Sarr Ki Choot - Article No. 1712

Sarr Ki Choot

سر کی چوٹ - تحریر نمبر 1712

اس سے دماغ پر بھی اثر پڑتا ہے جس سے محدوث اکثر بے ہوش ہوجا تا ہے اگر سانس رکا ہوا ہو تو اسے فوراً بے ہوشی کی وضع پر لٹائیں

جمعرات 21 دسمبر 2017

سر کی چوٹ:
جو سر پر چوٹ آتی ہے اس سے دماغ پر بھی اثر پڑتا ہے جس سے محدوث اکثر بے ہوش ہوجا تا ہے اگر سانس رکا ہوا ہو تو اسے فوراً بے ہوشی کی وضع پر لٹائیں اور مصنوعی تنفس جاری کریں،
خارجی اشیا: جسم کے اعتبار سے ان چیزوں کو خارجی اشیا کہتے ہیں جو جسم کے اندر قطعی طور پر موجود نہیں ہونی چاہیں مثلاً انگلی میں کانٹے کا چھپا ہوا ہو نا آنکھ کے اندر گرد پڑجانا کان کے اندر مٹر کے دانے کا چلا جاتا منہ کے اندر ڈالے ہوئے بٹن پیسہ شیشے کی گولی وغیرہ کا نگلا جانا وغیرہ۔

(جاری ہے)

زخموں کے اندر اگر کوئی خارجی شے دکھائی دے اور وہ اس کے اندر جمی ہوئی نہ ہو تو اسے باہر نکال دیں لیکن اگر جم گئی ہو یا پھنس گئی ہو تو پھر اسے نکالنے کی کوشش نہ کریں اور محض اس قدر ہی کافی ہوگا کہ پہلے زخا پر ڈھیلی سی پٹی باندھ دیں اورپھر زخم کے کناروں پر دباؤ ڈالیں اس طرح پہنا ہوا خون بھی بند ہوجائے گا اور زخم میں پھنسی ہوئی خارجی شے زیادہ نقصان بھی نہ پہنچائے گی،
آنکھ کے اندر خارجی شے: آنکھ کو د وتین بار جلدی جلدی جھپکیں ان حرکات سے اور خارجی شے کی خراش سے آنسو بہت زیادہ مقدار میں بہنے لگتے ہیں اور خارجی شے کو باہر نکال دیتے ہیں اگر ایسا نہ کرسکیں تو آنکھ کو ملیں نہیں خارجی شے زیادہ گہرائی تک چبھ جائے گی اب ایسا کریں کہ بالائی پپوٹے کا نچلا کنارہ پکڑ کر اسے نچلے پپوٹے پر لائیں اور پھر چھوڑ دیں اگر اس طرح بھی خارجی شے نہ نکلے تو آنکھ پر کپڑے یا روئی کی گدی باندھ دیں اور کسی ماہر کی امداد حاصل کریں،آنکھ کے اندر اگر کسی جگہ پر کوئی خارجی شے نظر آئے تو رومال کے کونے یا پھوئے کی ایک ہی حرکت سے اسے پونچھ دیں اگر خارجی شے نکل جائے توارنڈ کے تیل(کیسٹر آئل) کے چند قطرے آنکھ میں ڈال دیں البتہ تیل کو پہلے گرم کرکے ٹھنڈا کرلیں آنکھ میں چونا پڑگیا ہوتو آنکھ کو فوراً صاف کرنا ضروری ہوگا ورنہ نقصان توقع سے بہت زیادہ ہوگاپہلے آنکھ کو روئی کے پھونے سے اچھی طرح صاف کریں اور جہاں کہیں چونے کا ذرہ نظر آئے نکل دیں اور فوراً ڈاکٹر کی مدد حاصل کریں،
کان میں خارجی شے: کان ان کی موجودگی کے باعث متورم ہوجاتا ہے پھر وہاں زخم بن جاتے ہیں اس سے کان کا پردہ ضائع ہوجاتا ہے یا کان میں پیپ پڑجاتی ہے اور کئی ایک خطرناک امراض لاحق ہونے کا خطرہ پیدا ہوجاتا ہے یہ نہ بھولیں کہ غیر موزوں طریقے اختیار کرنے سے فائدے کی بجائے الٹا نقصان ہوتا ہے ماہر فن سے امداد حاصل کرنا زیادہ مفید ہوگا۔

Browse More First Aid Tips - Ibtadai Tibbi Imdad

Special First Aid Tips - Ibtadai Tibbi Imdad article for women, read "Sarr Ki Choot" and dozens of other articles for women in Urdu to change the way they live life. Read interesting tips & Suggestions in UrduPoint women section.