Dhoop Main Bahir Na Nika Karo - Article No. 1479

Dhoop Main Bahir Na Nika Karo

دھوپ میں باہر نہ نکلا کرو - تحریر نمبر 1479

خوبصورتی اور گوری رنگت کامحافظ سن بلاک

جمعہ 3 جون 2016

خدیجہ اسماعیل:
موسم گرما میں شدت آتے ہی سورج نے بھی اپنی آنکھیں دکھانا شروع کردی ہیں۔ تیزدھوپ میں باہرنکلنے کاسوچ کرہی گھر میں بیٹھے پسینے چھونٹے لگ جاتے ہیں۔ ایسی خواتین اور لڑکیاں جوکالج، یونیورسٹیز میں پڑھتی یاورکنگ ویمن ہیں اور روزانہ آفس جانے کی غرض سے اتنی گرمی میں گھر سے باہر نکلتی ہیں۔ سورج کی تیز شعاعوں سے ان کی رنگت پر گہرا اثر پڑتا ہے۔


خواتین ویسے تواپنی خوبصورتی اور گوری رنگت کولے کر خاصی حسا س ہوتی ہیں۔ اسی لئے اکثر خواتین گرمیوں میں کم سے کم ہی دھوپ میں نکلتی ہیں تاکہ ان کی رنگت پر کوئی فرق نہ پڑجائے۔ لیکن اگر چند تدابیر اپنالی جائیں تو اپنی تیزدھوپ میں بھی خواتین بغیر کسی خوف کے باہر نکل سکتی ہیں۔ ذیل میں ہم چند ٹوٹکے بتارہے ہیں جن پر عمل کرکے آپ بھی اس سخت گرمی میں گھر سے باہر نکلتے وقت پریشان نہیں ہوں گی۔

(جاری ہے)


دھوپ سے اپنی جلد کو بچانے کیلئے ضروری ہے کہ اپنے منہ ہاتھوں اور پاؤں کو ڈھانپ کرباہر نکلا جائے اس کا ایک فائدہ یہ ہے کہ دھوپ کی تپش سے جلد پڑنے والے منفی اثرات کم ہوجائیں گے۔ اس کے علاوہ کسی اچھے اور معیاری کمپنی کاسن بلاک بھی دھوپ کی براہ راست آنے والی شعاعوں سے پروٹیکشن کاکام دیتا ہے۔ اس کے لئے ضروری ہے کہ سن بلاک اچھی کوالٹی کاہوکیونکہ اکثرکمپنیاں غیر معیاری سن بلاک بناکر مارکیٹ میں فروخت کرتی ہیں۔
ایسے سن بلاکس استعمال کرنے سے جلد پر انفیکشن ہونے کاخطرہ ہوتا ہے۔ اس لئے سن بلاک خریدتے وقت یہ بات ذہن میں رکھیں کہ کسی اچھے برانڈکا سن بلاک استعمال کیاجائے۔
دھوپ کی وجہ سے جلد اگر خشک ہوجائے تو اس کیلئے ٹماٹر کاپیسٹ بناکر چہرے پر لگایا جائے۔ کچھ دیر پیسٹ لگارہنے دیں۔ پھر اس کو انگلیوں کی مدد سے ہلکاہلکا مساج کریں۔ اس طرح دھوپ سے چہرے پر پڑنے والے سرخ دھبے پڑجاتے ہیں وہ بھی کم ہونگے اور گرمی سے منہ پر نکلنے والے دانوں کو ختم کرنے میں بھی مدد ملے گی۔ اگر ان باتوں پر عمل کرلیا جائے تو خواتین کوموسم گرما میں بھی دھوپ میں باہر نکلنے میں کسی قسم کی پریشانی کاسامنا کرنا پڑے گا اور ان کی رنگت بھی متاثر ہونے سے محفوظ رہے گی۔

Browse More Skin Care

Special Skin Care article for women, read "Dhoop Main Bahir Na Nika Karo" and dozens of other articles for women in Urdu to change the way they live life. Read interesting tips & Suggestions in UrduPoint women section.