Sabziyoon Se Jild Ki Shadabi Barhain - Article No. 1333
سبزیوں سے جلد کی شادابی بڑھائیں - تحریر نمبر 1333
خواتین یوں تو اپنی جلد ک چمکدار اور تروتازہ رکھنے کے لیے ہزار جتن کرتی ہیں اور کریموں کے استعمال پر تو کوئی سمجھوتہ نہیں کرتیں لیکن یہ بات کم خواتین ہی جانتی ہیں کہ سبزیوں کو پکا کر کھانا اور کچا کھانا،
جمعہ 23 اکتوبر 2015
سبزیاں انسانی صحت کے لیے مفید ہیں انہیں سلاد کے طور پر استعمال کریں تو ان کے فوائد دیگر غذا سے زیادہ ہوتے ہیں۔ اسی طرح ان کا جوس بھی چہرے کی جلد کے لیے بہت مفید ہوتا ہے۔ موسم خواہ گرمی کا ہو یا سردی کا ، سبزیوں کے زیادہ استعمال سے جلد کو صحت مند اور بارونق رکھا جا سکتا ہے۔
(جاری ہے)
اس مقصد کے لیے اپنی خوراک سے مرغن اور پروٹین سے بھرپور غذاوٴں میں کمی لاتے ہوئے سبزیوں کو شامل کریں۔
گوشت، مچھلی، انڈے ، تلی ہوئی اشیا اور دالوں کی بجائے سبزیوں کا استعمال نہ صرف آپ کو صحت مند رکھتا ہے بلکہ اس سے آپ کی جل بھی صحت مند اور کھلی کھلی رہتی ہے۔سبزیوں کو بطور ماسک یا سبزیوں کو پھلوں کے ساتھ ملاکر بھی استعمال کر سکتی ہیں۔ جلد کی خوبصورتی کے لیے سب سے مفید ٹماٹر ہے۔ ٹماٹر کو نہ صرف مختلف ڈشز میں استعمال کرنا چاہیے بلکہ بطور سلاد روزانہ دو ٹماٹر کھانا آپ کی جلد، جگر اور دل کے لیے نہایت مفید ہے۔ٹماٹر کا ماسک بھی چہرے کی خوبصورتی میں اضافہ کرتاہے۔ اس مقصد کے لیے چار پانچ عدد ٹماٹر گرائینڈر میں ڈال کر اچھی طرح پیس لیں اور پھر اس میں ایک گلاس پانی ڈال کر دوبارہ اچھی طرح بلینڈ کریں کسی ململ کے کپڑے سے ٹماٹر کے گودے کو چھان لیں یوں آپ کے پاس ٹماٹر کا جوس بچ جائے گا۔ اس جوس میں پانچ چمچے چینی اور پانچ چمچے گلیسرین ڈال کر اس کو ہلکی آنچ پرآہستہ آہستہ پکائیں جب گاڑھا ہونے لگے تو اُتار کر ٹھنڈا کر لیں اس آمیزے کو کسی بوتل میں ڈالیں اور ماسک کی طرح استعمال کریں۔ یہ ماسک آپ روزانہ استعمال کر سکتی ہیں۔
Browse More Face Bleaching, Face Facial & Face Massage
خوبصورت ہیئر کلرز
Khoobsorat Hair Colors
ہئیر ڈائیز․․․․․․والیو م کا انتخاب احتیاط سے
Hair Dye Volume Ka Intikhab Ehtiyat Say
ہوم میڈ فیشیل سے جلد کی رعنائی بحال کریں
Homemade Facial Se Jild Ki Ranayi Bahal Karain
ہلدی سے نرم و ملائم بے داغ اور چمکدار جلد
Haldi Se Naram O Mulaim BeDagh Or Chamakdar Jild
لیموں قدرتی بیوٹی پراڈکٹ
Lemon Qudrati Beauty Product
جلد کو خوبصورت بنانے کیلئے
Jild Ko Khobsorat Banane K Liye
خوبصورت جلد کے لیے
Khobsorat Jild K Liye
چہرے کی شادابی کیسے برقرار رکھیں؟
Chehre Ki Shadabi Kaise Barqarar Rakhain
جلد کے دانوں سے نجات
Jild K Danoon Se Nijaat
فیشل ویکسنگ
Facial Waxing
کنسیلر لگانے کا صحیح طریقہ
Kansels Lagane Ka Sahi Tariqa
کھیرے سے جلد کی حفاظت
Kheere Se Jild Ki Hifazat