Girtay Balon Aur Dandruff K Liay Aroma Oils Ka Istamaal - Article No. 1517

Girtay Balon Aur Dandruff K Liay Aroma Oils Ka Istamaal

گرتے بالوں اور ڈینڈرف کیلئے اروما آئلز کا استعمال - تحریر نمبر 1517

کیمیائی اجزاء اور مضراثرات سے پاک یہ قدرتی خوشبودار تیل آپ کے بالوں میں نئی جان وچمک پیدا کرسکتے ہیں

جمعہ 9 ستمبر 2016

خوبصورت وگھنے چمکدار بال ہر فرد کا خواب ہے ۔ جتنے فیشن آئیں اور جائیں لیکن گھنے ومضبوط بالوں کی چاہ ہر ایک کے دل میں موجود ہوتی ہے چاہے وہ مرد ہو یاعورت کبھی بھی کوئی یہ نہین چاہے گا کہ اس کے سر کے بال ہلکے گھنے ہوجائیں ۔ بالوں کی خوبصورتی و چمک کو برقرار رکھنے کے لیے خاص طور پر خواتین ہزاروں طرح کے نسخے وٹوٹکے آزماتی ہیں اور کچھ جلد نتائج حاصل کرنے کے لیے کیمیکل پروڈکٹس کا استعمال کرتی ہیں بالوں کی نگہداشت کے لئے اور ان کی افزائش کے لیے آج کل ارومہ آیلز یعنی خوشبودار تیل کااستعمال کیاجارہاہے۔
جو بہت تیزی سے بالوں کی نشوونما میں اضافہ کرکے بالوں کو خوبصورت وحسین بنادیتے ہیں۔ ان خوشبودار آئلز میں بالوں اور جلد کی حفاظت کرنے کی خصوصیات بڑی تعداد میں موجود ہوتی ہیں۔

(جاری ہے)


ہم ان حسن افزاء اور فائدہ مند آئلز کو خوشبودار خالص تیل جس دکان پر فروخت ہوتا ہے وہاں سے حاصل کرسکتے ہیں۔ آپ صرف ارومہ آئل کے 2قطرے 100گرام عام استعمال کے تیل میں ڈال کر استعمال کرسکتی ہیں اور اس کے فوائد سے مستفید ہوسکتی ہیں۔


ہمارے بالوں کو خشکی وسکری ڈینڈرف اور بال گرنے جیسے مسائل کا سامناکرنا پڑتا ہے اور ہمیں ان مسائل سے نمٹنے کے لیے فوری حل کی ضرورت ہوا کرتی ہے۔ ہم ان مسائل سے چھٹکارا پانے اور بالوں کی صحت کوبحال کرنے کے لیے مختلف کیمیکل اجزاء سے تیار کردہ شیمپو اور دیگر ہیئرکیئر پروڈکٹ کا استعمال کرتے ہیں جبکہ کیمیائی اجزاء اور مضر اثرات سے پاک یہ خوشبودار تیل آپ کے بالوں میں نئی جان وچمک پیداکرنے کا سبب بنتے ہیں۔

ارومہ تھراپی آئلز پودوں کے مختلف حصوں سے کشید کر حاصل ہونے والا قدرتی تیل ہوتا ہے۔ بھاپ کے ذریعے تیل کو کشیدہ جاتا ہے۔ قدرتی طریقے سے حاصل ہونے والے تیل میں بہت سے فوائد موجود ہیں لیکن اس کے باوجود اگر آپ بازار میں دستیاب اسکن کیئر ہیئر کیئر اور شیمپو استعمال کرتی ہیں جو کہ سائنتھنک میٹریل پر موجود ہوتی ہیں جو آپ کے بال اورجلد دونوں کو نقصان پہنچاتی ہیں۔
مندرجہ ذیل میں آپ کو ان آئلز کے کچھ فوائد بتائیے جارہے ہیں۔
روز میری آئل :
اس حسن افزاء تیل کا باقاعدگی سے استعمال کرنے سے آپ کے بال لمبے اور گھنے ہوجائیں گے۔ یہ تیل آپ کے بالوں کو صحت مند کرنے اور چمک عطا کرنے میں مدد فراہم کرتا ہے ۔ آپ 100گرام نارمل تیل میں 4قطرے روز میری ارومہ آئل کے شامل کرکے مکس کریں اور اس تیل کو سرکی جلد اور بالوں میں انگلیوں کے پوروں سے مساج کرتے ہوئے مہینے میں 2-3بار ضرور لگائیں۔
اس کا باقاعدگی سے استعمال آپ کے بالوں کی خوبصورتی وحسن میں اضافہ کرنے کاسبب بنے گا ۔
ملے جلے آئلز کا مرکب :
ایک سے زیادہ قدرتی خوشبودار تیل کااستعمال آپ کے بالوں کے لیے مفید واکسیر ثابت ہوسکتا ہے۔
5قطرے لیونڈرآئل 15 قطرے لیمن آئل 15قطرے روز میری آئل اور 10قطرے ٹی ٹری آئل کے 100گرام ناریل کے تیل میں مکس کردیں اور اس کو روزانہ بہت کم مقدار میں اپنے بالوں پر لگائیں۔

کچھ ہفتوں کے استعمال سے ہی آپ کے بال لمبے گھنے اور چمکدار ہوجائیں گے کہ آپ کو خود بھی یقین نہیں آئے گا۔
بالوں میں برقی روکو ختم کرنے کے لیے :
بالوں میں برقی رونمی کی کمی کی وجہ سے پیدا ہوتی ہے ۔ یہ اس وجہ سے بھی ہوسکتی ہے کہ آپ نے اپنے بالوں کو زیادہ خشک یا ہیئرڈائیز کازیادہ استعمال کرلیا ہو۔ اڑتے بالوں کو قابو میں کرنے کے لیے ایک اچھا ٹوٹکہ یہ ہے کہ ایک اسپرے بوتل میں پانی بھریں اور پانی کااسپرے بوتل میں پانی بھریں اور پانی کا اسپرے ہوا میں کریں اور اس طرح کریں کہ بعد میں پانی آپ کے بالوں پر گرتا رہے۔
براہ راست پانی کااسپرے بالوں پر نہیں کریں۔ ورنہ بال دوبارہ گیلے ہوجائیں گے۔ اس کے علاوہ ایک اچھا کنڈیشز آپ کے بالوں کو دوبارہ سے نمی فراہم کرنے کے لیے بہت مفید ہے۔

Browse More Hair Care, Hair Color & Hair Styling

Special Hair Care, Hair Color & Hair Styling article for women, read "Girtay Balon Aur Dandruff K Liay Aroma Oils Ka Istamaal" and dozens of other articles for women in Urdu to change the way they live life. Read interesting tips & Suggestions in UrduPoint women section.