Badalti Rut Main Jid Tawajoh Mangay - Article No. 1428

Badalti Rut Main Jid Tawajoh Mangay

بدلتی رُت میں جلد توجہ مانگے - تحریر نمبر 1428

موسم بدلنے لگا ہے۔ گرمیوں کی حدت بھری دوپہروں کی مدآمد ہے۔ دھوپ کی تمازت کے بدلے جلد پر بننے والے گہرے نشانوں سے بچنے کے نسخے۔

جمعہ 18 مارچ 2016

موسم بدلنے لگا ہے۔ گرمیوں کی حدت بھری دوپہروں کی مدآمد ہے۔ دھوپ کی تمازت کے بدلے جلد پر بننے والے گہرے نشانوں سے بچنے کے نسخے۔ جی ہاں سن بلاک لگانا تو جلد کے خلیوں کی حفاظت کیلئے نہایت لازم ہے ہی لیکن دھوپ سینکے“ کے عادی افراد یعنی گھریلو خواتین وریٹائرڈ مرد حضرات اپنی جلد پر سورج کی شعاعوں سے بننے والے گہرے نشانات یعنی (Sun Tanning) سے بچ نہیں پاتے۔
آپ میں سے کئی افراد ایسے بھی ہوں گے جن کی جلد موسم گرم کی ظالم الٹرا ویلٹ شعاعون سے متاثر ہوئی گی۔ اگر گرما کے سن ٹین ابھی موجود ہیں تو انہیں بھی دور کرنے کیلئے ہماری آج کی ٹپس پر عمل ضرور کریں۔ نہایت آسان اور گھر پر قابل عمل ٹپس درج ذیل ہیں۔
چہرے سے ٹیننگ ختم کرنے کیلئے: لیموں کا رس ‘ ٹماٹر کاجوس‘ بیسن‘ ایلوویراجیل اور عرق گلاب ایسے قدرتی اجزاء ہیں جن سے جلد نہ صرف صاف شفاف ہوجاتی ہے بلکہ ڈیڈ خلیوں سے بھی نجات حاصل ہوجاتی ہے۔

(جاری ہے)

ان اجزاء کو باقدعدگی سے استعمال کرنے کے طریقے درج ذیل ہیں۔
بیسن ماسک:
اجزاء: خالص بیسن پاؤڈر کھانے کے چمچے‘ تازہ ایلوویراجیل، دہی ڈیڑھ کھانے کاچمچہ۔
طریقہ: ایک باؤل میں دو ٹیبل اسپون خالص بیسن پاؤڈر کے کر اس میں ڈیڑھ چمچ سادہ تازہ دہی شامل کر دیں۔اس میں ایک چمچ تازہ ایلوویراجیل ڈال کر اچھی طرح مکس کریں۔
اس پیسٹ کو حل کرکے چہرے پر لگائیں۔ اگرچاہیں تو بازوؤں اور ہاتھ پاؤں پر بھی اپلائی کریں۔اس پیسٹ کو خشک ہونے دیں اور پھر نیم خشک ہونے پر اسے نرم ہاتھوں سے مساج اور پھر ٹیم خشک ہونے پر اسے نرم ہاتھوں سے مساج کرکے آہستہ آہستہ رگڑ کراتاریں۔ جلدسے صاف کرنے کیلئے ٹھنڈے پانی سے واش کرلیں۔ ہفتے میں دو مرتبہ یہ نسخہ استعمال کریں۔ جلد کی گہری رنگت میں واضح فرق محسوس ہوگا۔

لیمن اور کھیرا ماسک:
اجزاء: کھیرے کاجوس اور عرق گلاب ایک ایک کھانے کا چمچہ اور لیموں کارس دوکھانے کے چمچے۔
ترکیب: تازہ کھیرے کا جوس لے کر مکسنگ باؤل میں ڈالیں۔ اس میں لیموں کا رس اور عرق گلاب ڈال کرمکس کریں۔ اس لیکوئیڈ کو سکن پر اپلائی کریں اور قریباََ پندرہ سے بیس منٹ تک خشک ہونے دیں، پھر مساج کرتے ہوئے اتاردیں۔
کھیرے کاجوس نکالنے کیلئے آپ جوسر استعمال کرسکتی ہیں یا چاہیں تو کھیرے کوکش کرکے اس ململ کے کپڑے میں ڈال کراچھی طرح نچوڑ کررس نکال لیں۔
ٹماٹر اور دہی ماسک:
اجزاء: تازہ پکا ہوا ٹماٹر‘ سادہ دہی‘ لیمن جوس مکسنگ باول اور پیمائش اسپون ۔
طریقہ: ایک عدد سرخ تازہ ٹماٹر کوچوپ کرکے بلینڈ میں ڈالیں۔ اس میں ایک ٹیبل اسپون دہی شامل کر لیں۔
ایک ٹیبل اسپون تازہ لیمن جوس شامل کرکے بلینڈ چلادیں۔جب مکسچر اچھی طرح بلینڈ ہوجائے تو باول میں نکال لیں۔ نرم ہاتھ سے اس پیسٹ کو چہرے گردن اور ہاتھوں پر اپلائی کر لیں۔ خشک ہونے پر آہستگی سے مل مل کر اتار دیں اور تازہ پانی سے جلد دھو کر خشک کرلیں۔ اس ماسک کوہفتے میں دو سے تین مرتبہ استعمال کریں حتیٰ کہ آپ نتائج سے مطمئن ہوجائیں گے۔
اگرچہ ٹیننگ کو عام طور پر اتنا سپریس نہیں سمجھا جاتا لیکن آسان گھریلو اجزاء کااستعمال جاری رکھنا اتنا مفید ہے کہ آپ کی جلد تروتازہ اور گلابی رنگت میں اپنی مثال آپ دکھائی دے گی۔

Browse More Skin Care

Special Skin Care article for women, read "Badalti Rut Main Jid Tawajoh Mangay" and dozens of other articles for women in Urdu to change the way they live life. Read interesting tips & Suggestions in UrduPoint women section.