Surkh Timatar Layein Chehray Par Ronaq - Article No. 1873

Surkh Timatar Layein Chehray Par Ronaq

سرخ ٹماٹر لائیں چہرے پر رونق - تحریر نمبر 1873

یہ جلد کی ٹون بہتر کرتا ہے ،غذائیت بھی دیتا ہے

ہفتہ 15 ستمبر 2018

بلیک ہیڈز
صاف کرنے کے لئے تھوڑی سی ملتانی مٹی میں ٹماٹر کارس شامل کرلیں اور اس پیسٹ کوچہرے پر لگائیں ۔ناک کی جلد پر نرم ہاتھوں سے رگڑےئے ۔15منٹ کے بعد قابل برداشت حد تک گرم پانی سے ناک کی جلد صاف کر لیں ۔چہرے کوسادے پانی سے دھولیں ۔کیل مہا سے والی جلد نازک ہوتی ہے لہٰذا اسے رگڑنا نقصان دہ ہوتا ہے ۔ٹماٹر کو دو حصوں میں کاٹ کر باری باری ایک رخسار پر نرم ہاتھوں سے ملیں اور اس سے نکلنے والے پانی کو جلد میں جذب ہونے دیں ۔

(جاری ہے)

اس کے علاوہ ٹماٹر کے گودے میں دہی یا کھیرا پیس کر ملائیں اور اس ماسک کو خشک ہونے تک لگا رہنے دیں ۔اس طرح جلد نکھر بھی جائے گی۔ہاتھوں کی جلد بھی گھر یلو کام کاج یاڈٹر جنٹس کے استعمال کے بعد سیا ہی مائل ہوجاتی ہے ۔اس خامی کو دور کرنا اور آسان ہے ۔ایک ٹماٹر کا جوس نکال لیں اس میں دو قطر گلیسرین اور چند قطرے لیموں کے بنائیں شامل کر کے پیسٹ بنائیں اور اسے ہر کام سے فارغ ہو کر دس منٹ تک لگانا شروع کریں۔پھر جیسے جیسے فرصت ملے یہ دورانیہ بڑھا لیں۔ بہت جلد ہاتھ نرم وملائم بھی ہو جائیں گے اور سنولائی ہوئی جلد نکھرسی جائے گی۔

Browse More Gharelu Totkay

Special Gharelu Totkay article for women, read "Surkh Timatar Layein Chehray Par Ronaq" and dozens of other articles for women in Urdu to change the way they live life. Read interesting tips & Suggestions in UrduPoint women section.