Hadssat Sy Jaryan Khoon - Article No. 1696

Hadssat Sy Jaryan Khoon

حادثات سے جریان خون - تحریر نمبر 1696

جب کسی کو کوئی حادثہ پیش آجائے تو فوری امداد کا پہلا مقصد بہتے خون کو بند کرنا ہوتا ہے چنانچہ پہلے اسے عارضی طریقوں سے روک دینا چاہیے

پیر 11 دسمبر 2017

حادثات سے جریان خون:
جب کسی کو کوئی حادثہ پیش آجائے تو فوری امداد کا پہلا مقصد بہتے خون کو بند کرنا ہوتا ہے چنانچہ پہلے اسے عارضی طریقوں سے روک دینا چاہیے جن کا ذکر اوپر ہوچکا ہے جب خون بہنا بند ہوجائے تو زخم کے اردگرد جلد کو اچھی طرح گرم پانی سے صاف کرکے اس پر کوئی جراثیم کش دوا لگادیں یا پاؤڈر چھڑک دیں۔
سوکے زخم:
سر سے بہت زیادہ خون بہتا ہے اگر زخم صاف کٹا ہوا ہو تو خون بند کرنے کے لئے محض دباؤ ہی کافی ہوتا ہے اور اس کا بہترین طریقہ یہ ہے کہ زخم کے دونوں کناروں کو اچھی طرح آپس میں ملا کر دبا دیا جائے پھر زخم کے اردگرد بالوں کو استرے یا قینچی سے اچھی طرح صاف کریں،اس کے بعد زخم کو کاریالک ایسڈ کے پانچ فیصد محلول سے صاف کرکے اس کے دونوں کناروں کو ملا کر اس پر کس کر پٹی باندھ دیں اگر زخم بڑا ہو یا ہڈی ٹوٹنے کا شبہہ ہو تو فوراً کسی ماہر جراحت کی امداد حاصل کریں۔

(جاری ہے)


چہرے کا زخم:
چہرے سے بہت زیادہ بہتا ہے خون بند کرنے کے لیے عموماً دباؤ ہی کافی ہوتا ہے،اگر زخم چھوٹا ہو تو جس حصے پر زخم آیا ہو اسے انگوٹھے اور انگلی کے درمیان اس قدر زور سے پکڑیں کہ اس میں خون نہ رہے یعنی وہ بالکل سفید نظر آنے لگے اب اس پر کلوڈین لگادیں لیکن اس مقام کو اسی طرح پکڑے رکھیں حتیٰ کہ کلوڈین خشک ہوجائے اب اسے چھوڑ دیں اور اس پر ایک بار پھر کلوڈین لگادیں خون بہنا بند ہوجائے گا،اگر کلوڈین کو روئی کے پتلے پھوئے پر لگا کر زخم پر رکھا جائے تو وہ زیادہ کارآمد ہوگا،
ہونٹ کا پھٹ جانا:
اس پر اسی طریقے سے کلوڈین لگائیں جیسا کہ اوپر ذکر ہوا۔

نکسیر پھوٹنا:
اس کا سبب چوٹ یا ضرب ہوتی ہے خون کا بہنا اکثر کم مقدار میں ہوتا ہے جو ٹھنڈے پانی سے تریڑا(نطول) کرنے سے رک جاتا ہے مریض کو سیدھا بٹھانا چاہیے نہ کہ سرجھکا کر جیسا کہ عام طور پر کیا جاتا ہے یاد رہے کہ کھوپڑی کے قاعدے کے ٹوٹ جانے سے بھی ناک کے اندر سے خون آتا ہے:البتہ چوٹ لگنے سے کچھ وقفے بعد یہ خون آئے گا یہ حالت خطرناک ہوتی ہے اس لیے مجروح کو فوراً ہسپتال پہنچائیں اگر خون نکسیرکا ہو اور معمولی تدابیر سے بند نہ ہو تو نتھنوں کو کھول کر دیکھیں ناک کے درمیانی پردے پر وہ مقام اکثر نظر آجاتا ہے جہاں سے خون آرہا ہوتا ہے اس مقام پر تارپین کا تیل ایک باریک پھوئے سے لگا دیں خون بند ہوجائے گا۔

کان سے خون بہنا:
اگر چوٹ یا ضرب کے باعث خون آنے لگے تو کان کاپردہ یا وہ جھلی پھٹ گئی ہے جو کان کی بیرونی نالی(کنونی) پر استر لگاتی ہے کان کو صاف کرکے اس کے اندر صاف روئی بھردیں یادرہے کہ کھوپڑی کے قاعدے ٹوٹ جانے سے بھی کان سے خون بہنے لگتا ہے اگرچہ چوٹ یا ضرب لگنے کے کچھ وقفہ بعد آئے گا ایسی صورت میں کھوپڑی پر چوٹ یا ضرب کا نشان ہوگا کان سے خون خواہ کسی سبب سے آئے ایسے موقع پر کان کو دھونا خطرناک ہوتا ہے۔

زبان کٹ جانا:
اُنگلی سے دبائیں یا سرد پانی سے کلی کرائیں اگر اس تدابیر سے فائدہ نہ ہو تو اپنی انگلیوں پر صاف کپڑا لپیٹ کر زبان کو پکڑائیں اور اسے باہر نکالیں زخم کا مقام نظر آئے گا زخم کے کناروں کو کھولیں اس کے اندر منجمد خون کا لوتھڑایا کوئی اور خارجی شے نظر آئے گی اس کو نکال باہرکریں،پتلی جلی یا ململ کی ٹاکی لیں اسے ایڈرینالین(Adrenalin) میں بھگو کر اُس سے زخم کر بھردیں اگر اس سے بھی کامیابی نہ ہو تو کسی ماہر کامشورہ حاصل کریں۔

دانت نکلوانے کے بعد جریان خون:
جہاں سے دانت اکھاڑا گیا ہے وہاں خون کا لوتھڑا جہا ہوا نظر آئے گا اور عام طور پر یہی اس کا سبب ہوتا ہے اس لیے اسے نکال باہر کریں اور پھر اس مقام پر دباؤ سے خون بند کرکے اس کے اندر صاف ستھری جالی یا ململ کے کپڑے کی ڈاٹ لگادیں اور اگر مناسب سمجھیں تو کپڑئے کو تھوڑے سے تارپین کے تیل سے تر کرکے رکھیں۔

زخم:
زخم میں اکثر پیپ پڑنے کا اندیشہ ہوتا ہے جب زخم میں پیپ پڑجائے تو وہ اُس وقت تک مندمل نہ ہوگا جب تک پیپ کا پیدا ہونا کلی طور پر ختم نہ ہوجائے اگر زخم کسی ایسے حادثے کا نتیجہ ہو جو عام سڑک پر پیش آیا ہو یا ایسی جگہ پر جہاں غلاظت پڑی یوئی ہو تو اے ۔ٹی ۔ایس(ATS) کا ٹیکہ لگوانا بے حد ضروری ہوتا ہے ورنہ ایک ایسے مرض کے لاحق ہوجانے کا اندیشہ ہوتا ہے جس کا علاج بے حد مشکل ہوتا ہے ،اسے کزاز(Tetanus) کہتے ہیں۔
زخم کا سرسری جائزہ کتنا گہرا ہے ہڈی ٹوٹ گئی ہے یا نہیں جوڑ اترا ہوا ہے یا اپنی اصل حالت پر قائم ہے اگر اس قسم کی کوئی پیچیدگی پیدا ہوگئی ہو تو حادثے کی نزاکت کے پیش نظر فوراً کسی ماہر کامشورہ حاصل کریں ورنہ زخم کو کسی جراثیم کش محلول مثلاً پرسول،کاربالک ایسڈکے پانچ فیصد محلول یا ڈی ٹول میں بھگوئی ہوئی جالی سے ڈھانپ دیں پھر اس کے اردگرد کے بالوں کو صاف کرکے جلد کو سپرٹ سے اچھی طرح صاف کریں،صاف کرنے کا طریقہ یہ ہوتا ہے کہ محلول کو روئی پر لگا کر اُسے زخم کے کناروں سے باہر کی طرف لے جائیں،بے ترتیبی سے پھوئے کو پھیرنے سے جلد کی غلاظت زخم کے اندر چلی جاتی ہے پھر زخم کے اردگرد جلد پر ٹنکچر آیوڈین لگادیں زخم پر نہیں اب جراثیم کے حملے یا پیپ پڑنے کا خطرہ نہیں رہے گا۔
اگر زخم کے اندر کوئی خارجی شے چلی گئی ہو تو اسے نکال باہر کریں یا اگر کٹے پھٹے چیتھڑے اس کے اندر پائے جاتے ہوں تو ان کو باہر نکال دیں۔

Browse More First Aid Tips - Ibtadai Tibbi Imdad

Special First Aid Tips - Ibtadai Tibbi Imdad article for women, read "Hadssat Sy Jaryan Khoon" and dozens of other articles for women in Urdu to change the way they live life. Read interesting tips & Suggestions in UrduPoint women section.