Homemade Facial Se Jild Ki Ranayi Bahal Karain - Article No. 1584

Homemade Facial Se Jild Ki Ranayi Bahal Karain

ہوم میڈ فیشیل سے جلد کی رعنائی بحال کریں - تحریر نمبر 1584

کسی بھی کیمیکل سے پاک یہ فیشل اسپرے موسم کی شدت سے مرجھائے ہوئے آپ کہ روپ پر اک نئی بہارلے آئیں گے

جمعہ 9 جون 2017

موسم چاہے کوئی سا ہی کیوں نہ ہو خواتین کیلئے اپنی جلد کی رعنائی کو بحال کرنے کے لئے فیشیل کروانا ضروری ہوجاتا ہے لیکن مصروفیات خواتین کو بیوٹی پارلر تک جانے نہیں دیتیں ایسے میں آپ گھر پر ہی فیشیل کے فوائد حاصل کرسکتی ہیں جس سے موسم کی سختی جھیلتا ہوا آپ کا چہرہ تروتازہ اور شگفتہ ہوجائے گا کیمیکل سے پاک اور فیشل سے قریب ترین یہ طریقے آپ کی جلد کی اقسام کے لحاظ سے تیار کئے گئے ہیں۔
اس سلسلے میں معروف کا سماٹولوجسٹ کہتی ہیں کہ آپ محدود انداز میں فیشل کے فوائد سے فائدہ اُٹھا سکتی ہیں مثال کے طور پر اگر آپ کی جلد چکنی ہے تو اینٹی بیکٹیریل لونگ کا تیل آپ کیلئے مفید رہے گا۔یوں کریں کہ نیم کے چند پتے چار کپ پانی میں ڈال کر اتنا اُبالیں کہ پانی ایک چوتھائی رہ جائے پھر اس پانی کو چھان کر ٹھنڈا کریں۔

(جاری ہے)

بعد ازاں اس میں چارقطرے لونگ کا تیل شامل کردیں۔

یہ چکنائی کوکنٹرول کرنے کیساتھ ساتھ اینٹی بیکٹیریل مرکب تیار ہوگیا۔جب ضرورت ہواسے اسپرے بوتل سے چہرے پر اسپرے کرلیں چہرہ صاف ہوجائیں گا۔پیپر منٹ کے تیل سے بنامرکب ملی جلی جلد کیلئے نہایت مفید ہے اس کی تیاری میں نارنگی کے سوکھے چھلکے استعمال ہوتے ہیں جو ملی جلی جلد اور چکنائی والی جلد کیلئے بہترین ہے ان چھلکوں میں اسٹرنجنٹ اور اینٹی انفلیمنٹری اجزاء موجود ہوتے ہیں۔
اس کی تیاری کیلئے ایک لیٹر پانی میں چھلکے ڈال کر اتنا ابالیں کہ پانی ایک چوتھائی رہ جائے اب اسے چھان کر ٹھنڈا ہوجائے تو اس میں پیپرمنٹ ایسنس آئل کی تھوڑی سی مقدار شامل کردیں۔اسپرے بوتل میں بھرلیں اور حسب ضرورت استعمال کریں۔پیپر منٹ آپ کی جلد کس دے گا اور پورا دن تازگی محسوس ہوگی نارمل جلد کے لیے چنبیلی کے پھولوں سے تیار کردہ اسپرے بہتررہے گا اس کی خوشبو اور نارنگی کا تیل آپ کو تازہ دم رکھیں گے۔
اس کی تیاری کیلئے نصف لیٹر پانی لیکر اس میں مٹھی بھر چنبیلی کے پھول ڈال کر اُبالیں ایک چوتھائی رہ جائے تو چھان کر ریفریجریٹر میں ٹھنڈا کرلیں پھر اس میں تھوڑا سا نارنگی کا تیل ملالیں اور حسب ضرورت چہرے پر چھڑک لیں۔خشک جلد کیلئے گیندے کے تیل اور عرق گلاب کا استعمال مناسب رہتا ہے۔اس مقصد کیلئے گلاب کی پتیاں ایک بڑے پیالے میں پانی ڈال کر بھگو لیں رات بھر پانی پڑا رہنے دیں۔
صبح کو پتیاں نکال کر پانی اتنا ابالیں کہ ایک چوتھائی رہ جائے۔اب اس میں گیندے کا تھوڑا سا تیل ڈال دیں۔سپرے بوتل بھرلیں یہ جلد کو نم کردے گا اور آپ کی جلد بچوں کی جلد کی طرح نرم وملائم ہوجائے گی۔حساس جلد کے لئے ایلوویرا سے بہتر کوئی نہیں۔پانی میں پودینے کے پتے رات بھر کے لئے بھگودیں صبح اُبال کر ایک چوتھائی مقدار کرلیں۔اب اس میں ایک چمچہ ایلوویرایا گھیگو ارکارس ڈال دیں یہ اسپرے حساس جلد کیلئے بہترین ہے۔یہ فری ریڈیکلز سے بچائے گا زائد عمر کی خواتین کی جلد کرم نرم وملائم کرنے میں اس اسپرے کا جواب نہیں۔

Browse More Face Bleaching, Face Facial & Face Massage

Special Face Bleaching, Face Facial & Face Massage article for women, read "Homemade Facial Se Jild Ki Ranayi Bahal Karain" and dozens of other articles for women in Urdu to change the way they live life. Read interesting tips & Suggestions in UrduPoint women section.