Araish E Husn K Totkay - Article No. 1587

Araish E Husn K Totkay

آرائش حُسن کے ٹوٹکے - تحریر نمبر 1587

نیم گرم دودھ سے ہاتھ دھونے سے چہرے کی رنگت نکھر جاتی ہے۔ایک پلیٹ میں دودھ ڈال کر روئی یا اسفنج کی مدد سے دودھ کو چہرے پر ملیں۔پندرہ منٹ بعد تازہ ٹھنڈے پانی سے چہرے کو دھوڈالیں۔

ہفتہ 8 جولائی 2017

ارابعہ رفیق:
نیم گرم دودھ سے ہاتھ دھونے سے چہرے کی رنگت نکھر جاتی ہے۔ایک پلیٹ میں دودھ ڈال کر روئی یا اسفنج کی مدد سے دودھ کو چہرے پر ملیں۔پندرہ منٹ بعد تازہ ٹھنڈے پانی سے چہرے کو دھوڈالیں۔
اگر چہرے کی جلد خشک ہوتو بالائی کا استعمال کریں۔ٹھنڈی بالائی کا مساج چہرے کو داغ دھبوں سے پاک بھی کرتا ہے۔
گلیسرین اور لیموں کا رس ہم وزن ملا کر لگانے سے چہرے کی جلد کی قدرتی چمک اور خوبصورتی میں اضافہ ہوتا ہے۔

جلد کو ملائم اور صاف ستھرا رکھنے کیلئے اُبلتے ہوئے پانی میں بیسن ملا کر اسے ٹھنڈا ہونے دیں اورپھر اس سے ہاتھ ،منہ اور پاؤں صاف کریں۔اس سے جلد ملائم اور صاف ہوجاتی ہے۔
کھیرے کا رس جلد کیلئے بہترین چیز ہے۔کھیرے کے رس میں تھوڑا سا دودھ ملا کر اس کو چہرے پر لگائیں تو جلد ملائم اور صاف ہوجاتی ہے۔

(جاری ہے)

کھیرے کی قاشوں سے چہرہ صاف اور ترو تازہ رہتا ہے۔


دہی بھی ایک قدرتی کلینرنگ ہے ،کئی پھٹی جلد کیلئے اس کا لیب بہت مفید ہے۔
آلو چہرے کے داغ دھبوں کو دور کرنے کیلئے بھی بہترین چیز ہے۔آلو کے قتلوں سے چہرے کو صاف کرنے سے چہرے کی جھریاں ختم ہوجاتی ہیں۔
اگر چہرے کے مسامات کھل گئے ہوں تو ٹماٹر کا گودا دہی میں ملالیں اور چہرے پر لیب کریں۔سوکھنے پر چہرے کوصاف کریں۔یہ لئی مسامات بند کرنے کی بہترین چیز ہے۔

چہرے کی رنگت نکھارنے کیلئے کلونجی کو باریک پیس کر گھی میں مرہم بنا کر چہرے پر لگانے سے چہرہ نکھر جاتا ہے۔
گوبھی میں ایسے وٹامنز موجود ہوتے ہیں جو چہرے کی جلد کیلئے بہترین ہے۔گوبھی کو تھوڑے سے پانی میں اُبال لیں۔پھر اس پانی کو تھنڈا کر کے ایک شیشی میں محفوظ کرلیں۔اس کے استعمال سے جھریاں اور چھائیاں ختم ہوتی ہیں۔
ملتان مٹی جلد کیلئے موزوں ہے۔
اس کا باریک سفوف دودھ میں ملا کر چہرے اور گردن پر نصف گھنٹے تک لگانے سے چہرے کی جلد کو تقویت اور توانائی ملتی ہے۔
چھائیوں کے خاتمے کیلئے ایک بہترین گھریلو نسخہ․․․ بادام،خشخاش کو ہم وزن لے کر ذرا سے پانی میں اتنی دیر بھگو رکھیں کہ وہ آسانی سے پیسا جاسکے ۔رات کو اس کا لیب پورے چہرے پرلگائیں ،صبح منہ دھو ڈالیں۔
ایک انڈہ لیں،اس میں زردی اور سفیدی الگ الگ کرلیں۔انڈے کی سفیدی بہترین کلینر ہے اس لئے اس کو پھینٹ کر چہرے اور گردن پر اس کا ماسک لگائیں۔بعد میں تازہ پانی سے منہ دھولیں۔چہرہ تروتازہ ہوجائے گا۔
مہاسوں کو دور کرنے کیلئے مسور کی دال کا ابٹن گائے کے دودھ میں ملا کر گردن میں دوبار لگانا مفید ہے۔

Browse More Skin Care

Special Skin Care article for women, read "Araish E Husn K Totkay" and dozens of other articles for women in Urdu to change the way they live life. Read interesting tips & Suggestions in UrduPoint women section.