Jild Ki Toon Sy Kary Hair Culr Ka Intkhab - Article No. 1635

Jild Ki Toon Sy Kary Hair Culr Ka Intkhab

جلد کی ٹون سے کریں ہیئر کلر کا انتخاب - تحریر نمبر 1635

جلد کی رنگت کے مطابق ہیئر کلر کے انتخاب کے لیے ضروری ہے کہ آپ جانئے کہ جلد کی ٹون گرم ہے یا سرد!

جمعرات 19 اکتوبر 2017

جلد کی ٹون سے کریں ہیئر کلر کا انتخاب
بالوں کو ایک نئے انداز سے سنوارنا ہو یا بالوں کے موجودہ رنگ سے تنگ آگئی ہوں تو اسٹریکس ڈالنا سب سے مناسب رہتا ہے لیکن اگر بال ممکن طور پر کسی دوسرے رنگ میں ڈائی کرنے کو جی چاہے تو کوئی بھی رنگ استعمال مت کریں ایسا رنگ منتخب کریں جو آپ کی جلد کی ٹون سے مطابقت رکھتا ہو۔ ہم میں سے ہر شخص کے جسم میں میلا نن نامی پگمنٹ ہوتا ہے جو دراصل بالوں‘ آنکھوں اور جلد کی رنگت کی وجہ ہوتا ہے۔
میلانن یہ طے کرتا ہے کہ مختلف موسموں میں آپ کی جلد کون سے رنگ بدلے گی۔ میلانن کی تقسیم، مقدار، شیپ اور سائز ہمیں مختلف جلدی ٹون فراہم کرتے ہیں۔ہمیشہ یاد رکھیں کہ بالوں کے لئے ڈائی کا انتخاب کرتے ہوئے ہمیشہ اپنی جلد کی ٹون کو سامنے رکھنا ضروری ہے۔

(جاری ہے)

غلط انتخاب آپ کی پوری شخصیت کو متاثر کرسکتا ہے اور آپ کی شخصیت غیر فطری دکھائی دے گی۔

ایک خطہ کی عورت پر جو کچھ اچھا لگنا ضروری ہے ۔ بالوں کو رنگنے میں قبل بعض باتوں کو جان لینا ضروری ہے۔
آپ کی جلد کی ٹون کون سی ہے!اپنی جلد کی رنگت کے مطابق ہیئر کلر کے انتخاب کے لیے ضروری ہے کہ آپ جانیے کہ آپ کی جلد کی ٹون گرم ہے یا سرد! ایک آسان طریقے سے آپ یہ جان سکتی ہیں۔ جن لوگوں کی رنگت دھوپ میں سرخی مائل ہوجائے ان کی ٹون سرد ہے جبکہ اگر دھوپ میں آپ کی رنگت سنولا جاتی ہے تو پھر آپ گرم ٹون کی مالک ہیں۔
ایک اور طریقہ یہ ہے اپنی کلائیوں کو بغور دیکھیں اگر رگیں سبز نظر آئیں تو آپ گرم ٹون اور نیلی نظر آئیں تو سرد ٹون کی مالک ہیں اگر یہ پتہ نہ چل سکے کہ رگوں کا رنگ نیلا ہے یا سبز تو اس کا مطلب ہے آپ نیوٹرل ٹون کی مالک ہیں جس کی وجہ سے رنگت زیتونی ہو جاتی ہے جیسے جینیفر لوپیز کی رنگت۔
ہیئر کلر کے آئیڈیاز: جدید انداز آرائش کو اپناتے ہوئے ایسا رنگ منتخب کریں جو آپ کی جلد کی ٹون سے مطابقت رکھتا ہو۔
کچھ رنگ سرد ٹون اور کچھ گرم ٹون والی رنگت پر اچھے لگتے ہیں۔
1۔ ایسا رنگ منتخب کریں جو آپ کے بالوں کے اصلی رنگ سے ایک یاد وشیڈ ہلکا ہا گہرا ہو۔
2 ۔ آنکھوں کی پتلیوں کے رنگ سے ملتا جلتا رنگ بطور ہیئر ڈائی منتخب کر سکتی ہیں۔
3 ۔ گرم ٹون والوں کے لیے گرم رنگ مناسب ہیں مثلاََ تانبہ جبکہ ٹھنڈی ٹون والوں کے لیے ٹھنڈے رنگ مناسب ہیں مثلاََ اخروٹی براؤن۔

آپ کے لیے بہتر رنگ کونسا ہے! قدرتی ہیئر کلرز:پاکستانی خواتین پر براؤن اور برگنڈی کے تمام شیڈز کے علاوہ اسٹریکس کے لیے سرخی مائل رنگ مناسب ہیں اگر آپ کی جلد کی رنگت ہلکی ہے تو آپ گولڈ کے تمام شیڈز سے دور رہیں۔ ایش براؤن بھی آپ کے لیے موزوں نہیں۔ آگر آپ دھوپ میں سرخ ہوجاتی ہیں تو سرخی مائل رنگت سے اجتناب کریں۔
برگنڈی:یہ پاکستانی خواتین کی رنگت کے ساتھ بہت اچھا لگتا ہے۔

براؤن: اس رنگ کو یوں تو فیشن کے حلقوں میں ڈل سمجھا جاتا ہے لیکن اس میں شیڈز کی اتنی زیادہ تعداد موجود ہے کہ ہر نوعیت کی جلد پر اثر دکھاتا ہے۔ اگر آپ گرم ٹون کی مالک ہیں تو آپ پر چاکلیٹ براؤن اور ایش براؤن اچھالگے گا۔ ٹھنڈی ٹون کی صورت میں مہاگنی اور چیس نٹ بہترین رہیں گے۔
سرخ: یہ بھی بہت سے شیڈز میںآ تا ہے لیکن اسے لگانا پچیدہ معاملہ ہے۔
درست شیڈز کے انتخاب میں محتاط رہنے کی ضرورت ہے۔ اگر آپ صاف رنگت کی مالک ہیں تو ہلکا سا کوپر سرخ استعمال کرسکتی ہیں زیتونی رنگت کی مالک خواتین کے لیے بلو بیسڈ سرخ جیسا گہرا رنگ مناسب رہے گا۔ گرم ٹون والی خواتین پر مندرجہ ذیل رنگ بہار دکھاتے ہیں۔ چاکلیٹی براؤن، چیس نٹ،اوبرن،گولڈ اور گولڈن براؤن۔ اسٹریکس کے لیے گرم گولڈ، سرخ اور تانبہ کا رنگ مناسب لگے گا۔ انوکھے رنگوں کے علاوہ گہرا سیاہ استعمال کرنے سے گریز کریں۔ سرد ٹون رکھنے والی خواتین کے لیے مندرجہ ذیل رنگ مناسب ہیں برگنڈی اور بورڈ یوکس، براؤن، سرخ،بلونڈ اسٹریکس ڈالنے کے لیے گندم، شہد اور ایش براؤن کاانتخاب کیا جاسکتا ہے۔ گولڈ اور برونز سے اجتناب کیجیے۔

Browse More Hair Care, Hair Color & Hair Styling

Special Hair Care, Hair Color & Hair Styling article for women, read "Jild Ki Toon Sy Kary Hair Culr Ka Intkhab" and dozens of other articles for women in Urdu to change the way they live life. Read interesting tips & Suggestions in UrduPoint women section.