف ہوجاتا ہے۔

Browse More Gharelu Totkay

Special Gharelu Totkay article for women, read "Gharelu Ubtan Jild Nikharay" and dozens of other articles for women in Urdu to change the way they live life. Read interesting tips & Suggestions in UrduPoint women section.