Toothpaste K Deegar Istamaal - Article No. 1522

Toothpaste K Deegar Istamaal

ٹوتھ پیسٹ کے دیگر استعمال - تحریر نمبر 1522

کیاآپ نے کبھی سوچا کہ جب ٹوتھ پیسٹ آپ کے دانتوں کوصاف کرسکتا ہے تو گھر کی دوسری چیزوں کو جو مسلسل استعمال میںآ تی رہتی ہیں، کیوں صاف نہیں کرسکتا؟ ٹوتھ پیسٹ جادوئی طور پر داغ دھبے صاف کردیتا ہے، کیوں کہ

جمعہ 23 ستمبر 2016

شکیل صدیقی :
کیاآپ نے کبھی سوچا کہ جب ٹوتھ پیسٹ آپ کے دانتوں کوصاف کرسکتا ہے تو گھر کی دوسری چیزوں کو جو مسلسل استعمال میںآ تی رہتی ہیں، کیوں صاف نہیں کرسکتا؟ ٹوتھ پیسٹ جادوئی طور پر داغ دھبے صاف کردیتا ہے، کیوں کہ اسے تیار کرتے وقت اس میں ایسے اجزا شامل کیے جاتے ہیں، جو چیزوں کو صاف کرتے ہیں۔ ذیل میں ہم کچھ ایسی چیزوں کا ذکر کررہے ہیں،جو ٹوتھ پیسٹ سے صاف کی جاسکتی ہیں۔

چائے کا مگ :
چائے اور کافی کے مگ مسلسل استعمال میں رہتے ہیں توانھیں کئی کئی بار دھونے سے بھی اندرونی دھبے دور نہیں ہوتے۔ بجائے اس کے کہ آپ کوئی تیز واشنگ پاؤڈر لیں، تھوڑا ساٹوتھ پیسٹ لے کر مگ کے اندرونی حصوں پر لگائیں اور رگڑیں، داغ دھبے فوراََ ہی صاف ہوجائیں گے، ٹوتھ پیسٹ سے آپ چاے کی میزبھی صاف کرسکتے ہیں۔

(جاری ہے)

اس کے داغ دھبے منٹوں میں دور ہوجائیں گے ۔


زیوارات ، چھری ، چمچے اور کانٹے :
چمچے، کانٹے اور چھریوں کو صاف کرنے کے لیے ایک کپڑے پر تھوڑا سا پیسٹ لگائیے۔ پھر اس کپڑے کو ان پر رگڑنے کے بعد دھو ڈالیے ، چمچے، کانٹے اور چھریاں چمک جائیں گی۔ زیورات کو صاف کرنے کے لیے برش پر ٹوتھ پیسٹ لگا کران پر رگڑیں اور دھوڈالیں ۔
کریون کے دھبے :
گھر میں چھوٹے بچے جب ڈرائنگ بناتے ہیں تو کریوں رنگوں کااستعمال کرتے ہیں۔
پھر وہ ان کریوں سے دیواروں پر بھی تصاویربناتے ہیں۔ یہ تصویریں صابن لگانے سے صاف نہیں ہوتیں اور بدنما معلوم ہوتی ہیں۔ گھبرائیے نہیں۔ ایک کپڑے پر تھوڑا سا ٹوتھ پیسٹ لگا کردیوار پر بنی ہوئی تصویروں پر رگڑ دیں۔ تصویریں منتوں میں صاف ہوجائیں گی۔
بچوں کے دودھ کی بوتل :
بچوں کو جن بوتلوں سے دودھ پلایاجاتا ہے، وہ عموماََ بودار ہوجاتی ہیں۔
پریشا ہونے کی ضرورت نہیں۔ برش پر ٹوتھ پیسٹ لگاکر بوتل کواندر سے صاف کیجیے۔ پھرگرم پانی سے دھوڈالیے۔ بوتل کی بو جاتی رہے گی۔
اسپورٹس شوز :
اسپورٹس شوز جاگنگ کرتے وقت ضرور پہنے جاتے ہیں، لہٰذا ان میں مٹی لگ جاتی ہے، خاص طور پر جہاں سفید ربڑ لگاہوتا ہے، وہاں داغ دھبے پڑجاتے ہیں۔ ان داغوں پر برش سے ٹوتھ پیسٹ لگا کر ملیں اور دھوڈالیے۔ جوتے بالکل نئے ہوجائیں گے۔
بلب اور گاڑیوں کی ہیڈلائٹیں :
دھول جمنے کے باعث گھر میں لگے ہوئے بلب اور آپ کی کار کی ہیڈلائٹیں مدھم روشنی دینے لگتی ہیں۔ دونوں چیزوں پر کپڑے سے ٹوتھ پیسٹ لگا کر رگڑیں۔ پھر گیلے کپڑے سے صاف کردیں۔ ہیڈلائٹیں اور بلب چمک جائیں گے اور تیز روشنی دیں گے۔

Browse More Gharelu Totkay

Special Gharelu Totkay article for women, read "Toothpaste K Deegar Istamaal" and dozens of other articles for women in Urdu to change the way they live life. Read interesting tips & Suggestions in UrduPoint women section.