Haldi Se Naram O Mulaim BeDagh Or Chamakdar Jild - Article No. 1463

Haldi Se Naram O Mulaim BeDagh Or Chamakdar Jild

ہلدی سے نرم و ملائم بے داغ اور چمکدار جلد - تحریر نمبر 1463

تھوڑے سے کچے دودھ میں چٹکی بھر ہلدی ملا کراسے اپنے چہرے اور ہونٹوں پر لگائیں ہلدی اور دودھ کا مکسچر چہرے پر قدرتی کلینرز کاکام کرے گا اور خشک اور پھٹے ہوئے ہونٹوں کو نرم و ملائم اور گلابی بنادے گا۔

بدھ 4 مئی 2016

قدرتی کلینرز:
تھوڑے سے کچے دودھ میں چٹکی بھر ہلدی ملا کراسے اپنے چہرے اور ہونٹوں پر لگائیں ہلدی اور دودھ کا مکسچر چہرے پر قدرتی کلینرز کاکام کرے گا اور خشک اور پھٹے ہوئے ہونٹوں کو نرم و ملائم اور گلابی بنادے گا۔
آنکھوں کے گرد جھریاں:
ہلدی کا استعمال آنکھوں کے گرد جھریوں کا خاتمہ کرنے کے ساتھ ساتھ سیاہ حلقوں کو بھی غائب کردیتا ہے۔
تھوڑی سی مقدار میں گنے کا رس لیں اور اس میں چٹکی بھر ہلدی ملا کر چہرے پر لگائیں۔ جھریوں کیلئے بہترین قدرتی نسخہ ہے۔ اس کے علاوہ دو کھانے کے چمچ لسی میں چٹکی بھر ہلدی شامل کرکے کریم بنالیں اب اسے آنکھوں کے اردگرد لگائیں اور تقریباً بیس منٹ کے بعد ٹھنڈے پانی سے دھولیں اس کریم کو ہفتے میں کم از کم دو مرتبہ ضرور استعمال کریں۔

(جاری ہے)


ہلدی خشک جلد کیلئے:
خشک و بے رونق اورکھردری جلد کیلئے ایک عدد انڈے کی سفیدی میں دو قطرے زیتون کا تیل ایک تازہ لیموں کا جوس، تھوڑا ساعرق گلاب اور چٹکی بھر ہلدی ڈال کر اچھی طرح مکس کرلیں اب اس مکسچر کو چہرے، گردن کہنیوں اور گھٹنوں پر لگائیں اور خشک ہونے پر نیم گرم پانی سے دھولیں۔

اس نسخے کے باقاعدہ استعمال سے جلد کی سیاہی اور خشکی دونوں دور ہوجائے گی۔
ہلدی چکنی جلد کیلئے:
چہرے سے فالتو چکنائی اور گردو غبار صاف کرنے کیلئے 2 کھانے کے چمچ دودھ میں دو قطرے لیموں کا تازہ رس، دو کھانے کے چمچ صندل پاوٴڈر اور چٹکی بھر ہلدی ڈال کر اسے اچھی طرح مکس کریں اور پھر چہرے پر لگائیں جب یہ ماسک پوری طرح سے خشک ہوجائے تو چہرے کو نیم گرم پانی سے دھولیں۔

جلد میں چمک کیلئے:
تھوڑے سے صندل پاوٴڈر میں چٹکی بھر ہلدی اور چند قطرے کھانے پکانے کا تیل شامل کرکے اس کا پیسٹ بنائیں اب اس پیسٹ کو چہرے پر لگائیں اور تقریباً پندرہ یا بیس منٹ کے بعد تھوڑے پانی سے منہ دھولیں چہرے پر بلا کی چمک پیدا ہوجائیگی۔
بالوں کی خشکی کیلئے:
حسب ضرورت زیتون کے تیل میں تھوڑی سی ہلدی ملا کر اس مکسچر کو سر کی کھوپڑی پرلگائیں اور پندرہ منٹ لگا رہنے کے بعد کسی اچھے اور معیاری شیمپو سے سردھولیں۔

چھائیوں کیلئے:
ہلدی اور لیموں کے مکسچر کو چہرے کے متاثرہ حصے پر لگائیں اور بیس منٹ کے بعد منہ دھولیں۔
مردہ خلیات کیلئے:
تھوڑے سے جو یا مکئی کے آٹے میں آدھا چمچ ہلدی پاوٴڈر اور پانی شامل کرکے اس کا پتلا سا پیسٹ بنالیں اور اسے جسم پر لگا کر آہستگی کے ساتھ اسکرب کریں اس پیسٹ کو نہاتے وقت لگائیں اس کا باقاعدہ استعمال نہ صرف مردہ خلیات کو ہٹانے میں معاون ثابت ہوگا بلکہ اس سے جلد بھی نرم و ملائم بے داغ اور چمکدار ہوجائے گی۔

Browse More Face Bleaching, Face Facial & Face Massage

Special Face Bleaching, Face Facial & Face Massage article for women, read "Haldi Se Naram O Mulaim BeDagh Or Chamakdar Jild" and dozens of other articles for women in Urdu to change the way they live life. Read interesting tips & Suggestions in UrduPoint women section.