Podina Ke Fawaid - Article No. 1824

Podina Ke Fawaid

پودینہ کے فوائد - تحریر نمبر 1824

عام طور پر لوگ پودینے کو ایک معمولی سبزی تصور کرتے ہیں مگر یہ ایک سستے داموں ملنے والی زود ہضم ،معدہ اور آنتوں کو طاقت دینے والی غذا ہے

جمعرات 31 مئی 2018


پودینہ کے فوائد
عام طور پر لوگ پودینے کو ایک معمولی سبزی تصور کرتے ہیں مگر یہ ایک سستے داموں ملنے والی زود ہضم ،معدہ اور آنتوں کو طاقت دینے والی غذا ہے معدہ اسے دو تین گھنٹوں میں ہضم کر لیتا ہے ۔یہ خوشبودار سبزی ہے اس کی خوشبودار لذیذ چٹنی بے حد پسند کی جاتی ہے یہ ہاضم ہوتی ہے پودینے کا رائتہ بھی خوش ذائقہ اور طاقت بخشتا ہے۔

بد ہضمی ،ڈکاروں کی کثرت ،گیس ،منہ کی بدبو دور کرنے والی یہ غذا شافی دوا بھی ہے ۔

(جاری ہے)

قدرت نے غذائی نالی کو مضبوط بنانے کے لئے اس میں تھوڑی مقدار میں نشاستہ دار گلوکوز بنانے والے اجزاء شامل کر دئیے ہیں ۔وہ افراد جو بھوک کی کمی کا شکار رہتے ہیں وہ کھانے کے وقت مولی ،شلجم ،گاجر ،سیب امردود کسی بھی ایک چیز میں اتنا ہی پودینہ ملا کر اس میں لیموں کا رس نچوڑ کر سلاد بنا کر کھائیں تو بھوک خوب کھل اٹھے گی کمزور اور ضعیف افراد کو صحت بھی حاصل ہو جائے گی۔نیند کم آنے کی شکایت والی خواتین اگر اس میں ہرا دھنیا اور پیاز بھی شامل کر لیں تو نیند کی کمی یا نیند آنے کی شکایت بھی رفع ہوجائے گی ۔

Browse More Gharelu Totkay

Special Gharelu Totkay article for women, read "Podina Ke Fawaid" and dozens of other articles for women in Urdu to change the way they live life. Read interesting tips & Suggestions in UrduPoint women section.