Baal Lambe Karne Ka Tariqa - Article No. 1345

Baal Lambe Karne Ka Tariqa

بال لمبے کرنے کے طریقہ - تحریر نمبر 1345

بالوں میں آئل لگانے کا بہترین طریقہ یہ ہے کہ بالوں کی جڑوں کو آئل سے تر کر کی خوب مالش کی جائے ہفتہ میں ایک دو بار اندے کی سفیدی ( ایگ وائٹ ) کا شیمپو کرتے رہنا بھی ضروری ہے ۔ اِس سے نا صرف بالوں کی جڑیں مضبوط ہوتی ہیں

پیر 9 نومبر 2015

بالوں میں آئل لگانے کا بہترین طریقہ یہ ہے کہ بالوں کی جڑوں کو آئل سے تر کر کی خوب مالش کی جائے ہفتہ میں ایک دو بار اندے کی سفیدی ( ایگ وائٹ ) کا شیمپو کرتے رہنا بھی ضروری ہے ۔ اِس سے نا صرف بالوں کی جڑیں مضبوط ہوتی ہیں بلکہ وہ چمکدار بھی ہوتے ہیں . ہیر آئل کے ناموں سے ہزاروں قسم کی خوشبو دَر تیل ( آئل ) بازار میں فروخت ہوتے ہے . ان میں وائٹ آئل کی آمیزش ہوتی ہے .
جو بالوں کی لیے زہر سے کم خطرناک ثابت نہیں ہوتا . ایسے آئل بالوں کی جڑوں کو تباہ کرتے ہیں اور گنجا پن پیدا کرتے ہیں . دماغ اور آنکھوں کو نقصان پہنچاتے ہیں ۔
بال لمبے کرنے کے طریقہ:
موتیا اور آملا کے آئل بھی بالوں کے لیے مفید ہیں اگر یہ خالص ہوں تو ان سے بال کالے اور مضبوط ہوتے ہیں اور جلدی نہیں گرتے . بالوں کو لمبا ، چمکدار اور مضبوط کرنے والے آئل کا درج زیل ہیں
آب چوقندر 1کلو ۔

(جاری ہے)

آملَہ خشک 250 گرام ۔برگ مہدی120گرام ۔برگ دسمہ120گرام ۔ تیل تل 500گرام ۔اندے 8
بنانے کا طریقہ
پہلے آملا ، برگ مہدی اور برگ دسمہ کو 1 کلو پانی میں ڈال کر جوش دیں. آگ ہلکی ہونی چاہیے .

جب پانی آدھا جل جائے تو آب چوقندر ڈال دیں . جب یہ مواد کھولنے لگے تو اِس میں اندے طور کر ان کی زردی دال دیں۔ اِس مواد کو کرچھ سے متواتر ہلاتے رہیں تھوڑی دیر بعد اِس میں تلوں کا تیل ڈال دیں اور خوب ابلہ دیں۔ جب سارا پانی جل جائے تو آگ پر سے اُتَر لیں . ٹھنڈا ہونے دیں اِس کے بعد اسے نتھار لیں . اِس تیل سے بال خوب لمبے اور چمک دَر ہوتے ہے
املی کو رات کو پانی میں بھگو دیں .
صبح اِس کے پانی سے سَردھویں۔ اِس سے بھی بال لمبے ہو جاتے ہیں اِس عمل کو ہفتے میں تِین بار کریں اِس کے بعد کوکونٹ آئل استعمال کریں
گلاس میں گرم پانی میں دو انڈوں کی زردی پھینٹ لیں .اِس پانی سے بالوں کو اچھی طرح تر کر کے سَر کی جلد میں ہلکی ہلکی مالش کریں .باقی پانی سے بالوں کو تر کر لیں سَر کی جلد پر بھی خوب لگائی .ایک گھنٹہ بعد دھو لیں .
آپ کے بال نرم اور ملائم ہو جائیں گے ..
کیلے کی جڑوں کا رس 1کلو ۔
چوقندر کا 1کلو ۔آملَہ خشک 250گرام ۔برگ مہدی120 گرام ۔برگ دسمہ 120گرام ۔تیل تیل 250 گرام ۔
کیلے کی جڑوں کے رس میں چوقندر کا رس ، آملَہ خشک ، برگ مہدی ، برگ دسمہ ڈال کر جوش دیں . آنچ دھیمی ہونی چاہیے . جب آدھا رس جل جائے تو تیل ڈال دیں . جب سارا رس جل جائے اور صرف تیل ہی باقی راہ جائے تو آہستہ سے نتھار کر بوتل میں ڈال لیں اِس تیل سے بال خوب لمبے ہوتے ہیں۔

Browse More Hair Care, Hair Color & Hair Styling

Special Hair Care, Hair Color & Hair Styling article for women, read "Baal Lambe Karne Ka Tariqa" and dozens of other articles for women in Urdu to change the way they live life. Read interesting tips & Suggestions in UrduPoint women section.