Haldi Se Naram O Mulaim BeDagh Or Chamakdar Jild - Article No. 1463
ہلدی سے نرم و ملائم بے داغ اور چمکدار جلد - تحریر نمبر 1463
تھوڑے سے کچے دودھ میں چٹکی بھر ہلدی ملا کراسے اپنے چہرے اور ہونٹوں پر لگائیں ہلدی اور دودھ کا مکسچر چہرے پر قدرتی کلینرز کاکام کرے گا اور خشک اور پھٹے ہوئے ہونٹوں کو نرم و ملائم اور گلابی بنادے گا۔
بدھ 4 مئی 2016
تھوڑے سے کچے دودھ میں چٹکی بھر ہلدی ملا کراسے اپنے چہرے اور ہونٹوں پر لگائیں ہلدی اور دودھ کا مکسچر چہرے پر قدرتی کلینرز کاکام کرے گا اور خشک اور پھٹے ہوئے ہونٹوں کو نرم و ملائم اور گلابی بنادے گا۔
آنکھوں کے گرد جھریاں:
ہلدی کا استعمال آنکھوں کے گرد جھریوں کا خاتمہ کرنے کے ساتھ ساتھ سیاہ حلقوں کو بھی غائب کردیتا ہے۔ تھوڑی سی مقدار میں گنے کا رس لیں اور اس میں چٹکی بھر ہلدی ملا کر چہرے پر لگائیں۔ جھریوں کیلئے بہترین قدرتی نسخہ ہے۔ اس کے علاوہ دو کھانے کے چمچ لسی میں چٹکی بھر ہلدی شامل کرکے کریم بنالیں اب اسے آنکھوں کے اردگرد لگائیں اور تقریباً بیس منٹ کے بعد ٹھنڈے پانی سے دھولیں اس کریم کو ہفتے میں کم از کم دو مرتبہ ضرور استعمال کریں۔
(جاری ہے)
ہلدی خشک جلد کیلئے:
خشک و بے رونق اورکھردری جلد کیلئے ایک عدد انڈے کی سفیدی میں دو قطرے زیتون کا تیل ایک تازہ لیموں کا جوس، تھوڑا ساعرق گلاب اور چٹکی بھر ہلدی ڈال کر اچھی طرح مکس کرلیں اب اس مکسچر کو چہرے، گردن کہنیوں اور گھٹنوں پر لگائیں اور خشک ہونے پر نیم گرم پانی سے دھولیں۔
ہلدی چکنی جلد کیلئے:
چہرے سے فالتو چکنائی اور گردو غبار صاف کرنے کیلئے 2 کھانے کے چمچ دودھ میں دو قطرے لیموں کا تازہ رس، دو کھانے کے چمچ صندل پاوٴڈر اور چٹکی بھر ہلدی ڈال کر اسے اچھی طرح مکس کریں اور پھر چہرے پر لگائیں جب یہ ماسک پوری طرح سے خشک ہوجائے تو چہرے کو نیم گرم پانی سے دھولیں۔
جلد میں چمک کیلئے:
تھوڑے سے صندل پاوٴڈر میں چٹکی بھر ہلدی اور چند قطرے کھانے پکانے کا تیل شامل کرکے اس کا پیسٹ بنائیں اب اس پیسٹ کو چہرے پر لگائیں اور تقریباً پندرہ یا بیس منٹ کے بعد تھوڑے پانی سے منہ دھولیں چہرے پر بلا کی چمک پیدا ہوجائیگی۔
بالوں کی خشکی کیلئے:
حسب ضرورت زیتون کے تیل میں تھوڑی سی ہلدی ملا کر اس مکسچر کو سر کی کھوپڑی پرلگائیں اور پندرہ منٹ لگا رہنے کے بعد کسی اچھے اور معیاری شیمپو سے سردھولیں۔
چھائیوں کیلئے:
ہلدی اور لیموں کے مکسچر کو چہرے کے متاثرہ حصے پر لگائیں اور بیس منٹ کے بعد منہ دھولیں۔
مردہ خلیات کیلئے:
تھوڑے سے جو یا مکئی کے آٹے میں آدھا چمچ ہلدی پاوٴڈر اور پانی شامل کرکے اس کا پتلا سا پیسٹ بنالیں اور اسے جسم پر لگا کر آہستگی کے ساتھ اسکرب کریں اس پیسٹ کو نہاتے وقت لگائیں اس کا باقاعدہ استعمال نہ صرف مردہ خلیات کو ہٹانے میں معاون ثابت ہوگا بلکہ اس سے جلد بھی نرم و ملائم بے داغ اور چمکدار ہوجائے گی۔
Browse More Face Bleaching, Face Facial & Face Massage
خوبصورت ہیئر کلرز
Khoobsorat Hair Colors
ہئیر ڈائیز․․․․․․والیو م کا انتخاب احتیاط سے
Hair Dye Volume Ka Intikhab Ehtiyat Say
ہوم میڈ فیشیل سے جلد کی رعنائی بحال کریں
Homemade Facial Se Jild Ki Ranayi Bahal Karain
لیموں قدرتی بیوٹی پراڈکٹ
Lemon Qudrati Beauty Product
جلد کو خوبصورت بنانے کیلئے
Jild Ko Khobsorat Banane K Liye
خوبصورت جلد کے لیے
Khobsorat Jild K Liye
چہرے کی شادابی کیسے برقرار رکھیں؟
Chehre Ki Shadabi Kaise Barqarar Rakhain
جلد کے دانوں سے نجات
Jild K Danoon Se Nijaat
فیشل ویکسنگ
Facial Waxing
کنسیلر لگانے کا صحیح طریقہ
Kansels Lagane Ka Sahi Tariqa
کھیرے سے جلد کی حفاظت
Kheere Se Jild Ki Hifazat
خشک جلد پر “میک اپ” کوئی مسئلہ نہیں۔۔۔!!!
Khushk Jild Per MakeUP