Saar Per Pati Bandhna - Article No. 1717

Saar Per Pati Bandhna

سر پر پٹی باندھنا - تحریر نمبر 1717

پٹی کو ماتھے اور گدی کے اردگرد لپیٹ لیا جائے لیکن ایسی پٹی کے پھلس جانے کا اندیشہ ہوتا ہے اس لئے ایک چکر ٹھوڑی کے نیچے بھی دے دینا چاہیے

ہفتہ 23 دسمبر 2017

سر پر پٹی باندھنا:
اس کا آسان طریقہ یہ ہے کہ پٹی کو ماتھے اور گدی کے اردگرد لپیٹ لیا جائے لیکن ایسی پٹی کے پھلس جانے کا اندیشہ ہوتا ہے اس لئے ایک چکر ٹھوڑی کے نیچے بھی دے دینا چاہیے چنانچہ پٹی کے ایک سرے کو جو دائرے میں آرہا ہوتاہے کان کے قریب ایک پن سے ٹانک دیں اور پٹی کو گھما کرٹھوڑی کی طرف لے جائیں اور پھر ٹھوڑی کے نیچے سے ہوتے ہوئے دوسری طرف کان پر پہنچ کر اسے پھر سر کی طرف لے آئیں اس اخیری چکر پر البتہ پٹی کا پھیر الٹا جائے گا جب سر کی چوٹی یعنی چندیا پر پٹی باندھنا مقصود ہو تو پہلے ٹھوڑی کے نیچے سے ایک دو چکر دے لیں اور پھر ان چکروں کو تھامے رکھنے کے لیے ماتھے اور گدی کے اردگرد چکر دیں۔


کن ٹوپی پٹی: یہ بڑی آسان پٹی ہے اور کھوپڑی پر خوب راست آتی ہے اس کے دو حصے ہوتے ہیں ایک حصہ ایسا ہوتا ہے جو ٹوپی کی مانند کھوپڑی پر راست آجاتا ہے اور کھینچ کر چھوٹا یا بڑا کیا جاسکتا ہے اس کا دوسرا حصہ عام پٹی کی مانند ہوتا ہے جس سے پہلے حصے کو کھینچا جاتا ہے اور پھر اس کے اردگرد باندھ دیا جاتا ہے تاکہ ٹوپی اپنی جگہ پر قائم رہے اور ادھر اُدھر سرکنے نہ پائے ٹوپی کو سر پر اس طرح رکھیں کہ اس کا پٹی کی مانند حصہ بائیں طرف ہو ٹوپی کے کھلے سرے کو نیچے کھینچیں تاکہ وہ سر پر اس طرح راست آجائے کہ اس کا دباؤ تمام کھوپڑی پر یکساں ہو اب اس کو اپنی جگہ پر قائم رکھنے کے لیے پٹی والے حصے کو ماتھے اور گدی کے گرد لپیٹ دیں اور ٹوپی کے جو حصے باہر لٹکتے ہوئے نظر آئیں ان کو پٹی کے اندر دبا دیں اور پٹی کے کھلے سرے حسب معمولی پن سے ٹانک دیں۔

(جاری ہے)


آنکھ پر پٹی باندھنا: پٹی کے کھلے سرے کو ماؤف آنکھ سے اُونچا ماتھے پر رکھ کر اسے سلیم آنکھ کی جانب ماتھے پر لے جائیں اور پھر اسے سر کی جانبی حصے پر لے جاتے ہوئے سر کے اردگرد لپیٹیں حتیٰ کہ وہ دوسری بار اس کان کے قریب پہنچ جائے جو سلیم آنکھ کی جانب ہے اب اسے ترچھا کرکے نیچے گدی کی طرف لے جائیں اور پھر دوسرے کان کے نیچے سے ہوتے ہوئے اسے ماؤف آنکھ پر لے آئیں اور ماتھے پرپہنچا دیں ایسی کئی بل دے کر ایک پن سے ٹانک دیں۔

کان پر یا اس کے پیچھے ہڈی پر پٹی باندھنا: اس مقام پر پٹی باندھنے کے لیے ماؤف کان سے اوپر پٹی باندھنا شروع کریں اور اسے ماتھے اور گدی کے اردگرد لپیٹیں اب دوسرا چکر شروع کریں اور جب یہ چکر گدی پر پہنچے تو اُسے ماؤف کان کے منیچے سے لائیں جو کان کے سامنے سے ہوتا ہوا سر کی چوٹی تک چلا جائے اس طرح باری باری ایک گول اورد وسرا ترچھا چکر دیتے جائیں حتیٰ کہ تمام رفائد اس کے نیچے چھپ جائیں اور اخیری سرے کو پن سے ٹانک دیں۔

ٹھوڑی اور نچلے جبڑئے پر پٹی باندھنا: دو فٹ کے قریب ایک ایسی پٹی لیں جو چار انچ چوڑی ہو اس پٹی کو اب اس کی لمبائی پر دوہرا کر لیں یعنی اب اس کی لمبائی ایک فٹ رہ جائے گی جہاں دونوں سرے آپس میں ملے ہیں وہاں دوہری پٹی کو عین درمیان سے قینچی کے ساتھ کاٹنا شروع کریں حتیٰ کہ ٹھوڑی کی لمبائی کے نصف کے قریب وہ ان کٹی رہ جائے اب پٹی کھولیں تو اس کے چار سر ے ہوں گے اور درمیان میں ان کٹا حصہ ہوگا جو ٹھوڑی کی لمبائی کے برابر ہوگا اس ان کٹے حصے کو ٹھوڑی پر اس طرح رکھیں کہ تمام رفائد اس کے نیچے آجائیں بالائی دوسروں کو پیچھے گدی کی طرف لے جاکران کو آپس میں گرہ دے دیں دوسرے دو سروں کو دائیں اور بائیں اوپر کی طرف کانوں کے سامنے لے جا کر سر پر باندھ دیں اب گدی پر بندھے ہوئے سروں اور چندیا پر بندھے ہوئے سروں کو آپس میں گرہ دے دیں۔

گردن پر پٹی باندھنا: اس کے لیے پٹی کو کندھے سے شروع کریں اور اسے سامنے لاکر بغل میں سے گزارتے ہوئے کندھے کے پیچھے لے جائیں اور پھر وہاں سے گردن پر لے آئیں اب اسے گردن کے گرد گھمائیں اور پھر کندھے کے سامنے سے ہوتے ہوئے اسے بغل کے اندر پہنچادیں یہ اس کا ایک چکر پورا ہوا اس طرح دو تین چکر حسب ضرورت دے کر پٹی کو جبڑے نیچے سے اور سلیم جانب کے کان کے پیچھے سے سر پرلائیں اورماؤف جانب کے کان کے سامنے سے نیچے کی طرف لائیں اب گردن کے گرد ایک اور چکر دیں اور ایک بار پھر جبڑے کے نیچے سے حسب سابق سر کے اوپر لائیں لیکن اب کی بار پٹی کان کے پیچھے سے سر پر آنے کی بجائے کان کے سامنے سے آتی ہے پھر اس طرح ایک چکر کان کے پیچھے سے اور ایک کان کے سامنے سے گزارتے رہیں ایسے چند چکر دے کرسرے کو پن کے ساتھ پٹی پر ہی ٹانک دیں۔

گردن اور سر کی اکٹھی پٹی: پٹی کا ایک سرا چندیا کے ایک طرف رکھیں اور پٹی کو کھوپڑی کے بائیں طرف لے جاکر بائیں کان کے پیچھے سے اس طرح ترچھا لے جائیں کہ وہ گدی تک پہنچ جائے وہاں سے گردن کے دائیں طرف ترچھا لے جاتے ہوئے ٹھوڑی کے نیچے لے آئیں اور اسے نچلے جبڑے کے بائیں حصے کی بیرونی جانب پہنچادیں پھر پٹی کو چہرے کے بائیں طرف بائیں کان کے سامنے ترچھا کرتے ہوئے لائیں اور اسے ابتدائی سرے تک پہنچادیں بس یہ ایک چکر ہوا دوسرا چکر ایسے ہی لیکن مخالف سمت میں دیں ایسے ایک چکر الٹا اور ایک سیدھا دے کر پٹی کو پن سے ٹانک دیں۔

Browse More First Aid Tips - Ibtadai Tibbi Imdad

Special First Aid Tips - Ibtadai Tibbi Imdad article for women, read "Saar Per Pati Bandhna" and dozens of other articles for women in Urdu to change the way they live life. Read interesting tips & Suggestions in UrduPoint women section.