Tooth Paste Ke Un Ginat Fawaid - Article No. 1822

Tooth Paste Ke Un Ginat Fawaid

ٹوتھ پیسٹ کے اَن گنت فوائد - تحریر نمبر 1822

ٹوتھ پیسٹ جسے صرف دانتوں کی صفائی کے لیے ہی قابلِ استعمال سمجھا جاتا ہیں مگر دانت چمکانے کے ساتھ ساتھ اس کے کئی فوائد بھی ہیں جیسے!

منگل 29 مئی 2018

ثناء ناز

ٹوتھ پیسٹ جسے صرف دانتوں کی صفائی کے لیے ہی قابلِ استعمال سمجھا جاتا ہیں مگر دانت چمکانے کے ساتھ ساتھ اس کے کئی فوائد بھی ہیں جیسے!
چاندی سلور سے بنی تمام اشیاء کو ٹوتھ پیسٹ لگا کر پالش کرنے اور بعد میں پانی سے دھو کر خشک کرنے سے چمک آ جاتی ہے۔ کار کی ہیڈلائیٹ صاف کرتا ہے۔دیواروں پر لگے crayon کے داغ صاف کرنے کے لیے ٹوتھ پیسٹ کا استعمال بہتر ہیں۔

جوتے کی صفائی کے لیے مفید ہے۔گھروں میں پالتو کتوں کی بو ختم کرنے کے لیے ٹوتھ پیسٹ ان کے گیلے بالوں میں لگائیں، ملیں اور دھو لیں۔ بو ختم ہو جائے گی۔ لکڑی سے بنی چیزیں فرنیچر وغیرہ پر پانی کے داغ اس سے صاف ہو جاتے ہیں۔چمڑے پر لگے سیاہی کے داغ اس سے صاف ہو جاتے ہیں۔بال رنگنے یا کالے کرنے کے بعد جلد پر جو داغ پڑ جاتے ہیں انہیں ٹوتھ پیسٹ لگا کر صاف کیا جا سکتا ہے۔

(جاری ہے)

جلے اور کیڑے کے کاٹے کی جگہ پر ٹوتھ پیسٹ 2 سے 3 مرتبہ لگانے سے درد سے افاقہ ہو جاتا ہیں۔کیل اور مہاسوں پر رات کو سونے سے پہلے تھوڑی سی ٹوتھ پیسٹ لگا لیں۔ مثبت نتائج حاصل ہوں گے۔استری پر لگے داغ دھبے دور کرنے کے لیے تھوڑی سی ٹوتھ پیسٹ لگا کر مل کر صاف کریں استری نئی جیسی چمکنے لگے گی۔ٹیلی فون پر پڑی لائنیں ختم کرنے کے لیے ٹوتھ پیسٹ لگا کر نرم کپڑے سے ملیںلائنیں دور ہو جائیں گے۔لیدر سے بنے جوتے اس سے صاف ہو جاتے ہیں۔کارپٹ پر لگے داغ دھبے، ناخنوں سے نیل پالش کے نشان ختم کرنے کے لیے ٹوتھ پیسٹ لگا کر ملیں۔ہاتھوں سے لہسن اور پیاز کی بو ختم کرنے کے لیے ٹوتھ پیسٹ لگا کر مل کر صاف پانی سے دھو لیں، بو ختم ہو جائے گی

Browse More Gharelu Totkay

Special Gharelu Totkay article for women, read "Tooth Paste Ke Un Ginat Fawaid" and dozens of other articles for women in Urdu to change the way they live life. Read interesting tips & Suggestions in UrduPoint women section.