Chehre - Article No. 1327

Chehre

چہرے کا میل صاف کرنا - تحریر نمبر 1327

وہ خواتین جو جاب کرتی ہیں ان کے چہرے پر میل سا آجاتا ہے۔ اس کیلئے جو کا آٹا لیں کیونکہ جو کا آٹا میل کیچل صاف کرتا ہے۔دو سے تین کھانے کے چمچ یا حسب ضرورت جو کے آٹے میں چند قطرے زیتون کا تیل

جمعرات 8 اکتوبر 2015

وہ خواتین جو جاب کرتی ہیں ان کے چہرے پر میل سا آجاتا ہے۔ اس کیلئے جو کا آٹا لیں کیونکہ جو کا آٹا میل کیچل صاف کرتا ہے۔دو سے تین کھانے کے چمچ یا حسب ضرورت جو کے آٹے میں چند قطرے زیتون کا تیل، آدھا چائے کا چمچ شہد، چند قطرے لیموں کا رس شامل کریں چہرے اور ہاتھوں پیروں پر اچھی طرح ملیں اور خوب رگڑنے کے بعد پانی سے دھو لیں۔ جو کا آٹا بازار میں باآسانی دستیاب ہے یا جو کو گھر میں بھی پیس سکتے ہیں۔

چہرے کے بال ختم کرنے کا طریقہ:
ایک خوبانی لے کر اسے اچھی طرح کچل کر پیسٹ بنا لیں۔ پھر اس میں ہم وزن شہد ملا لیں۔
جب تک مکمل خشک نہ ہو جائے اس آمیزے کو چہرے پر لگا رہنے دیں۔خشک ہو کر یہ جھلی کی طرح ہو جائے گا۔ اس جھلی کو رگڑے بغیر کھینچ کر اْتار لیں۔

(جاری ہے)

اس طرح بال بھی کھنچ کر جھلی کے ساتھ اْتر جائیں گے اور جلد بھی تروتازہ اور دلکش ہو جائے گی۔


چہرے کے داغ دھبے اورجھائیاں کیسے دور ہوں؟
چہرے کے داغ دھبے اور جھائیاں، خواتین کی خوبصورتی کو ذائل کر دیتی ہیں۔ جھائیاں عمر کے کسی بھی حصے میں ہوں لیکن یہ با ت تو طے ہے کہ یہ چہرے کو متاثر کرتی ہیں۔ چہرے پر بدنما دھبے اسے بد رنگا بنا دیتے ہیں۔ اگر آپ اپنے چہرے کو اس کے اثرات سے بچانا چاہتی ہیں تو سب سے پہلے اپنے چہرے کو سورج کی مضر رساں شعاعوں سے بچائیں۔
اگر دھوپ میں نکلنا ضروری بھی ہو تو سن پروٹیکشن (sun protection) لگا کر نکلیں۔ اس عمل سے آپ کی باڈی کو مزید میلانن پروڈیوس کرنے کی ضرورت نہیں پڑے گی، میلانن آپ کی باڈی اس وقت پروڈیوس کرتی ہے جب وہ سن ایکسپوڑر (sun exposure) سے متاثر ہو۔
میلانن سے جلد کی اوپری تہہ متاثر ہوتی ہے، آپ نے اکثر لوگوں کی جلد پھیکی اور بے جان سی دیکھی ہوگی، اس کی وجہ یہی ہے۔
جلد کی یہ رنگت مسلسل علاج سے ہی درست ہوتی ہے اگر آپ نے ایک مرتبہ علاج چھوڑ دیا تو جلد دوبارہ متاثر ہو جائے گی۔ جھائیوں اور داغ دھبوں سے علاج کیلئے آپ یہ ٹپس استعمال کریں:
اپنے چہرے کو کھٹے دودھ سے دھوئیں، اس میں شامل لیکٹک ایسڈ اسکن پر بغیر کسی ڈرائی نِس یا بیچینی کے اسکن کے پھیکے پن کو درست کرتا ہے۔
لیموں کا رس جھائیوں اور داغ دھبوں کیلئے موثر ہتھیار ہے۔
لیموں کا رس نکالا ہوا چھلکا داغ دھبوں اور جھائیوں پر ملیں، اس طرح آپ جَلد ہی مطلوبہ نتائج حاصل کر لیں گی۔ لیکن ایک بات کا دھیان رکھئے گا کہ اسے لگا کر سورج کے سامنے نہ جایئے گا کیونکہ لیموں سے آپ کی جِلد حساس ہو چکی ہوگی اور سورج کی شعاعیں آپ کی جلد پر فوری اثر دکھائیں گی۔
جھائیوں سے نجات کیلئے دو بادام چھیل کر باریک پیس لیں انھیں ایک انڈے کی سفیدی اور آدھے چائے کے چمچ لیموں کے رس میں مکس کریں، اب یہ آمیزہ چہرے پر لگا لیں۔
جب آپ کو محسوس ہو کہ آپ کی جلد خشک ہو رہی ہے تو ہلکے ہاتھوں سے رگڑ کر اسے اتار لیں۔ اس سے نہ صرف داغ دھبے صاف ہوں گے بلکہ جلد پر ایک قدرتی گلوبھی آجائے گا۔
اپنی خوراک میں وٹامن سی بڑھا دیں، اس سے بھی جِلد کی جھائیاں ختم ہونے لگتی ہیں، ایسے فروٹس اور سبزیاں کھائیں جن میں وٹامن سی کی وافر مقدار ہو۔
کھٹی کریم بھی فریکلز کیلئے نہایت عمدہ ہے اسے چہرے پر لگا کر براہ راست نہ اتاریں بلکہ ٹیشوپیپر کی مدد سے نرمی سے صاف کریں۔
اگر آپ کی اسکن آئلی ہے تو اپنے چہرے پر پہلے لیمن جوس لگا لیں۔
اپنی اسکن کو فریکلز سے بچانے کے لیے فروٹ ماسک لگائیں کوشش کریں کہ فریش فروٹ کا ہی ماسک ہو ورنہ مارکیٹ میں دستیاب فروٹس سے تیار کردہ ماسک بھی لگایا جاسکتا ہے۔
لال پیاز بھی اس سلسلے میں اہم کردار ادا کرتی ہے، صرف جھائیاں ہی نہیں بلکہ لال پیاز سے چہرے کے دوسرے داغ دھبے بھی صاف ہو جاتے ہیں۔
لال پیاز کا سلائس لیں اور اسے متاثرہ حصے پر نرمی سے مَلیں۔ کئی مرتبہ ایسا کرنے سے دھبے دھندلے ہونے لگتے ہیں پھر رفتہ رفتہ غائب ہو جاتے ہیں۔
شہد کا استعمال بھی جھائیوں کے خاتمے میں کیا جاتا ہے، اس سلسے میں آپ شہد کو ہلکا سا گرم کرلیں اور لیمن جوس میں مکس کرکے چہرے کے متاثرہ مقامات پر لگا لیں۔ چند ہی دنوں میں آپ کا چہرہ بالکل بے داغ ہو جائے گا۔

Browse More Skin Care

Special Skin Care article for women, read "Chehre " and dozens of other articles for women in Urdu to change the way they live life. Read interesting tips & Suggestions in UrduPoint women section.