Garmion Main Balon Ki Nigehdasht K Chand Mufeed Totkay - Article No. 1472

Garmion Main Balon Ki Nigehdasht K Chand Mufeed Totkay

گرمیوں میں بالوں کی نگہداشت کے چند مفید ٹوٹکے - تحریر نمبر 1472

گرمیاں شروع ہوتے ہی جہاں مختلف موسمی بیماریوں جنم لیتی ہیں وہیں بالوں کے مسائل بھی دیکھنے میں آتے ہیں ہماری سکن کی طرح ہمارے بالوں کو بھی خاصی نگہداشت کی ضرورت ہوتی ہے۔

پیر 16 مئی 2016

عائشہ ارشد:
گرمیاں شروع ہوتے ہی جہاں مختلف موسمی بیماریوں جنم لیتی ہیں وہیں بالوں کے مسائل بھی دیکھنے میں آتے ہیں ہماری سکن کی طرح ہمارے بالوں کو بھی خاصی نگہداشت کی ضرورت ہوتی ہے۔ حسین اور چمکدار اور بال پر کشش شخصیت کا احاطہ کرتے ہیں۔ بال آپکی خوبصورتی میں چار چاند لگادیتے ہیں۔ مگر جب یہی بال گرمی سے متاثر ہو کر روکھے دومونہے اور جان ہو جاتے ہیں تو آپکی شخصیت پر بھی اثرانداز ہوتے ہیں۔
گرمی کے اثرات سے بال دومونہے ہوکر کرنے لگتے ہیں اور خشکی سکری پیدا ہوجاتی ہے۔ بالوں میں خشکی پیداہوتے کی سب سے بڑی وجہ بالوں میں پسینہ آنا ہے۔ جب بالوں میں پسینہ آتا ہے تو مختلف جراثیم پروان چڑھتے ہیں جو کہ سرکی جلد کو متاثر کرتے ہیں اوربالوں کے مسائل کو اجاگر کرتا ہے۔

(جاری ہے)

آئیے ہم آپکو گرمیوں میں بالوں کی حفاظت اور نگہداشت کے حوالے چند مفید ٹوٹکے بتاتے ہیں۔

بالوں کو روزانہ دھوئیں۔
گرمیوں میں بھی بالوں کو چمکدار بنانے کیلئے ان کو روزانہ کسی معیاری شیمپو سے دھوئیں کیونکہ بالوں میں جب پسینہ آتا ہے تو وہ دھوپ میں نکلتے وقت ٹوپی یاسکارف سے بالوں کو دھانپ لیں بالوں کی نگہداشت پر اثر ڈالتا ہے اسلئے روزانہ بال دھونے سے بالوں میں موجود گندگی کے اجزاختم ہوجاتے ہیں۔
معیاری کنڈیشنز کااستعمال:
بالوں کو دھونے کے بعد ایک معیاری کنڈیشنز کا استعمال ضروری ہوتا ہے جو کہ بالوں کوایک نئی جان بخشتا ہے اور بالوں کو نرم وملائم بناتا ہے۔

گرمیوں میں ٹھنڈے مشروبات کاا ستعمال بالوں کی نشوونما میں کارآمد۔
گرمی کے موسم میں ٹھنڈے مشروبات کااستعمال بھی بالوں کی نگہداشت میں حصہ دار بنتے ہیں۔
بالوں کی ٹریمنگ کرنا:
گرمیوں میں دومونہے بال کثرت سے پروان چڑھتے ہیں جوکہ بالوں کے کرنے کاسب سے بڑا ہے اسلئے معمول سے بالوں کی ٹریمنگ کرنا اشدضروری ہوتا تاکہ مزید بالوں کی ٹریمنگ کرنا اشدضروری ہوتا تاکہ مزید بالوں کے مسائل سے بچاجاسکے۔
بالوں میں تیل کامساج گرمیوں میں بالوں میں تیل سے مساج کرنے کو اپنی عادت بنالیں کیونکہ یہ بہت سی بیماریوں کوجڑے ختم کرنا ہے اور بالوں کوتازگی بخشتا ہے۔ ناریل کا تیل اور سرکہ بالوں کے مسائل کو کم کرتا ہے۔ سورج کی شعاعوں سے بالوں کو محفوظ رکھئے۔
سورج کی شعاعیں سے بالوں کے لئے خطرناک ثابت ہوتی ہیں اور بالوں میں روکھے پن کوپروان چڑھاتی ہیں لہٰذا کسی ٹوپی یاسکارف سے بالوں کو دھوپ میں نکلتے وقت ڈھانپ کررکھیں۔

گرمیوں میں بالوں کو کلرنہ کریں:
بالوں کو مختلف رنگوں میں رنگنا ایک فیشن بن گیا ہے مگر گرمیوں میں یہ فیشن بالوں کے لئے نقصان دہ ثابت ہوتا ہے اسلئے گرم موسم میں بالوں کی ذاتی مت کریں۔ ہیرڈرائر کااستعمال کم کریں۔
گرمیوں میں ہیرڈرائر کااستعمال بہت کم کریں کیونکہ یہ نقصان پہنچاتا ہے۔
بالوں کی نگہداشت میں ” سرکہ“ کااستعمال سرکہ بالوں کی توانائی بحال کرنے میں خاصااہم کردار ادا کرتا ہے سرخشکی ختم کرنے کیلئے معاون ثابت ہوتا ہے۔
ایک چوتھائی حصہ سرکہ لیں اور تین چوتھائی حصہ معتدل پانی لیں اور اس سے سرکودھولیں۔ بال چمکدار اور خوبصورت نظر آئیں گے ۔

Browse More Hair Care, Hair Color & Hair Styling

Special Hair Care, Hair Color & Hair Styling article for women, read "Garmion Main Balon Ki Nigehdasht K Chand Mufeed Totkay" and dozens of other articles for women in Urdu to change the way they live life. Read interesting tips & Suggestions in UrduPoint women section.