Balon Mein Proteen Ki Kam - Article No. 1853

Balon Mein Proteen Ki Kam

بالوں میں ”پروٹین “ کی کمی؟ - تحریر نمبر 1853

ہئیر ڈائی ،جیل ،سپرے اور بلوڈرائی وغیرہ بالوں میں موجود قدرتی پروٹین زائل کرنے کا سبب بنتے ہیں ․․․مخصوص غذاؤں اور گھر یلو ٹوٹکوں کے ذریعے اس کمی کو پورا کیا جاسکتا ہے ․․․

جمعہ 17 اگست 2018

زارا مصطفی
کسی نے سچ ہی کہا ہے کہ لمبے ،گھنے ،حسین اور چمکدار بال خواتین کے بناؤ سنگھار میں چار چاند لگادیتے ہیں ․․․لیکن چہرے کا بناؤ سنگھار کتنا ہی دلنشین کیوں نہ ہو ،اگر بال ڈھنگ سے نہ سنوارے جائیں تو ساراحسن ماند پڑ جاتا ہے اسی لئے بالوں کی آرائش اور سجاوٹ کے لئے اکثر خواتین مختلف اشیاء کا استعمال کرتی ہیں جن میں ہےئر ڈائی ،سپرے اور جیل وغیرہ شامل ہیں ۔

بلو ڈرائی اور ہےئر آئرن کا استعمال بھی بہت عام ہوچکا ہے ۔یہ سب اشیاء قیمتی طور پر تو بالوں کی خوبصورت بنا دیتی ہیں مگر بعد ازاں نقصانات کا باعث بنتی ہیں ۔یادرہے کہ اگر بالوں کی مناسب دیکھ بھال نہ کی جائے تو بالوں میں موجود قدرتی پروٹین کی کمی سے بال روکھے اور بے جان ہوکر ٹوٹنے لگتے ہیں اور بالوں کی قدرتی چمک بھی ختم ہوجاتی ہے لیکن بعض خواتین ان مسائل کی وجہ جاننے کی بجائے وقتی طور پر بالوں کو خوبصورت بنانے کے طریقے ڈھونڈلیتی ہیں اور اصل مسئلہ جوں کاتوں رہتا ہے ۔

(جاری ہے)

بالوں میں پروٹین کی کمی سے نجات کے لئے پہلے تو پروٹین مہیا کرنے والی غذائیں کھائیں مثلا انڈہ ،گوشت ،پنیر ،پالک ،مٹر ،امرود لو بیا ،بندگوبھی ،پھول گوبھی ، پھلیاں ،اناج ،دالیں ،مصری چنے ،دہی ،مشروم اور میوہ جات وغیرہ خصوصاََ بادام اور کاجو کھانے سے بالوں میں پروٹین کی وافر مقدار جمع ہوجاتی ہے جو بالوں کو کیمیکل اور الیکٹرانک اشیاء کے مضر اثرات سے محفوظ رکھنے میں مدد دیتی ہے ۔

قدرتی پروٹین کے حصول کے لئے ․․․
اگر بالوں کو ضروری پروٹین میسر آجائے تو نہ صرف بال نرم وملائم ہوجاتے ہیں بلکہ اگر ہلکے ہوں تو گھنے محسوس ہوتے ہیں ،چمکدار اور مضبوط ہوجاتے ہیں ۔بالوں کی پروٹین فراہم کرنے کے لئے اگر آپ مہنگے اور مصنوعی طریقوں پر ہزاروں روپے خرچ نہیں کرنا چاہتیں تو چند آسان گھریلو ٹوٹکے بھی آزما سکتی ہیں ․․․قدرتی پروٹین کے حصول کا بہترین ذریعہ انڈہ ہے اس لئے ایک انڈے کی زردی میں چند قطرے لیموں کا رس ملا کر برش کی مدد سے بالوں میں لگائیں اور دو گھنٹے کے بعد ٹھنڈے پانی سے بال دھو لیں ۔

دہی اور کریم کا استعمال بھی بالوں میں قدرتی نمی بر قرار رکھنے میں مدد دیتا ہے دہی میں انڈہ یاکوئی بھی تیل ملاکر 20منٹ تک بالوں میں لگا رہنے دیں۔آپ ہر ہفتے صرف کریم بھی تیل کی طرف بالو ں میں لگا سکتی ہیں ۔
بالوں کی لمبائی کے مطابق ایک یا ایک سے زائد انڈے لیں اور ایک کیلے کو ہاتھوں سے اچھی طرح مسل کر ماسک تیار کر لیں اور جڑوں سے سروں تک بالوں میں یہ ماسک لگائیں اور ایک گھنٹے کے بعد تازہ پانی سے بال دھو کر خشک کرلیں ۔

ہفتے میں ایک یا دو مرتبہ زیتون یا ناریل کے تیل سے سر میں مساج کرنے سے بالوں کے سروں کی بھی مرمت ہوجاتی ہے ۔چونکہ مایو نیز میں انڈہ اور تیل شامل ہوتا ہے اس لئے دوکھانے کے چمچ مایونیز میں کچو مرکی ہوئی آدھی ناشپاتی ملا کر دوگھنٹے کے لئے بالوں میں لگائیں تو بال نرم وملائم ہو جائیں گے ۔
ایک یا دوانڈوں میں ایک کھانے کا چمچ بادام کا تیل ملا کر اچھی طرح پھینٹیں اور سر میں اچھی طرح لگائیں ۔
ایک گھنٹے کے بعد سر دھولیں ۔
کیلے کے دوقتلے ،ایک کھانے کا چمچ ناریل کا تیل اور دوکھانے کے چمچ شہد ایک ساتھ بلینڈ کرلیں ،اسے بالوں کی جڑوں سے سروں تک لگا کر ہلکے ہاتھوں سے مساج کریں ۔
پروٹین پر اڈکٹس کا استعمال ․․․
میک اپ آرٹسٹ، سٹائلسٹ او ر سکن سپیشلسٹ اور سکن سپیشلسٹ حنا فرید کہتی ہیں ”بالوں میں پائی جانے والی ایک خاص پروٹین کی کمی سے جسے کیراٹن کہتے ہیں ،بالوں کا قدرتی حسن ماندپڑجاتا ہے چنانچہ بالوں کی نشو ونما بڑھانے اور کیمیائی اشیاء کے مضر اثرات سے محفوظ رکھنے کے لئے انہیں پروٹین پہنچانا ضروری ہوجاتا ہے ۔
البتہ پروٹین کی کمی کو دور کرنے والی پراڈکٹس کا انتخاب کرتے ہوئے یہ خیال رکھیں کہ ان میں ”فارمڈی ہائیٹ “ بالکل نہ ہو ۔فارمڈی ہائیٹ سے مراد وہ کیمیکل ہے جس سے نعشوں کو لمبے عرصے تک محفوظ رکھا جاتا ہے جس سے بالوں کی ساخت شدید متاثرہوتی ہے ۔آج کل زیر وفار مڈی ہائیٹ والی پراڈکٹس بھی با آسانی مل جاتی ہیں ۔یہ پروٹین پراڈکٹس دو سے تین دن تک بالوں میں لگی رہیں تو حسب منشا نتائج ملتے ہیں اور ان سے تقریبا 40سے 60فیصد تک بال سیدھے بھی ہو جاتے ہیں ۔
آج کل جدید اور مہنگی کیراٹن اشیاء محض 24گھنٹوں میں بھی اپنا اثر دکھادیتی ہیں بلکہ ان کے استعما ل سے 80فیصد تک بال سیدھے رہتے ہیں ․․․مگر یاد رکھیں ،بارباربال دھونے سے تقریباََ تین مہینوں میں ہی بالوں سے پروٹین زائل ہوسکتی ہے ۔کیمیکل یا الیکٹرانک اشیاء کے باربار استعمال کی صورت میں ہفتے میں ایک یا دو مرتبہ کیراٹن شمیپو یا کیراٹن ماسک بھی استعمال کیا جاسکتا ہے ۔

Browse More Hair Care, Hair Color & Hair Styling

Special Hair Care, Hair Color & Hair Styling article for women, read "Balon Mein Proteen Ki Kam" and dozens of other articles for women in Urdu to change the way they live life. Read interesting tips & Suggestions in UrduPoint women section.