Acne Or Acne K Nishanat Ko Khatam Karne K Tariqe - Article No. 1226

Acne Or Acne K Nishanat Ko Khatam Karne K Tariqe

ایکنی اور ایکنی کے نشانات کو ختم کر کے رنگ نکھارنے والے 14 گھریلو ماسک - تحریر نمبر 1226

ایکنی ایک بہت جلدی مسئلہ ہے جو جلد پر دانے، کیل مہاسوں ،بلیک ہیڈز اور وائٹ ہیڈز وغیرہ کا سبب بنتا ہے اس سے نہ صرف چہرے کی خوبصورتی متاثر ہوتی ہے بلکہ چہرہ بد نما،داغ دار اور بے رونق دکھائی دیتا ہے

پیر 22 جون 2015

ایکنی ایک بہت جلدی مسئلہ ہے جو جلد پر دانے، کیل مہاسوں ،بلیک ہیڈز اور وائٹ ہیڈز وغیرہ کا سبب بنتا ہے اس سے نہ صرف چہرے کی خوبصورتی متاثر ہوتی ہے بلکہ چہرہ بد نما،داغ دار اور بے رونق دکھائی دیتا ہے ویسے تو یہ جلدی بیماری ہر عمر کے لوگوں کو متاثر کر سکتی ہے لیکن عام طور پر ٹین ایج اس مسئلے کا سب سے زیادہ شکار نظر آتے ہیں۔ جس کی کئی وجوہات ہوتی ہیں مثلاََ ہار مونز کے اخراج میں تبدیلی ، جلد کے چکنائی پیدا کرنے والے غدودبیشیں گلنیڈز کا بہت زیادہ متحرک ہو جانا وغیرہ۔
جلد سے نکلنے والا یہ اضافی روغن (سیبم ) خلیوں کے ساتھ مل کر خارج کرنے والے غدود کو بلاک کر دیتا ہے جس کی وجہ سے بیکٹیریا اندر داخل ہو جانے اور ایکنی کا سبب بنتے ہیں۔
اس کے علاوہ جل کے مناسب طریقے سے دیکھ بھال نہ کرنا، چہرے پر غیر معیاری میک اپ کا کثرت سے استعمال ،کھانے پینے میں بے احتیاطی ،بہت زیادہ مسالے دار، چٹ پٹی اور مرغن غذاوٴں کا استعمال بھی ایکنی میں اضافہ بنتا ہے۔

(جاری ہے)

ایکنی جیسے تکلیف دہ مسئلے سے چھٹکارہ پانے کے لئے ویسے تو بازار میں بے شمار نئی بیوٹی مصنوعات مختلف دعووٴں اور گارنٹی کے ساتھ دستیاب ہوتی ہیں لیکن حقیقت میں ان میں 95 فیصد مصنوعات ایکنی کے تدارک میں مفید نہیں ہوتی۔ ایکنی سے چھٹکارا پانے اور جلد کو صاف ستھرا بے داغ بنانے کے لئے قدرتی اشیاء سے بنے ہوئے فیس ماسک اہم کردار ادا کرتے ہیں۔
جس کا باقاعدہ استعمال جلد پر جادوئی اثرات مرتب کرتا ہے اور چہرے کو کوئی نقصان بھی نہیں پہنچتا۔
شہد اور سیب کا ماسک:
سیب 1عدد۔ شہد 2کھانے کے چمچ۔
ترکیب اور طریقہ استعمال:
سیب لے کر اس کو کدوکش کر کے اس میں شہد ڈال کر اچھی طرح مکس کر لیں۔ اب اس پیسٹ کو 20 منٹ کے لئے چہرے پر لگائیں۔ 20 منٹ کے بعد نیم گرم پانی سے منہ دھولیں۔
اس بات کو ذہن میں رکھیں کہ یہ ماسک خشک نہیں ہو گا لہٰذا اسے زیادہ دیر تک چہرے پرلگائے رکھنے کی ضرورت نہیں ہے اس قدرتی ماسک کا استعمال چہرے کو تروتازہ رکھنے کے ساتھ ساتھ ایکنی کے لئے بھی نہایت مفید ہے۔
جو اور نیازبو کا ماسک:
خشک نیازبو 2کھانے کے چمچ۔ جو کاآٹا5 کھانے کے چمچ۔ گرم پانی1کپ۔
ترکیب اور طریقہ استعمال:
خشک نیازبو کے پتوں کو ایک کپ گرم پانی میں ڈال کر رکھ دیں اور جب پانی ذرا ٹھنڈا ہو جائے تو اسے چھان کر اس میں جو کے آٹے کو شامل کر کے اچھی طرح مکس کر لیں کہ یہ پیسٹ کی شکل اختیار کر لے۔
اب اس پیسٹ کو 20 منٹ کے لیے چہرے پر لگائیں اور 20 منٹ تک یو نہی چھوڑ دیں پھر منہ دھولیں۔ منہ دھوتے وقت چہرے پر گولائی میں مساج کریں یہ ماسک ایکنی کے ترارک کے لیے نہایت ہی پُر اثر ثابت ہوتا ہے۔ نیاز بو اور جوکا آٹا ایکنی کے خلاف مزاحمت کرنے کے لئے والے دوا ہم اجزاء میں سے تصور کئے جاتے ہیں۔ جو جلد کو گہرائی تک صفائی کرنے ، اسے تروتازہ اور شاداب بنانے میں مدد دیتے ہیں۔

ناریل اور گلیسرین کا ماسک:
ناریل کا پاوٴڈر 1کھانے کا چمچ۔گلیسرین2کھانے کے چمچ۔ پودینے کے پتے 5 عدد۔ تل 1 چائے کا چمچ۔ لونگ کا تیل آدھا چائے کا چمچ۔
ترکیب اور طریقہ استعمال:
تل اور پودینے کے پتوں کو اچھی طرح پیس لیں۔ اب کسی برتن میں ناریل پاوٴڈر، گلیسرین اور لونگ کا تیل ڈال کر اچھی طرح مکس کر لیں اور اس میں پیسے ہوئے تل اور پودینے کے پتے شامل کر کے ایک بار پھر ان کو مکس کرک ے یکجان کر لیں کہ یہ پیسٹ کی شکل اختیار کر لیں پیسٹ کو ماسک کے طور پر دس دنوں کے لیے تیس تیس منٹوں کے لیے چہرے پرلگائیں۔
تیس منٹ کے بعد چہرے کو تازے پانی سے دھولیں۔ ایکنی کے لئے بے حد مفید ماسک ہے اس سے چہرے پر موجود پس والے دانے بھی ختم ہو جائیں گئے۔
انڈے کی سفید ی اور لیموں کا ماسک:
انڈے کی سفیدی 1عدد۔لیموں کا جوس چند قطرے
ترکیب اور طریقہ استعمال:
انڈے کی سفیدی لے کر اس میں چند قطرے تازہ لیموں کا رس ( اگر جلد چکنی ہے تو لیموں کا رس شامل نہ کریں ہاں شہد استعمال کر سکتے ہیں) شامل کر کے اس کو اچھی طرح مکس کر لیں۔
آمیزے کو پندرہ منٹ کے لئے اپنے چہرے پر لگائیں۔ پندرہ منٹ کے بعد چہرے کو نیم گرم پانی سے دھولیں۔ اس کے استعمال سے چہرے پر دانوں کی وجہ سے ہونے والی جلن اور سرخی ختم ہو جائے گی اور نئے بننے والے دانوں کے خلاف مزاحمت بھی کرے گا۔
میٹھے سوڈے کا ماسک:
یہ ماسک چہرے پر نہایت ہی حیرت انگز اور پر اثر اثرات مرتب کرتا ہے۔ اس ماسک کو بنانا بہت آسان ہے جس کے لئے آپ کو صرف دو چیزوں کی ضرورت ہو گئی بیکنگ سوڈا اور پانی۔
منہ دھونے کے بعد ہاتھ میں چٹکی بھر سوڈا لیں اور اس میں تھوڑا سا پانی ملا کر چہرے پر لگائیں تھوڑی دیر کے لیے آرام سے کرسی پر بیٹھ جائیں تاکہ یہ خشک ہو جائے پھر پانی سے منہ دھولیں۔ اس ماسک کے استعمال سے آپ جلد پر نمایاں فرق محسوس کریں گئے۔ یہ چہرے سے تمام گردو غبار اور فالتوں چکنائی کو ہٹا دیتا ہے۔ اگر یہ قدرتی نسخہ چہرے پر موافق آجائے تو اسے دن میں کئی مرتبہ استعمال کیا جا سکتا ہے۔

دہی اور شہد کا ماسک:
دہی 1کھانے کا چمچ۔ شہد 1کھانے کا چمچ
ترکیب اور طریقہ استعمال:
شہد کو ایک صاف ستھرے پیالے میں ڈال کر اوون میں ہلکا سا گرم کرلیں ۔ اگر اوون موجود نہیں ہے تو شہد کی بوتل کے نچلے حصے کو گرم پانی کے برتن میں کچھ دیر ڈبو کر نکال لیں اب اس میں دہی شامل کر کے اچھی طرح مکس کریں اورپھر اس مکسچر کو چہرے پر لگائیں ایکنی سے متاثرہ جگہوں پر زیادہ لگائیں۔
تقریباََ 10سے 15 منٹ تک لگا رہنے کے بعد نیم گرمی پانی سے منہ دھولیں۔ یہ ماسک چہرے کو نمی پہنچانے یا موئسچرائز کرنے میں مدد گار ثابت ہوگا۔یہ چہرے سے مردہ خلیوں اور گردو غبار کو بالکل صاف کر دیتا ہے۔ اس ماسک کا ایک مثبت پہلو یہ ہے کہ جلد کو خشک نہیں کرتا اور تمام اقسام کی جلد کے لئے نہایت مفید ہوتا ہے۔
لہسن کا ماسک:
لہسن 8جوئے۔
شہد حسب ضرورت۔ سرکہ چند قطرے
ترکیب اور طریقہ استعمال:
لہسن کے جووں کو چھیل کر کچل لیں اور اس میں تھوڑا سا شہد شامل کرلیں تاکہ لہسن کی بو ختم ہو جائے۔ اس پیسٹ کو آنکھوں والے حصے کو چھوڑ کر پورے چہرے پر لگائیں پندرہ منٹ کے بعد نیم گرم پانی سے منہ دھولیں۔ پھر روئی کو سرکے میں ہلکا سا بھگو کر چہرے پر لگائیں۔ لہسن ایکنی کے لئے بے حد مفید ہے کیونکہ یہ انٹی بیکٹیریل خصوصیات رکھتا ہے جبکہ سرکہ جلد کی PH کو بر قرار رکھنے میں مدد دیتا ہے۔

کالی مرچ اور دہی:
کالی مرچ کا پاوٴڈر1کھانے کا چمچ۔دہی تین کھانے کے چمچ
ترکیب اور طریقہ استعمال:
کسی برتن میں دہی ڈال لیں اور اس میں کالی مرچ کا پاوٴڈر شامل کریں اور اس کو اچھی طرح مکس کر کے پیسٹ بنالیں۔ اب اس پیسٹ کو ایکنی کے متاثرہ حصوں پر لگائیں اور خشک ہونے دیں ۔ تقریباََ 5-7 منٹ کے بعد منہ دھولیں۔ اس کو لگانے سے متاثرہ جگہ پر جلن ہو گئی اس جلن کو ختم کرنے کے لئے متاثرہ جگہ پر روئی کی مدد سے شہد لگائیں جلن ختم ہو جائے گئی۔
یہ قدرتی نسخہ بلیک ہیڈز اور ایکنی کا بہترین علاج ہے۔
تلسی سے بنا ہوا ایکنی تانک:
اس قدرتی گھریلو ماسک کو بنانے کے لیے تین چائے کے چمچ تلسی کے پتون کو پانی میں ابالیں اور ٹھنڈا ہونے کے بعد روئی کی مدد سے اسے چہرے پر لگائیں ۔ کچھ ہی دنوں میں ایکنی کا نام و نشان نہیں رہے گا۔
جائفل دار چینی کا ماسک:
جائفل 1 کھانے کا چمچ۔
شہد 3کھانے کے چمچ۔ دار چینی کا پاوٴڈرچٹکی بھر۔ لیموں کا جوس چند قطرے۔
ترکیب اور طریقہ استعمال:
شہد کو کسی برتن میں ڈال کر اس میں جائفل اور دار چینی کا پاوٴڈر شامل کر لیں اور اسے اچھی طرح مکس کر لیں مکس ہو جانے پر اس میں چند قطرے لیموں کے رس کے ڈال کر اسے دوبارہ اچھی طرح مکس کر لیں اور کچھ وقت کے لئے فریج میں رکھ دیں۔ اب اس ماسک کو چہرے پر لگائیں اور آدھے گھنٹے کے بعد تازہ پانی سے منہ دھولیں۔
یہ ماسک ایکنی ختم کرنے میں اہم کر دار ادا کرتا ہے اور جلد کو بھی تروتازہ بنا دیتا ہے۔
ملتانی مٹی کا ماسک:
ملتانی مٹی حسب ضرورت۔ لیموں جوس 2چائے کے چمچ۔
ترکیب اور طریقہ استعمال:
حسب ضرورت ملتانی میں تازے لیموں کا رس شامل کر کے اسے اچھی طرح ہلا کر گاڑھا پیسٹ بنا لیں چند منٹوں کے بعد اس میں کسی بھی خاص خوشبودار آئل کے چند قطرے ڈالیں اور اچھی طرح ہلائیں اس کے بعد اس ماسک کو چہرے پرلگائیں اور پانچ منٹ کے بعد منہ دھولیں۔
یہ ماسک ایکنی کے لء ے نہایت مفید ہے کیونکہ ملتانی مٹی میں شامل معدنیات اور دوسرے اجزاء مساموں کی گہرائی سے صفائی کرنے کے ساتھ ساتھ جلد کو ہر قسم کے جراثیم سے بھی محفوظ رکھتے ہیں۔
مسور کی دال کا ماسک:
مسور کی دال3کھانے کے چمچ۔ دودھ 2کھانے کے چمچ۔ عرق گلاب1چائے کا چمچ۔
ترکیب اور طریقہ استعمال:
مسور کی دال کو دوسے تین گھنٹے تک بھگو کر رکھیں پھر اس دال کو اچھی طرھ سے پیس لیں۔
اس پسی ہوئی دال میں دودھ اور عرق گلاب ڈال کر اچھی طرح یکجان کر لیں۔ اس ماسک کو چہرے پر بیس منٹ کے لیے لگائیں۔ بیس منٹ ک بعد چہرے کو ٹھنڈے پانی سے دھولیں۔ یہ ماسک ایکنی کے ترارک میں بے حد مفید ہے یہ نہ صرف جلد کی چمک میں اضافہ کرتا ہے بلکہ اسے نرم وملائم بھی رکھتا ہے۔
ٹماٹر اورشہد کا ماسک:
ٹماٹر کا جوس ایک کھانے کا چمچ۔کافورلوشن آدھا چائے کا چمچ۔
شہد 1 چائے کا چمچ۔
ترکیب اور طریقہ استعمال:
ان تمام اجزا ء کو اچھی طرح ملا کر پیسٹ بنا لیں اب اس پیسٹ کو آنکھوں کے اطراف والی جگہوں کو چھوڑ کر پورے چہرے پر لگائیں۔ پندرہ منٹ کے بعد نیم گرم پانی سے منہ دھوئیں پھر اس کے بعد منہ پر ٹھنڈا پانی کے چھنٹے ماریں۔ اس کے ایکنی ختم ہونے کے ساتھ ساتھ رنگت بھی صاف ستھری ہوگئی۔
دودھ اور لیموں کا ماسک:
دودھ ایک چوتھائی کپ۔
لیموں کا رس چند قطرے۔ گلیسرین1چائے کا چمچ۔
ترکیب اور طریقہ استعمال:
دودھ کو کسی برتن میں ڈال کر ابال لیں ابال آنے پر دودھ کو چولہے سے اتار لیں۔ اب س میں تازہ لیموں کا رس اور گلیسرین شامل کر کے اچھی طرح مکس کر لیں۔ اب اسے آنکھوں کو چھور کر باقی چہرے پر لگائیں جب ماسک خشک ہو جائے تو اسے منہ دھو کر اتار لیں۔ یہ ایکنی کو ختم کرنے اور جلد کو موئسچرائز کرنے کے لئے بے حد مفید ہے۔

Browse More Face Bleaching, Face Facial & Face Massage

Special Face Bleaching, Face Facial & Face Massage article for women, read "Acne Or Acne K Nishanat Ko Khatam Karne K Tariqe" and dozens of other articles for women in Urdu to change the way they live life. Read interesting tips & Suggestions in UrduPoint women section.