Gardan Ki Siahi K Liay Asaan Totka - Article No. 1570

Gardan Ki Siahi K Liay Asaan Totka

گردن کی سیاہی سے نجات کے لیے انتہائی آسان ٹوٹکا - تحریر نمبر 1570

یہ کون نہیں جانتا کہ خواتین کو زیور سے شدید لگاؤ ہوتا ہے اور اس میں گلے کے ہار یعنی نیکلس کو خصوصی اہمیت حاصل ہے ، لیکن جب گردن کالی ہو تو قیمتی سے قیمتی ہار بھی اپنی اہمیت کھو دیتا ہے۔

پیر 27 مارچ 2017

یہ کون نہیں جانتا کہ خواتین کو زیور سے شدید لگاؤ ہوتا ہے اور اس میں گلے کے ہار یعنی نیکلس کو خصوصی اہمیت حاصل ہے ، لیکن جب گردن کالی ہو تو قیمتی سے قیمتی ہار بھی اپنی اہمیت کھو دیتا ہے ۔ دھوپ کی وجہ سے جہاں جسم کے دیگر حصے اپنی اصل رنگت سے محروم ہوجاتے ہیں، وہیں گردن کا حال بھی کچھ مختلف نہیں۔ ایسی صورت میں اکثر خواتین مختلف قسم کی کریم، کنسیلر اور فاونڈیشن سے گردن کو اصل رنگت میں لانے کی کوشش کرتی ہیں، لیکن یہ مستقل حل ہرگز نہیں۔
ان ناکامیوں کی وجہ سے ہرگز پریشان یا مایوس ہونے کی ضرورت نہیں۔ ہمارے پاس ایک ایسا گھریلو ٹوٹکا موجود ہے جس کا اگر مستقل استعمال کیا جائے تو یہ صرف اور صرف ایک ہفتے میں آپ کی کالی یا گہرے رنگ کی گردن کو خوبصورت بنانے کی پوری صلاحیت رکھتا ہے ۔

(جاری ہے)

تو آئیے اس ٹوٹکے پر نظر ڈالتے ہیں۔اجزا: زیتون کا تیل ایک کھانے کا چمچ نمک دو کھانے کے چمچ بیکنگ سوڈا۔

ایک کھانے کا چمچ زیتون کے تیل، نمک اور بیکنگ سوڈا سے تیار کردہ مرکب گردن کی رنگت نکھارنے کے لیے اِس لیے بہت زیادہ کارآمد ہے کہ زیتون کے تیل میں وٹامن ای شامل ہے جو جلد کی خوبصورتی میں کلیدی کردار ادا کرتا ہے ۔ اسی طرح نمک میں یہ خاصیت ہے کہ وہ جلد کے خراب حصوں کو چھلکے کی صورت اتاردیتی ہے اور اندر موجود خوبصورت جلد کو باہر آنے کی جگہ میسر آتی ہے ۔
پھر بیکنگ سوڈا میں قدرتی طور پر ایسے اجزا موجود ہیں جو رنگت کو گورا بنانے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ مرکب بنانے اور استعمال کرنے کا طریقہ اجزا: کی بتائی گئی مقدار کو ایک پیالے میں ڈالیں۔ اجزا کو اچھی طرح سے ملا لیں۔ جب مرکب بن جائے تو گردن پر اچھی طرح لگالیں۔ چند منٹوں تک گردن پر مالش کریں۔ مالش کرنے کے بعد 15 منٹ تک مرکب کو لگے رہنے دیں اور پھر نیم گرم پانی سے دھو لیں اس خبر یا مواد سے ادارے کا متفق ہونا ضروری نہیں !تمام خبریں اور مواد مروجہ ذرائع سے حاصل کیاگیاہے۔

Browse More Skin Care

Special Skin Care article for women, read "Gardan Ki Siahi K Liay Asaan Totka" and dozens of other articles for women in Urdu to change the way they live life. Read interesting tips & Suggestions in UrduPoint women section.