Jild K Danoon Se Nijaat - Article No. 1442

Jild K Danoon Se Nijaat

جلد کے دانوں سے نجات - تحریر نمبر 1442

چہرے پر دانے اور مہاسے بہت برے لگتے ہیں آپ ایسی اشیاء استعمال کریں جن سے آپ کو نقصانات کم سے کم ہوں۔

بدھ 6 اپریل 2016

چہرے پر دانے اور مہاسے بہت برے لگتے ہیں آپ ایسی اشیاء استعمال کریں جن سے آپ کو نقصانات کم سے کم ہوں۔
بیکنگ سوڈا:
ایک حصہ بیکنگ سوڈا اور دو حصے نیم گرم پانی لے کر ایک لیپ سا بنا لیں اور اگر شہد ملا لیں تو یہ اور بھی اچھا ہے ۔اب اسے دانوں پر لگائیں اور دس منٹ بعد اپنا چہرہ دھو لیں۔آپکو چند ہی دنوں میں تبدیلی محسوس ہونے لگے گی۔

(جاری ہے)


پودینہ اور دھنیے کا جوس:
ایک چمچ پودینہ یا دھنیے کا رس لے کر اس میں تھوڑی سی ہلدی ملائیں اور اس کا محلول بنا کر روزانہ رات کو دانوں پر لگائیں۔ اس سے دانے اور کالے نشانات بہت جلد صاف ہو جائیں گے۔
شہد اور دار چینی:
شہد اور دارچینی کو مکس کر لیں اور اس محلول کو روز رات سونے سے پہلے مہاسوں پر لگائیں اور صبح نیم گرم پانی سے منہ دھو لیں۔

نمک اور لیموں:
آدھ چمچ نمک کا لے کر اسے دو چمچ لیموں کے رس میں مکس کریں۔اب یہ محلول دانوں پر آدھ گھنٹہ تک لگا رہنے دیں۔ اس محلول کو لگانے کے بعد سورج میں جانے سے اجتناب کریں۔ لیموں میں یہ خاصیت موجود ہے کہ یہ جلد کی چکنائی کو کم کرنے میں انتہائی مددگار ثابت ہوتا ہے۔

Browse More Face Bleaching, Face Facial & Face Massage

Special Face Bleaching, Face Facial & Face Massage article for women, read "Jild K Danoon Se Nijaat" and dozens of other articles for women in Urdu to change the way they live life. Read interesting tips & Suggestions in UrduPoint women section.