Gardan Bhi Aap Ki Tawajoh Ki Talabgaar - Article No. 1484

Gardan Bhi Aap Ki Tawajoh Ki Talabgaar

گردن بھی آپ کی توجہ کی طلبگار - تحریر نمبر 1484

خواتین چہرے کی جلد کی حفاظت ونگہداشت کے ساتھ ساتھ گردن کی حسن وخوبصورتی کو برقرار رکھنے کے لیے اس پر بھی خصوصی توجہ دیں÷

جمعرات 16 جون 2016

خواتین چہرے کی جلد کی حفاظت ونگہداشت کے ساتھ ساتھ گردن کی حسن وخوبصورتی کو برقرار رکھنے کے لیے اس پر بھی خصوصی توجہ دیں
خواتین اپنے چہرے کی طرح گردن کی صفائی کابھی خیال رکھیں اور کسی بھی بیوٹی پروڈکٹ کااستعمال کرتے ہوئے گردن کونظرانداز نہ کریں۔ اگر گردن چھوٹی نظرآتی ہے توV شیپ والے گلے سلوائیں۔ گردن گلاب ہم وزن لے کررات سوتے وقت مالش کریں۔
اس کے علاوہ لیموں کاچھلکارگڑنے سے بھی گردن کی سیاہی کم ہوجاتی ہے۔ دھوپ میں نکلنے سے پہلے سن اسکرین کریم یالوش کااستعمال چہرے اور ہاتھوں کے ساتھ ساتھ گردن پر بھی کریں خصوصاََ موسم گرما میں گردن آپ کی خصوصی توجہ کی طالب ہے۔ موسم کی شدت اور دھوپ کی تیزی سیب بچنے کے لے جہاں آپ جسم کے دیگر کھلے حصوں کو تحفظ دیتی ہیں۔

(جاری ہے)

گردن کو بھی خصوصاََ ان میں شامل رکھیں۔


اپنی گردن کو جھریوں سے محفوظ بنائیے:
ہم میں سے اکثر خواتین اپنے چہرے کی جلد کے لیے بے حد حساس ہوتی ہیں۔ چہرے کی جلد کی تروتازگی کے لیے وہ اپنے چہرے پر بے حد توجہ دیتی ہیں لیکن بدقسمتی سے وہ چہرے کے ساتھ اہم حصے یعنی گردن کونظرانداز کردیتی ہیں۔
جس کی وجہ سے عموماََ ان کی گردن بدنمااور شکن وارنظر آتے لگتی ہے اور وہ اپنی عمر سے کئی گنا بڑی دکھائی دیتی ہیں لیکن اگر آپ ہمارا تیارکردہ یہ ماسک ہفتے میں دو دفعہ 10منٹ کے لیے اپنی گردن پر لگائیں آپ خود اس کے جادوائی اثرات سے لطف اندوز ہوں گی۔

لینولین ۔ ایک کھانے کا چمچہ ۔ گلیسرین ۔ ایک کھانے کا چمچہ ۔ وہیٹ جرم آئل۔ ایک کھانے کاچمچہ ۔ شہد کی مکھیوں کاموسم۔ ایک چائے کاچمچہ۔ وٹامن Aاور Dکیپسول ۔ UD 25000۔ UD 1000 ۔ لیونڈر آئل ۔ 6قطرے ۔
تمام اجزا کو ملاکر ڈبل بوائیلر میں گرم کرلیں۔ اچھی طرح مکس کرکے چولہے سے اتار کر ٹھنڈا کرلیں۔ اب اسے کسی بوتل یاجار میں محفوظ کرکے ریفریجریٹر میں رکھ دیں۔
اپنی انگلیوں کی پوروں کی مدد سے اپنی انگلیوں کوگلے پر ہنسی کی ہڈی سے اُوپر کی جانب حرکت دیتے ہوئے تھوڑی پر لگائیں۔ کچھ دیر بعد پانی سے دھولیں۔ اس کے نتائج آپ کے لیے حیران کن ثابت ہوں گے۔
گردن کی شکنیں دور کریں:
اگر آپ کی گردن عمر رسیدگی کے باعث بہت زیادہ جھریوں والی ہورہی ہے تو آپ 4اونس کولڈکریم یا کوئی نائٹ کریم (جو آپ استعمال کرتی ہو) لے کر کسی برتن میں گرم کیجیے۔ ٹھنڈا کرکے ریفریجریٹر میں محفوظ کیجیے۔ گردن کی جھریوں کے لیے بہترین ماسک تیار ہے۔

Browse More Skin Care

Special Skin Care article for women, read "Gardan Bhi Aap Ki Tawajoh Ki Talabgaar" and dozens of other articles for women in Urdu to change the way they live life. Read interesting tips & Suggestions in UrduPoint women section.