Gardan Ka Zakham - Article No. 1714

Gardan Ka Zakham

گردن کا ذخم - تحریر نمبر 1714

آدمی کے گلے پر اُبھری نظر آئی ہے اور غذا کی نالی میں کوئی چیز پھنس جانے کی صورت میں فوراً ڈاکٹر کی مدد حاصل کریں۔

جمعہ 22 دسمبر 2017

حنجرہ:
حنجرہ یعنی آواز پیدا کرنے کی صندوقچی جو نوجوان گلے آدمی کے گلے پر اُبھری نظر آئی ہے اور غذا کی نالی میں کوئی چیز پھنس جانے کی صورت میں فوراً ڈاکٹر کی مدد حاصل کریں۔
رفائد یا پٹی باندھنا یعنی مرھم پٹی کرنا:
مرہم لگانا:
مرہم کو چپٹے پھل پر رکھ کر لنٹ فلالین یا صاف ستھرے کپڑے کے اوپر ہموار اور ایک جیسا پھیلا دیں پھر اسے زخم پر رکھ دیں اور اس پر پٹی باندھ دیں۔

تر رفائد:
اس سے مطلب یہ ہوتا ہے کہ جالی یا کپڑے کو کسی جراثیم کش محلول میں جو جراثیم سے پاک پانی سے تیار کیا گیا ہو تر کرکے زخم پر رکھیں پھر اس پر پن روک یا مچرب ریشمی کپڑا رکھیں تاکہ پانی اُڑنہ سکے اور پھر اس پر پٹی باندھیں۔

(جاری ہے)


تکمید:
یعنی سینک دینا تکمید کا بہترین طریقہ یہ ہے کہ فلالین کے ٹکڑے کو کھولتے ہوئے پانی میں اچھی طرح بھگو کر اسے خوب نچوڑ لیں اور پھر زخم پر رکھ دیں اس کے اوپر بھی پن روک رکھیں تاکہ اس کے اندر کا پانی اور حرارت بہت دیر تک قائم رہے پھر دو تین گھنٹے کے بعد فلالین کو کھولتے ہوئے پانی میں بھگو کر نچوڑ لیں اور پھر زخم پر رکھ دیں۔


پٹی باندھنا:
پٹی بالعموم چھ گز لمبی ہوتی ہیں یا اس سے بھی زیادہ لمبی ہونی چاہیے البتہ اس کا عرض مختلف ہوتا ہے یہ عام طور پر اڑھائی سے تین انچ چوڑی ہوتی ہیں پٹی ایک جیسی اور مضبوط لپیٹی ہوئی ہونی چاہیے ورنہ متعلقہ عضو پر درست نہ بیٹھے گی پٹی باندھنے کا مقصد یہ ہوتا ہے کہ زخم بیرونی ہوا اور گردوغبار سے محفوظ رہے اور جو رفائد(مرہم،جالی،روئی وغیرہ)زخم پر رکھی گئی ہوں ان کو اپنی جگہ پر قائم رکھے جب پٹی باندھنے لگیں تو پٹی کو اپنے دائیں ہاتھ سے پکڑیں اور اس کے کھلے سرے کو بائیں ہاتھ میں اب کھلے سرے کو عضو پر اس طرح لپیٹنا شروع کریں کہ اس کی بیرونی سطح جلد کے ساتھ لگی ہوئی ہو اس طرح رکھنے سے جب پٹی باندھی جارہی ہوگی تو اس کی لپیٹیں خودبخود کھلی جائیں گی جب پٹی باندھنا شروع کریں تو اسے عضو کی اندرونی جانب سے شروع کریں اور بیرونی جانب لیتے آئیں اور خود مجروح کے سامنے کھڑے ہوں۔

پیچ دار پٹی:
اس پٹی کی نوعیت اس کے نام سے ہی ظاہر ہے یعنی یہ کہ عضو پر ایک پیچ کی صورت میں لپیٹ دی جاتی ہے اس طرح کہ پر ایک پیچ دوسرے کے اوپر ایک حد تک چلا گیا ہوتا ہے حتیٰ کہ وہ پہلے پیچ کو بقدر ایک تہائی کے ڈھانپ رہا ہوتا ہے اگرچہ عملی طور پر بازو یا ٹانگ پر اس طرح متواتر لپیٹتے چلا جانا درست نہیں ہوتا کیونکہ یہ اعضا اپنے طول میں ایک جیسے موٹے اور گول نہیں ہوتے چنانچہ جب ہم زیادہ موٹائی پر پہنچتے ہیں تو پٹی کا ایک کنارہ ڈھیلا ہوجاتا ہے اس لیے اس حالت کو درست کرنے کے لیے پٹی کے اس کنارے کو الٹنا پڑتا ہے۔

حلقہ دار پٹی:
یہ انگریزی ہندسہ 8 کی شکل پر باندھی جاتی ہے یعنی اس کے اندر دو حلقے بنائے جاتے ہیں ایک اوپرکی طرف اور دوسرا نیچے کی طرف یہ باندھنے میں زیادہ آسان ہوتی ہے اور اس کے اندر الٹ پلٹ بھی نہیں کرنا پڑتا جہاں پٹی باندھی جارہی ہو اگر وہ سطح ہموار ہے تو اس پر پیچ دار پٹی ہی باندھیں لیکن اگر جوڑوں پر پٹی باندھنا مقصود ہوتو وہاں حلقہ دار پٹی باندھنی چاہیے۔ذیل میں ان تمام مقامات پر پٹی باندھنے کے طریقے لکھے جاتے ہیں جہاں عام طور ہر ضرورت پڑتی ہیں جب ان مقامات پر پٹی باندھنا آجائے گا تو پھر جسم کے پر حصے پر معمولی ردو بدل سے پٹی صحیح طریقے پر باندھنے میں کوئی دقت پیش نہ آئے گی۔

Browse More First Aid Tips - Ibtadai Tibbi Imdad

Special First Aid Tips - Ibtadai Tibbi Imdad article for women, read "Gardan Ka Zakham" and dozens of other articles for women in Urdu to change the way they live life. Read interesting tips & Suggestions in UrduPoint women section.