Ballo Ki Afzaish K Chnd Mashwary - Article No. 1599

Ballo Ki Afzaish K Chnd Mashwary

بالوں کی افزائش کے چند مشورے - تحریر نمبر 1599

جڑی بوٹیوں ، پھلوں سبزیوں اور روغنیات کے استعمال سے بالوں کو نہ صرف خوبصورت اور مضبوط بنایا جاسکتا ہے بلکہ ان کی سفیدی کو بھی ان طریقوں سے روکا جاسکتا ہے

منگل 29 اگست 2017

جڑی بوٹیوں ، پھلوں سبزیوں اور روغنیات کے استعمال سے بالوں کو نہ صرف خوبصورت اور مضبوط بنایا جاسکتا ہے بلکہ ان کی سفیدی کو بھی ان طریقوں سے روکا جاسکتا ہے :
1 .ایسے سٹائل جن سے بالوں کی جڑیں تازہ ہوا اور سورج کی روشنی سے محروم رہیں ، بالوں کو کمزور بناتے ہیں ان کی قدرتی چمک دمک کو زائل کرتے ہیں اور انھیں وقت سے پہلے سفید کر دیتی ہیں ،ایسے ہئیر سٹائلوں سے گریز کریں ۔

2 ۔بالوں کی صحت و توانائی کے لیے کاسمیٹک ہئیر آئلز کی بجائے ہمیشہ نباتاتی روغنیات مثلاََ روغن بادام ، روغن زیتون ، روغن ارنڈی (کیسٹر آئل)، روغن کنجد (تلوں کا تیل)اور روغن کھوپڑا (گری کا تیل)استعمال کریں ۔ ان سے بال مضبوط ہوتے ہیں ، ان کی چمک دمک قائم رہتی ہیں اور جلدی سفید نہیں ہوتے۔

(جاری ہے)


3۔پھل اور سبزیاں زیادہ استعمال کریں ۔

ان سے بالوں کو نشوونما ہوتی ہے اور خوبصورتی میں اضافہ ہوتا ہے۔
4 ۔پیشانی کے فالتو بال جو بدزیبی کا باعث ہوں ،موچنے یا ہئیر ریموور (Hair Remover) سے صاف کرلیں ۔
5
۔ سرسوں کا تیل ، انڈا اور دہی ان تمام اشیاء کو یکجا کرکے بالوں میں ملیں ۔ سر پر سکارف باندھ لیں ۔ ایک گھنٹے کے بعد دھولیں ۔ یہ امیزہ بالوں کی خشکی دور کرنے کے لیے اکسیر ہے۔

Browse More Hair Care, Hair Color & Hair Styling

Special Hair Care, Hair Color & Hair Styling article for women, read "Ballo Ki Afzaish K Chnd Mashwary" and dozens of other articles for women in Urdu to change the way they live life. Read interesting tips & Suggestions in UrduPoint women section.