Khawateen Ke Liye Intehai Mufeed Gharelo Totkay - Article No. 1326

Khawateen Ke Liye Intehai Mufeed Gharelo Totkay

خواتین کےلئے انتہائی مفید گھریلو ٹوٹکے - تحریر نمبر 1326

پیالے اور بورڈ کی صفائی، اگر سالم گریوں کی ضرورت ہو۔۔۔

پیر 5 اکتوبر 2015

پیالے اور بورڈ کی صفائی:
جس پیالے میں آپ نے روٹی یالسکٹ بنانے کا آمیزہ(آٹا) گوندھا ہو، اسے صاف کرنے کیلئے جونہی آٹا نکالیں،پیالے میں نمک چھڑکیں۔جوتھوڑاسا آٹے کاحصہ چپکارہ گیاہو گاوہ نمک ملنے سے آسانی سے صاف ہوجائے گااور پیالہ آپ کودھونا آسان ہو جائے گا۔ اسی طرھ روٹی بنانے کا تختہ بھی نمک ملنے سے صاف ہوجاتا ہے۔

اگر سالم گریوں کی ضرورت ہو:
کبھی کبھی کسی کیک یاسویٹ ڈش پر سجانے کیلئے ہمیں اخروٹ کی ثابت گری کی ضرورت ہوتی ہے،کئی اخروٹ تورنے کے بعد کوئی ایک سالم گری نکل پاتی ہے۔ایسی صورت میں یوں کریں کہ اخروٹ کوچھلکے سمیت ایک دور وزفریزرمیں رکھ دیں۔اب نکال کر فوراََ توڑیں تو ثابت گری نکل آئے گی۔

(جاری ہے)


نرم آٹا:
گندھا ہوا آٹا خاص طور پر گرمیوں میں اگر فریج سے باہر رکھا جائے تو بالکل ہی پتلا ہوجاتا ہے۔

روٹی پکانے کی بھی جلدی ہواور اتنی جلدی میں آٹا فریج میں رکھا جائے تو سخت بھی جلدی نہ ہوگا۔ اس لئے جتنے جتنے سائز کے آپ نے پیڑے بنانے ہوں وہ بناکر ایک ٹرے میں رکھ کر فریزرمیں چند منٹ کیلئے رکھ دیں،پیڑے جلدی ٹھنڈے ہوجاتے ہیں۔اب انہیں نکال نکال کر روٹی بیل کر پکالیں، کام آسان ہوجائے گا ورنہ بہت پتلے آٹے کی روٹی کبھی درست شکل میں نہیں بنے گی۔

لیموں کے چھلکے بھی کارآمدہیں:
لیموں کارس نچوڑنے کے بعد چھلکے پھینکنے کی بجائے انہیں پانی میں ڈال کر اُبال لیں جس میں آپ نے فریز کرنے کیلئے مٹر،گاجریں اور فراس بینزوغیرہ اُبالنا ہوں۔اس طرح سبزیوں کی رنگت خوش نمارہتی ہے اور خوشبو بھی اچھی ہوجاتی ہے۔
سلاد کے پیالے میں پلیٹ:
سلاد میں اگر کوئی جوس یاپتلی ڈریسنگ ملا کر فریج میں رکھی جائے تو پیندے میں تمام پانی اکٹھا ہوکر سبزیوں کوSoggyبنا دیتا ہے۔
اس کاحل یہ ہے کہ پیالے کے پیندے میں ایک پرچ اوندھی کرکے رکھ دیں۔اس طرح نیچے پانی جمع ہوکر سبزیوں کوSoggyنہیں کرے گا اور وہ خستہ ہی رہیں گی۔
کیک کاآخری ٹکڑا او ڈبے میں جمع شدہ کیک کے چھوٹے بڑے ذرات کوجمع کرکے ایک بیکنگ ٹرے میں رکھیں اور گرم اوون میں رکھ کر براؤن کرلیں۔آئسکریم پیش کرتے ہوئے اس کے اوپر چھڑکیں۔بہت لذیذلگیں گے اور آئسکریم بھی زیادہ اچھی محسوس ہوگی۔

پتھریلاپنیر:
فریج میں پڑے پڑے پنیر سخت ہو جاتا ہے۔اسے تازہ کرنے کیلئے ایک صاف کپڑے کوسفید سرکے میں ڈبو کر اس میں پنیر گھنٹوں تک لپیٹ رکھ دین،پنیر نرم ہوجائے گا۔
پلپلے ٹماٹر:
ٹماٹر اگر پڑے پڑے بہت نرم ہوگئے ہوں تو ان کو نمک ملے پانی میں گھنٹہ بھر کیلئے ڈبودیں۔

Browse More Gharelu Totkay

Special Gharelu Totkay article for women, read "Khawateen Ke Liye Intehai Mufeed Gharelo Totkay" and dozens of other articles for women in Urdu to change the way they live life. Read interesting tips & Suggestions in UrduPoint women section.