Masnooii Tanfus Panch Sall Say Kam Uma Bachoo K Liye - Article No. 1711

Masnooii Tanfus Panch Sall Say Kam Uma Bachoo K Liye

مصنوعی تنفس :پانچ سال سے کم عمر بچوں کے لیے - تحریر نمبر 1711

کسی مرض کے باعث بے ہوشی طاری ہوگئی ہوگی مثلاً تیز بخار،پیشاپ میں شکر آنے سے یا لو لگنے سے۔۔۔۔۔۔۔۔کسی چوٹ یا حادثے کے باعث دماغ کے ہل جانے سے بے ہوشی طاری ہوگئی ہوگی،

بدھ 20 دسمبر 2017

اسباب:
۱۔نشہ آور دوا زیادہ مقدار میں کھالی گئی ہوگی مثلا افیم شراب یا خواب آور گولیاں۔
کسی مرض کے باعث بے ہوشی طاری ہوگئی ہوگی مثلاً تیز بخار،پیشاپ میں شکر آنے سے یا لو لگنے سے۔
۳۔کسی چوٹ یا حادثے کے باعث دماغ کے ہل جانے سے بے ہوشی طاری ہوگئی ہوگی،
عام اصول:
۱۔
تمام محدوث جو بے ہوش ہوں ان کو ہسپتال پہنچا دینا ضروری ہوگا خواہ اس کا سبب کچھ ہی کیوں نہ ہو۔
۲۔سانس اگر بند ہو تو اسے بحال کریں اور اس کا منہ اندر سے فوراً صاف کردیں مصنوعی دانت ہوں تو اتار دیں قے کا مواد،خون بلغم،مٹی وغیرہ صاف کردیں۔
۳۔بے ہوشی کو فوراً بے ہوشی کی وضع پر لٹائیں اور سر کو پیچھے کی طرف قدرے دبا کر رکھیں سر کے نیچے تکیہ نہ رکھیں۔

(جاری ہے)


۴۔تمام چست کپڑے جو محدوث نے پہن رکھے ہوں ڈھیلے کردیں بالخصوص گردن اور کمر کے ارد گرد کے،
۵۔جریان خون کے متعلق تسلی کردیں اگر کسی مقام پر خطرناک جریان خون ہورہا ہو تو اسے بند کردیں ہوسکتا ہے کہ جریان خون جسم کے اندر ہورہا ہو اور اس لیے دیکھنے میں اس کی کوئی علامت نہ ہو یہ حالت بے حد خطرناک ہوگی۔

۶۔بازو یا ٹانگ کی ہڈی اگر ٹوٹ گئی ہو تو اس کو بالکل حرکت نہ دیں اور ایسی وضع پر رکھیں جس سے محدوث کو تکلیف نہ ہو اور اسے جلد ہسپتال پہنچانے کی کوشش کریں معمولی زخموں کے علاج معالجہ میں وقت ضائع نہ کریں۔
۷۔بے ہوشی کے منہ میں کوئی شے نہ ڈالیں عام طور پر دودھ یا پانی پلانے کی کوشش کی جاتی ہیں لیکن بتلایا جاچکا ہے کہ یہ عمل بڑا ہی خطرناک ہوتاہے،
۸۔
موسم کے اعتبار سے محدوث کے جسم کو گرم رکھیں۔
۹۔محدوث کو متواتر زیر نظر رکھیں اگر اسے افاقہ بھی ہورہا ہو تو بھی اُسے اکیلا نہ چھوڑدیں ہوسکتا ہے کہ اسے پھر دورہ پڑجائے،
۱۰۔بے ہوش کو بار بار ہلاجلا کر ہوش میں لانے کی کوشش نہ کریں اس کے چہرے پر سرد پانی کے چھینٹے مارنا یا اس کے چہرے یا جسم پر مارنا محض وقت ضائع کرنا ہوگا اور گاہے خطرناک بھی ثابت ہوتا ہے اگر بے ہوشی کے ساتھ منہ زور سے بندہوگیا ہو تو اسے زبردستی کھولنے کی کبھی کوشش نہ کریں۔

Browse More First Aid Tips - Ibtadai Tibbi Imdad

Special First Aid Tips - Ibtadai Tibbi Imdad article for women, read "Masnooii Tanfus Panch Sall Say Kam Uma Bachoo K Liye" and dozens of other articles for women in Urdu to change the way they live life. Read interesting tips & Suggestions in UrduPoint women section.