Bijli Ka Jhtka - Article No. 1706

Bijli Ka Jhtka

بجلی کا جھٹکا - تحریر نمبر 1706

اگر بجلی کی رو بند نہیں کی جاسکتی تو پھر محدوث کو بجلی کے تاروں سے الگ کرنے کے لیے ننگے پاؤں کسی لکڑی کے تختے یا کرسی پر کھڑئے ہوں اور ہاتھوں پر کپڑالپیٹ لیں اور پھر محدوث پر ہاتھ ڈالیں یاد رکھیں کہ پانی کے اندر بجلی کی رو آسانی سے گزر جاتی ہے

پیر 18 دسمبر 2017

بجلی کا جھٹکا:
اس قسم کے حادثے میں دو مسئلے درپیش ہوتے ہیں:
۱۔یہ خیال رکھیں کہ مدد کرتے ہوئے خود حادثے کا شکار نہ ہوجائیں،
۲۔محدوث کو اچھی طرح دیکھیں بجلی کاجھٹکا لگنے سے سانس بالعموم بند ہوجاتا ہے اس کے علاوہ جسم کا ایک حصہ بجلی سے جل بھی جاتا ہے، پہلے یہ معلوم کرلیں کہ بجلی کی روبند کر دی گئی ہے یا یہ کہ محدوث اب بجلی کے تاروں سے الگ ہوچکا ہے اوراب آپ کو بجلی لگنے کا کوئی خطرہ نہیں،اگر بجلی کی رو بند نہیں کی جاسکتی تو پھر محدوث کو بجلی کے تاروں سے الگ کرنے کے لیے ننگے پاؤں کسی لکڑی کے تختے یا کرسی پر کھڑئے ہوں اور ہاتھوں پر کپڑالپیٹ لیں اور پھر محدوث پر ہاتھ ڈالیں یاد رکھیں کہ پانی کے اندر بجلی کی رو آسانی سے گزر جاتی ہے اس لیے آپ کے ہاتھ اور جو چیز بھی استعمال کی جائے وہ بالکل خشک ہو اور محدوث کے جسم کے ان حصوں پرہاتھ نہ رکھیں جن پر پسینہ آیا ہوا ہو یا وہ بھیگے ہوئے ہوں اس کے بعد سب سے پہلے یہ دیکھیں کہ وہ سانس لے رہا ہے یا نہیں اگرنہیں لے رہا تو مصنوعی تنفس جاری کریں اور اس وقت تک جاری رکھیں جب محدوث خود سانس لینے لگے تو محدوث بے ہوش ہو تو اسے اس وضع پر لٹائیں جو بے ہوش کے لیے مخصوص ہے یعنی نصف کروٹ پر پھر زخموں کو ڈھانپ دیں جیسا کہ زخموں کے عنوان کے ماتحت بنایا جاچکا ہے اور محدوث کو ہسپتال پہنچانے کی کوشش کریں۔

(جاری ہے)


ڈوب جانا: پھیپھڑوں سے پانی خارج کرنے کی کوشش نہ کریں کیونکہ ایسا کرنا بے سود ہوتا ہے،
۲۔جس قدر جلد ہوسکے مصنوعی تنفس جاری کریں اگر چہ آپ ایسے مقام پر ہوں جو پایاب ہو یا کشتی کے اندر ہی یا پانی کے کنارے پر ہی اور مصنوعی تنفس کو تقریباً ایک گھنٹے تک جاری رکھیں،
۳۔مغرق کو بے ہوشی کی وضع پر ڈال دیں اور اگر ممکن ہو تو سر کو قدرے پیچھے کی طرف جھکا کر رکھیں،
۴۔
جن تنفس خاطر خواہ حد تک شروع ہو جائے تو اسے ہسپتال پہنچادیں اور راستے میں یہ دیکھتے رہیں کہ تنفس ایک بار پھر بند نہ ہونے پائے اور اگر ایسا ہو تو مصنوعی تنفس پھر جاری کریں۔
منہ یا منہ یا منہ پہ ناک طریقہ تنفس میں یہ بہت ضروری ہے کہ تنفس کے راستے صاف ہوں اور ان کوئی رکاوٹ نہ ہو۔

Browse More First Aid Tips - Ibtadai Tibbi Imdad

Special First Aid Tips - Ibtadai Tibbi Imdad article for women, read "Bijli Ka Jhtka" and dozens of other articles for women in Urdu to change the way they live life. Read interesting tips & Suggestions in UrduPoint women section.