Phoolon Ki Bailain Gamlon Main Ugayen - Article No. 1229

Phoolon Ki Bailain Gamlon Main Ugayen

پھولوں کی بیلیں گملوں میں اگائیں - تحریر نمبر 1229

کئی قسوں کے پھولوں کی بیلیں گملوں میں اگائی جاسکتی ہیں مثلاََ۔۔۔

پیر 29 جون 2015

کلیمٹیز(Clematis)
اس بیل کو کوئین آف کلائمبر ( Queen of Climber) بھی کہتے ہیں۔یہ بیل سرد علاقوں میں پائی جاتی ہے اور اس کی اونچائی چار سے دس فٹ تک ہوتی ہے۔ اس بیل کو چاہے دھوپ میں چڑھادیں لیکن گملے کی جڑوں والا حصہ دھوپ سے بچا کر چھاؤں میں ہی رکھیں۔ اس بیل کے پھول دومہینے تک کھلے رہتے ہیں۔
وسٹیریا(Wisteria)
یہ پودا آج کل پاکستان میں بہت پسند کی جارہا ہے۔

(جاری ہے)

اس بیل کے سفید اور جامنی پھول تقریبأٴ ایک میٹر لمبے ہوتے ہیں۔ یہ کسی بھی نرسری سے بآسانی مل سکتا ہے۔
پروٹی(Protea)
اس بیل کا پھول عموما مارچ سے جون تک کھلتا ہے اور گچھے کی طرح نیلے رنگ میں ہوتا ہے۔ اس کی لمبائی 15سے 20فٹ تک ہوتی ہے۔
سولنڈرا(Solandra)
یہ پیلے رنگ کے پھولوں والی بیل ہے ۔ اس کے لئے معتدل اور ٹھنڈے علاقے زیادہ موزوں ہیں۔

Browse More Gharelu Totkay

Special Gharelu Totkay article for women, read "Phoolon Ki Bailain Gamlon Main Ugayen" and dozens of other articles for women in Urdu to change the way they live life. Read interesting tips & Suggestions in UrduPoint women section.