Dahi Se Jild Gori Aur Khoobsoorat - Article No. 1527

Dahi Se Jild Gori Aur Khoobsoorat

دہی سے جلد گوری اور خوبصورت - تحریر نمبر 1527

دہی پروٹین، کیلشیم، وٹامنز اور پری بائیوٹکس سے بھرپور ہے ۔ اسے ایک صحت بخش غذا کے طور پر استعمال کیاجاتا ہے جس سے جسم کو بے پناہ فوائد حاصل ہوتے ہیں۔

پیر 17 اکتوبر 2016

دہی پروٹین، کیلشیم، وٹامنز اور پری بائیوٹکس سے بھرپور ہے ۔ اسے ایک صحت بخش غذا کے طور پر استعمال کیاجاتا ہے جس سے جسم کو بے پناہ فوائد حاصل ہوتے ہیں۔ جسم کے دیگر اعضا کے ساتھ ساتھ یہ جلد کی صحت کے لیے بھی بے حد مفید ہے۔ دہی میں لیکٹک ایسڈ موجودہوتا ہے جو جلد کو جوان تروتازہ رکھتا ہے اس سے جلد نرم وملائم ہوجاتی ہے۔ دہی سے کیل مہاسے بھی ختم ہوتے ہیں اور رنگت صاف ہوتی ہے۔
دہی کو اس کی خالص اور اصل شکل میں استعمال کیاجائے تو اس میں موجود غذائی اجزا جلد کو پرکشش اور صحت مند بنادیتے ہیں ۔
اسکن وائٹننگ :
جلد پر دہی کے باقائدگی سے استعمال سے جلد چمک دارہوجاتی ہے اور جھائیاں دور ہوجاتی ہیں۔ اسکن وائٹننگ کے طور پر دہی کو استعمال کرنے کے لیے ایک سے دو چھوٹے چمچ دہی میں چند قطرے لیمبویا نارنجی کے جوس کے شامل کردیں۔

(جاری ہے)

لیمبویاناریجی کے عرق میں موجود سٹرک ایسڈ جلد کو قدرتی رعنائی مہیا کرے گا ۔
قدرتی موائسچرائزر :
جلد کو نرم وملائم بنانے کے لیے 4بڑے چمچ دہی میں ایک چھوٹا چمچ شہد شامل کریں۔ اب اس ماسک کو چہرے پر بیس منٹ کے لیے لگالیں۔ پھر ہلکے گرم پانی سے چہرہ دھو لیں ۔
اس کے علاوہ دہی میں مسور کی دال کا پاؤڈر اور نارنجی کے چھلکوں کا مکسچر ہم وزن ملاکر لگایاجاسکتا ہے ۔
اسے 15منٹ کے لیے لگارہنے دیں۔ اگر جلد زیادہ خشک ہوتو تھوڑا شہد بھی شامل کر لیں۔ جلد نرم ہونے کے ساتھ ساتھ چمکدار بھی ہوجائے گی ۔
مردہ خلیات ہٹانے کے لیے اسکرب :
دہی سے ایک زبردست اسکرب تیارکیاجاسکتا ہے ۔ دہی میں موجود اسکربنگ خصوصیات کی وجہ سے اس کامساج کرنے سے جلد کے مردہ خلیات صاف ہوجاتے ہیں۔ دہی میں چاول کا پاؤڈر ملاکر گاڑھا سا پیسٹ بنالیں ۔
اس سے چہر پر گولائی میں مساج کریں۔ تھوڑی دیر مساج کرنے کے بعد ٹھنڈے پانی سے دھولیں۔ چاول کی جگہ جو کاآٹا بھی شامل کیاجاسکتا ہے ۔
کیل مہاسے دورکرنے کے لیے :
جلد سے کیل مہاسے ختم کرنے کے لیے صرف دہی بھی استعمال کیاجاسکتا ہے۔ دہی کا گاڑھا سا پیسٹ چہرے پر لگاکر بیس منٹ کے لیے چھوڑ دیں۔ کچھ دیر بعد منہ دھولیں ۔ دہی کے پیسٹ میں ہلدی پاؤڈر چینی اور سندل پاؤڈر بھی شامل کرسکتے ہیں۔
اس پیسٹ سے جلد کا مساج کریں۔ پندرہ منٹ بعد ٹھنڈے پانی سے منہ دھولیں ۔
ٓآ نکھوں کے نیچے ہلکے :
تھکن کی وجہ سے آنکھوں کے نیچے ہلکے پڑجاتے ہیں۔ ان کودور کرنے کے لیے دہی کی پتلی سی تہہ آنکھوں کے نیچے لگادیں۔ ہلکی سی خشک ہوجانے پر روئی کی مدد سے پونچھ لیں اور سوجائیں ۔ اس عمل کو ایک ہفتے تک روزانہ سونے سے پہلے کرکہ دیکھیں۔ آپ کے ہلکے ختم ہوجائیں گے ۔

Browse More Skin Care

Special Skin Care article for women, read "Dahi Se Jild Gori Aur Khoobsoorat" and dozens of other articles for women in Urdu to change the way they live life. Read interesting tips & Suggestions in UrduPoint women section.