Barsaat Main Jild Ki Hifazat - Article No. 1286
برسات میں جلد کی حفاظت - تحریر نمبر 1286
موسم گرما میں آپ کا آئی شیڈو پیوٹوں پر پگھل کر گریس بن جاتا ہے آپ کے بال خشک اور کھر درے ہوجاتے ہیں اور رنگت بہت خراب نظر آنے لگتی ہے اور آپ پریشان ہوکر پارلر کا رخ کرتی ہیں ۔ اس موسم میں اگر آپ بالوں کی کٹنگ کروالیں
پیر 17 اگست 2015
اگر آپ میک اپ کے بغیر باہر نہیں نکلنا چاہتیں اور فاؤنڈیشن کے بغیر زندگی کو بے مقصد سمجھتی ہیں تو آپ اس سیزن میں فاؤنڈیشن کو بھول جائیں اور اور ٹنٹیڈ موئسچرائزر کا استعمال کریں اگر آپ ایک بار اس کا استعمال کرلیں تو اس گرمی کے موسم میں آپ فاؤنڈیشن کو بالکل بھول جائیں گی اور اسی موئسچرائزکو ترجیح دیں گی کیونکہ یہ فاؤنڈیشن سے ہلکا ہوتا ہے مگر اس کے باوجود یہ جلد کی خامیوں کو چھپا دیتا ہے اور آپ کو ایسے نہیں لگتا کہ آپ نے چہرے پر کیک لگارکھا ہے ۔
(جاری ہے)
فاؤنڈیشن وقت گزرنے کے ساتھ پگھلنے لگتا ہے جبکہ موئسچرائز کے ساتھ ایسا نہیں ہے اس میں ایس پی ایف کو بطور جزواستعمال کیا گیا ہے ۔ اگر آپ اس موسم میں اپنے ناخنوں کی نمائش کرنا چاہتی ہیں تو ناخنوں پر برائٹ کلر لگائیں اس گرم موسم میں برائٹ پنک کلر بہت زبردست رہتا ہے اور یہ ناخنوں پر خوب جچتا ہے خاص کر اگر جلد کی رنگت برعکس ہوتو اور بھی روشن نظر آئے گا ۔
سکِن فیئر کمپلیکشن ٹپس
جلد اپنی حفاظت خو دکرتی ہے ۔ سب سے باہر والی جلد کے اندورنی حصہ میں موجود خلیے رنگت کیلئے ایک Pigmentپیدا کرتے ہیں ۔ یہی جلد کی رنگت کا باعث بنتے ہیں اور اس Pigment کا نام ہے میلانن ، اور میلانن ہی جلد کو سورج کی تپش سے محفوظ رکھتا ہے ۔ لیکن جب میلانن کا عمل زیادہ ہوجاتا ہے تو ا کے باعث جلد کا رنگ گہرا ہوجاتا ہے ۔ میلانن پیداہونے کی بڑی وجہ دھوپ ہے اور جلد کو دھوپ سے بچانے کے لیے سن سکرین کا استعمال کرنا چاہئے ۔ سن سکرین جلد کی نمی کو بچاتی ہے ، مضوعی سکرین کی بجائے قدرتی سن سکرین شہد اور صندل سے بنالیا جائے ۔ جلد کی قدرتی حفاظت کیلئے ماسک استعمال کیے جائیں ۔ گھریلو طور پر تیار کردہ ماسک جلد کی حفاظت کیلئے بہت ضروری ہے ۔ ماسک جلد کے مردہ خلیوں کو صاف کرکے جلد کو تروتازہ کر دیتا ہے اور جلد کی رنگت کو گورا بنادیتا ہے ۔ جلد کی اچھی اور صاف رنگت کیلئے موئسچرائزراستعمال کریں ۔ صابن کا استعمال کم سے کم کریں ، ہلدی اور لیموں سے بنی جل چہرہ دھونے سے پہلے لگائیں کیونکہ ہلدی جلد کو گورا کرتی ہے ۔ جلد کو صحت مند اور گوراکرتی ہے ۔ جلد زیادہ پانی کا استعمال کریں ۔ اپنے آپ کو دھوپ سے بچانے کیلئے چھتری کا استعمال کریں ۔ اپنی جلد کی حفاظت کیلئے اپنے چہرے کا فیشل کروائیں ۔ میک اپ کو ہمیشہ اچھی طرح صاف کریں ۔
میک اپ صاف کرنے کے بعد اچھی قسم کا موئسچرائز استعمال کریں ۔ گوری نگت کیلئے بھر پور نیند لیں اور بہت ساپانی پئیں بازار کے کھانے نہ کھائیں اورکبھی بھی گٹھیا قسم کا میک اپ استعمال نہ کریں ۔ تازہ پھل اور تازہ سبزیاں استعمال کریں ۔ فاسٹ فوڈ اور فزی ڈرنکس سے پرہیز کریں ۔
Browse More Skin Care
کیل مہاسے اور سفید کیلوں سے نجات حاصل کریں
Keel Muhase Aur Safed Keel Se Nijat Hasil Karen
ایکنی
Acne
ٹین ایج میں جلد کی حفاظت
Teenage Mein Jild Ki Hifazat
گرمیوں میں جلد کی صفائی کا خاص خیال رکھیں
Garmiyon Mein Jild Ki Safai Ka Khas Khayal Rakhain
سرسوں کا تیل اور حسن کی حفاظت
Sarson Ka Tail Aur Husn Ki Hifazat
سرخ ٹماٹر - حسن سنوارنے والی سبزی
Red Tomato - Husn Sanwarne Wali Sabzi
گہرے سیاہ حلقوں کو چھپانے کے طریقے
Gehre Siyah Halkon Ko Chupane Ke Tarike
ایکنی سے متاثر جلد کے لئے فیس ماسک
Acne Se Mutasir Jild Ke Liye Face Mask
موٹاپا‘ ایکنی اور بالوں کی خشکی
Motapa Acne Aur Balon Ki Khushki
دورانِ حمل جلد کی حفاظت کریں
Doran E Hamal Jild Ki Hifazat Karen
حاملہ خواتین اور جلد کی سیاہی
Hamla Khawateen Aur Jild Ki Siyahi
ٹماٹر لائے دلکشی اور کرے صحت بحال بھی
Tomato Laye Dilkashi Aur Kare Sehat Bahal Bhi