Khobsorat Jild K Liye - Article No. 1451

Khobsorat Jild K Liye

خوبصورت جلد کے لیے - تحریر نمبر 1451

خوبصورت لگنا ہرو عورت کا خواب ہے۔ خوبصورت لگنے کے لیے صحت مند اور تروتازہ جلد نہایت ضروری ہے۔جلد کو تروتازہ رکھنے کے لیے جلد کی حفاظت اور نشونما کا خیال رکھنا چاہیے۔

منگل 19 اپریل 2016

خوبصورت لگنا ہرو عورت کا خواب ہے۔ خوبصورت لگنے کے لیے صحت مند اور تروتازہ جلد نہایت ضروری ہے۔جلد کو تروتازہ رکھنے کے لیے جلد کی حفاظت اور نشونما کا خیال رکھنا چاہیے۔
1:
پپیتا، کیلا اور دہی کو آپس میں ملا کر اچھی طرح گرائینڈ کریں۔ اپنے چہرے کو صاف اور خشک کر کے اس مکسچر کو چہرے پر لگائیں اور 30 منٹ تک لگا رہنے دیں۔ اس کے بعد چہرے کو ٹھنڈے پانی سے دھو لیں۔
آپ کی جلد چمکدار اور تروتازہ ہو جائیگی۔ اسے روزانہ استعمال کریں۔
2:
ایک چمچ بیسن لیں اس میں گلاب کا عرق ڈالیں اور 6 سے 7 قطرے لیموں کا رس ڈالیں۔ تمام چیزوں کو اچھی طرح مکس کریں اور اچھی طرح چہرے اور گردن پر لگائیں۔ 15 منٹ تک لگا رہنے دیں پھر پانی سے منہ دھو لیں۔ اس سے آپ کی جلد میں نکھار آ جائیگا۔

(جاری ہے)


3:
دو چائے کے چمچ بیسن، چار جائے کے چمچ دودھ اور ایک چائے کا چمچ شہد ملائیں۔

تمام چیزوں کو اچھی طرح مکس کر لیں اور چہرے پر لگائیں۔تقریباً 20 منٹ کے بعد منہ دھو ڈالیں۔ آپ کے چہرے پر تروتازگی آ جائیگی۔ اس ٹوٹکے کو ہفتے میں ایک بار استعمال کریں۔
4:
ایک عدد لیموں اپنے نہانے والے پانی میں نچوڑیں اور روزانہ اسے دہرائیں۔ اس سے آپکی جلد میں چمک اور شگفتگی نظر آئیگی۔
5:
ایک چمچ چینی اور ایک مچم دہی برابر مقدار میں لیں۔ اسے اچھی طرح مکس کر لیں۔ اس سے چہرے کا مساج کریں اور پانچ منٹ بعد نیم گرم پانی سے چہرے کو دھو لیں۔ اس سے چہرے پر چمک آجائیگی ۔

Browse More Face Bleaching, Face Facial & Face Massage

Special Face Bleaching, Face Facial & Face Massage article for women, read "Khobsorat Jild K Liye" and dozens of other articles for women in Urdu to change the way they live life. Read interesting tips & Suggestions in UrduPoint women section.