Jildi Masayel Se Nijat K Liay Chand Gharelu Totkay - Article No. 1446

Jildi Masayel Se Nijat K Liay Chand Gharelu Totkay

جلدی مسائل سے نجات کے لئے چند گھریلوٹوٹکے بھی آزمالیں - تحریر نمبر 1446

کھیرے کوکدوکش کرکے اس کارس نکالیں اور پمپلزپرلگائیں، اس کے بعد عرق گلاب کو بطور ٹونر (Toner) استعمال کریں۔

پیر 11 اپریل 2016

کھیرے کوکدوکش کرکے اس کارس نکالیں اور پمپلزپرلگائیں، اس کے بعد عرق گلاب کو بطور ٹونر (Toner) استعمال کریں۔
ایک کھانے کا چمچ سمندر کی جھاگ اور ایک چوتھائی (1/4) چمچ پھٹکڑی پیس کرملا لیں اوررات کو سونے سے پہلے پس والے دانوں پرلگائیں آدھے گھنٹے کے بعد عرق گلاب سے دھولیں۔
ایک ماشہ عبشہ ایک ماشہ برادہ صندل یاثابت صندل، 2دانے منڈی بوٹی، 4دانے عناب، 2دانے املی اور 2دانے آلو بخارے کوکانچ یا مٹی کے برتن میں ڈیڑھ گلاپانی ڈال کررات بھرکے لئے بھگودیں اور صبح انہیں مسل کرنہارمنہ اس کاپانی پی لیں۔
خیال رہے پانی ہفتے میں صرف دو مرتبہ پینا ہے۔
پودینے کے پتے ابال کرچھان لیں اور پانی کو فریج میں رکھ دیں اور دن میں وقتاََ یہ پانی پیتی رہیں۔
چھائیوں سے نجات کے لئے 15-20پتے دھنیا، 15-20پتے پودینہ اور 4-5چقندر کے پتے اچھی طرح دھوکر ایک اخبار پر اس طرح پھیلادیں کہ ان کا پانی اخبارمیں جذب ہوجائے اور پتے خشک ہوجائیں پھر انہیں پیس کرپاؤڈر بنالیں۔

(جاری ہے)

اس کے بعدایک کھانے کا چمچ یہ پاؤڈر ڈلیں اور اور ایک چائے کاچمچ شہد ملاکر پیسٹ (Paste) بنالیں اور اس سے چہرے کی ڈیپ کلینزنگ کریں۔ اس پیسٹ کا مساج ہاتھوں، گردن اور پاؤں پربھی کیاجاسکتا ہے۔
5-7بادام رات کو بھگودیں صبح انہیں پیس کرتھوڑاسا دودھ شامل کریں اور یہ پیسٹ چہرے پرلگالیں۔ اگر آپ یہ پیسٹ گردن، ہاتھوں اور بازوؤں پر بھی لگاناچاہتی ہیں تو اس میں باداموں کی مقدار میں اضافہ کرلیں۔

ایک کھانے کاچمچ دہی اور ایک چائے کا چمچ میش (Mash) کیاہواکیلالے کرپیسٹ بنالیں، پھر اس میں 2قطرے لیموں کارس شامل کرکے چہرے پرلگائیں۔ عموماََ گرمیوں میں انگلیوں کی پوریں گہری ہوجاتی ہیں، آپ یہ پیسٹ پوروں پر بھی لگاسکتی ہیں۔ 15-20منٹ کے بد چہرہ مَل مَل کردھولیں۔
اگر ایکنی مسئلہ ہوجائے تو ڈیڑھ کھانے کے چمچ انڈے کی سفیدی اورایک کھانے کا چمچ بیسن ملا کر ماسک تیار کرلیں۔
اسے چہر ے اور گردن پر کچھ دیر تک لگائیں اور پھر عرق گلاب سے دھولیں۔
گرمیوں میں سٹرابیری کااستعمال جلد کے لئے بہت فائدہ مند ہے، کھانے علاوہ آپ سٹرابیری کاماسک بھی لگاسکتی ہیں۔ اس مقصد کے لئے ایک عدد اسٹرابیری کاٹ کر اس میں ایک کھانے کا چمچ عرق گلاب اور ایک کھانے کاچمچ پانی ملاکر بہت ہی ہلکی آنچ پر گلنے کے لئے رکھ دیں جب سٹرابیری کاگودا سابن جائے تو اسے ٹھنڈا کرکے عرق گلاب ملاکر چہرے پرلگالیں۔ اس کے بعد ای ململ کا کپڑا چہرے پر اس طرح رکھیں کہ سانس نہ رکے ، اب گرم پانی سے ایک منٹ تک یوں بھاپ لیں کہ کمربالکل سیدھی رہے اور آپ کو جھکنانہ پڑے۔ اس کے بعد اسی ململ کے کپڑے سے ماسک صاف کرکے عرق گلاب کا سپرے کرلیں۔

Browse More Gharelu Totkay

Special Gharelu Totkay article for women, read "Jildi Masayel Se Nijat K Liay Chand Gharelu Totkay" and dozens of other articles for women in Urdu to change the way they live life. Read interesting tips & Suggestions in UrduPoint women section.