Homemade Beauty Products Jild O Baalon Kay Nikhar - Article No. 1188

Homemade Beauty Products Jild O Baalon Kay Nikhar

ہوم میڈبیوٹی پروڈکٹس جلد وبالوں کے نکھار کے بہترین معاون - تحریر نمبر 1188

جلد قدرت کا عطا کردہ انمول تحفہ ہے اور بال آپ کی خوبصورتی کا تاج ہیں ان کی حفاظت ونگہداشت کے لیے ہر بل پروڈکٹس کا استعمال کریں ہوم میڈسوپ اور ہربل شیمپوز کے استعمال کے نتائج بلاشبہ نتائج فوری طورپر برآمد نہیں ہوتے ہیں لیکن یہ ہر قسم کے ضرورساں کیمیائی اجزاء سے پاک اور جلد و بالوں کی خوبصورتی کے لئے آئیڈیل ضرور ثابت ہوتے ہیں

ہفتہ 9 مئی 2015

شاہدہ جیلانی:
ہوم میڈ سوپ کی اصلاح آپ نے اکثر سنی ہوگی اس قسم کے سوپ جلد کی خوبصورتی ونزاکت میں اضافہ کرنے میں معاون سمجھے جاتے ہیں۔ آپ اپنی جلد کی ساخت کے حساب سے اپنے گھر پر خود سوپ تیار کر سکتی ہیں۔ سوپ بنانے کے لئے سب سے پہلے آپ کو اپنی جلد کی ساخت کا اندازہ کرنا ہوگا کہ آ پ کی جلد کیسی ہے ۔ اپنی جلد کی ساخت کی مد نظر رکھتے ہوئے سو پ کا انتخاب کریں تاکہ آپ کی جلد خوبصورت اور صحت مند نظر آئے شہر میں سنگھاری پروڈکٹ کانیٹ ورک وسیع سے وسیع تر ہوتا چلا جا رہا ہے۔

یہی وجہ ہے کہ مارکیٹ کی ہر دکان پر آپ کو ہر روز ایک نئی پروڈکٹ دکھائی دیتی ہے کوشش کریں جہاں تک ممکن ہو اپنی خوبصورتی میں اضافے کے لئے گھریلو پروڈکٹس کے استعمال کو یقینی بنائیں اور یہ بات ضرور یاد رکھیں کہ ظاہری خوبصورتی ہی سب کچھ نہیں ہوتی بلکہ اپنی جلد کی صحت و توانائی بخشنے کیلئے اس کی مکمل نگہداشت کریں، اب میں آپ کو چند ایسی ہوم پروڈکٹس کے بارے میں بتایا جا رہا ہے جو آپ کی خوبصورتی اور جلد کی جلد صحت کے لئے مدد گار ثابت ہوں گی۔

(جاری ہے)


خشک جلد کے لئے(سوپ):
خشک جلد کی حامل خواتین کے لئے ہوم میڈ صابن بنانے کا طریقہ کا ر درج ذیل ہے جس کے لئے مندرجہ ذیل اشیاء درکار ہیں۔ کوئی عام سا بیوٹی سوپ، کدوکش کر لیں، 1 کھانے کا چمچہ، دودھ1 1/2 کپ ،شہد، 1کھانے کا چمچہ ، لیموں کا رس1کھانے کا چمچہ۔ گلیسرین1کھانے کا چمچہ۔ ان تمام اجزاء کو پتیلے میں ڈال کر چولہے پر چڑھا دیں ہلکی آنچ پر اتنا پکائیں کہ کدوکش کیا ہوا سوپ حل ہو جائے تو چولہے سے اتار کر سوپ کے سانچے میں ڈال کر ٹھنڈا کرنے کے لئے رکھ دیں۔
پوری رات اس کو چھوڑ دیں صبح چیک کریں گئے تو آپ کو سوپ تیار ہو چکا ہوگا اس سے صبح ، دوپہر ، شام منہ دھوئیں ایک ہفتے میں آپ کی جلد کے ساتھ ساتھ آپ کی رنگت بھی نکھر جائے گی۔
چکنی جلد کے لئے (سوپ):
چکنی جلد تو قدرت کا انمول تحفہ ہوتی ہے۔ چکنی جلد والی خواتین اگر اپنی جلد کی حفاظت طریقے سے کریں تو ہمیشہ جوان نظر آئیں گئی ایسی جلد کی حامل خواتین کے چہرے عموماََ جھریوں سے پاک ہوتے ہیں۔
یہی وجہ ہے کہ چکنی جلد خشک جلد کی نسبت زیادہ جوان اور پُرکشش نظر آتی ہے۔ جہاں چکنی جلد کا خیال بے پناہ فوائد ہیں وہیں اگر آپ نے پانی جلد کا خیال نہ رکھا تو آپ کو بے شمار جلدی مسائل پیش آسکتے ہیں ۔ ان مسائل سے بچنے کے لئے میں آپ کو ہوم مڈی سوپ بنانے کا طریقہ بتاتی ہوں۔ عام بیوٹی سوپ کدوکش کا ہوا1کھانے کاچمچہ۔ عرق گلاب 1/2کپ ۔ گلاب کی پتیاں1/4 کپ ۔
شہد 1 چائے کا چمچہ۔ اور نج کے چھلکے پسے ہوئے1 چائے کا چمچہ ان اجزاء کو دیگچی میں ڈال کر ہلکی آنچ پر پکائیں اتنا پکائیں کہ سوپ حل ہو جائے تو اسے چولہے سے اتار کر رکھ دیں اور ایک دن بعد جب سوپ جم جائے گا تو اسے استعمال کریں بہترین نتائج کے لئے صابن چہرے پر لگاکر 2 منٹ تک چہرے کا مساج کریں بہت جلد آپ کا چہرہ چمک اٹھے گا۔
نارمل جلد کے لئے(سوپ):
نارمل جلد رکھنے والی خواتین کی لکی کہا جاتا ہے کیونکہ ان کی جلد چکناہٹ اور حدردجہ خشکی سے آزادہوتی ہے۔
چونکہ جلد اگر چکنی ہو تو بھی مسائل کا سامنا رہتا ہے اور اگر خشک ہوتو بھی جلد کے ساتھ انگنت مسائل درپیش رہتے ہیں کیونکہ چکنائی یا خشکی اگر ایک حد کے اندر رہے تو ہی جلد کے لئے موزوں ہوتی ہیں لیکن اگر یہ تجاوز کر جائے تو آپ کی جلد کے لئے نقصان دہ ثابت ہوتی ہے اور اگر نارمل جلد والی خواتین اپنی جلد کی دیکھ بھال باقاعدگی سے کریں تو ان کے چہرے پر مزید نکھار نمایاں ہوگا۔
نارمل جلد کی حامل خواتین کے لئے ہوم میڈ بنانے کا طریقہ پیش خدمت ہے جس سے ان کی جلد نارمل بھی رہے گی اور مزید خوبصورت ہو جائے گی۔
کدوکش کیا ہوا بیوٹی سوپ 1کھانے کا چمچہ۔ شہد1 چائے کا چمچہ۔بادام روغن 1چائے کا چمچہ۔ کیسو کے پھول 1کھانے کا چمچہ ۔ عرق گلاب 1 1/2 کپ ان اجزا کو برتن میں ڈال کر چولہے پر چڑھا دیں ہلکی آنچ پر اتنا پکائیں کہ سوپ حل ہو جائے کسی محفوظ جگہ پر رکھ دیں ایک دن بعد صابن جم جائے تو اس کو حسب ضرورت استعمال کریں دن میں تین مرتبہ ضرور استعمال کریں۔

بالوں کے مسائل اور ان کا حل:
آج کے جدید دور میں بالوں کے لئے جدید طریقہ علاج متعارف کروائے جار ہے ہیں لیکن بیشتر خواتین کے لئے یہ علاج کروانا نا ممکن ہے یہ علاج جہاں بہت مہنگا ہے وہیں یہ علاج کروانے کے لیے آپ کو تکلیف دہ مراحل سے بھی گزرنا پڑتا ہے۔ گنجاپن کیوں ہوتا ہے اور کای اس کا کوئی حل ہے؟ یہ اور اس کے علاوہ بالوں کے بہت سے مسائل ہیں۔
جس کو آپ نظر اندازنہ کریں کیونکہ بالوں کے مسائل کی پوٹلی کھل ہی گئی توجب بال گرنا شروع ہوں تو آپ اسی وقت سے بالوں کو توجہ دینے کا عمل شروع کریں اور ان کی خوراک کی مکمل خیال رکھیں تو آپ کو ایسے مسائل کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا۔ تیل بالوں کیلئے نہایت ضروری ہے۔ بالوں کی نگہداشت کے لئے ضروری ہے کہ آپ معیاری تیل اور شیمپو کریں آج کل مارکیٹ میں طرح طرح کے شیمپو اور تیل فروخت ہو رہے ہیں ایسے میں اکثر خواتین کے لئے معیاری تیل اور شیمپو کی پہنچان بھی کرنا مشکل ہو گیا ہے اور ان کی قیمتیں آسمان سے باتیں کر رہی ہیں آپ کی جلد اور معیار کے لحاظ سے کون سی پروڈکٹ ٹھیک ہے ۔
اس کا تعین آپ کو خود کرنا ہوگا۔
ہربل شیمپو بنانے کا طریقہ:
یہ شیمپو پاوٴڈر کی شکل میں ہوتا ہے۔ جو مارکیٹ میں دستیاب نہیں ہے۔اس کو آپ خود گھر پر تیار کر سکتے ہیں۔یہ کیمکل سے پاک یہ شیمپو آپ کے بالوں کو گھنا سیاہ اور لمبا کرتا ہے اس مین تمام قدرتی جڑی بوٹیوں کا استعمال کیاجا تا ہے اس لئے یہ یہ ہر طرح کے بالوں کیلئے اثر انگیز ہوتا ہے اسکے استعمال کے ابعد کا رزلٹ آپ کو فوراََ نہیں ملے گا یہ فارمولا آہستہ آہستہ اثر کرتا ہے ۔
آپ کو اس کو رزلٹ تقریباََ ایک مہینے کے بعد نظر آئے گا ہر بل شیمپو بنانے کا طریقہ نوٹ کرلیں۔
۰ آملے کا چھلکا۔۔۔۔1 پاوٴ
۰ ریٹھے کاچھلکا۔۔۔۔1پاوٴ
۰ ہڑ ہڑ کا چھلکا۔۔۔۔1پاوٴ
۰ سیکا کائی کے چھلکے۔۔۔1/2 پاوٴ
۰ استعمال شدہ پتی۔۔۔1/2 پاوٴ
۰ بیسن۔۔۔۔1/2 پاوٴ
آملے کا چھلکا، ریٹھے کا چھلکا، ہڑہڑ کا چھلکا۔ سیکا کائی کا چھلکا۔
ان تمام جڑی بوٹیوں کو دھوپ رکھ کر اچھی طرح سکھالیں۔ پھر ان کو گرائینڈر میں ڈال کر باریک پیس لیں۔ پسے ہوئے آمیزے کو باریک ململ کے کپڑے میں چھان لیں باقی بچے ہوئے آمیزے کو دوبارہ گراینڈ کریں اور پھر کپڑے میں چھان لیں اس عمل کو اس وقت تک دہراتی رہیں جب تک آمیزہ ختم نہ ہو جائے۔ پھر اس میں بیسن ڈال دین استعمال شدہ پتی کو اچھی طرح خشک کر کے گرائینڈ کر کے اس کو بھی مکس کر لیں اور تیار شدہ آمیزے کو سکی جار میں محفوظ کر لیں۔

استعمال کرنے کا طریقہ:
اپنے بالوں کو لمبائی کے مطابق پاوٴڈر پیالے میں ڈالیں پھر اس میں دودھ ڈال کر گاڑھا گاڑھا مکسچر تیار کرلیں دھیان میں رہے کہ مکسچر اتنا گاڑھا ہونا چاہیے کہ سر پر لگانے سے بہہ نہ جائے۔ یہ اتنا موثر ہوتا ہے کہ اس کا مکسچر جہاں جہاں لگے گا وہاں بال اُگے اس کے احتیاط سے لگائیں تاکہ ادھ ادھر نہ لگے جن لوگوں کے بال کم عمری میں سفید ہوجاتے ہیں یہ ان کے لئے بھی بہت فائدہ مند ہے۔
اس کے استعمال سے بالوں کے تمام مسائل حل ہوں گے۔
بال لمبے کرنے کا تیل:
تیل کا استعمال بالوں کے لئے بہت ضروری ہوتا ہے اس لئے کم سے کم ہفتے میں 1بار ضرور آئل لگانا چاہیے ویسے تو مارکیٹ میں ہر جگہ آپ کو بال لمبے کرنے کا تیل مل جائے گا لیکن اس کا کوئی فائدہ نہیں ہوتا بلکہ اس کو خرید کر آپ اپنا ہی نقصان کرتی ہیں اس کے برعکس اگر آپ گھر پر بنے تیل کا استعمال کریں تو آپ کو نہ صرف پیسوں کی بچت ہوگی بلکہ بالوں میں بھی من چاہا اضافہ ملے گا، یہ تیل ہر طرح کے بالوں کے لئے یکساں مفید ہے۔

۰ ناریل کا تیل۔۔۔۔ 250گرام
۰ مہندی کے پتے۔۔۔100گرام
۰ ریٹھے کے چھلکے۔۔۔100 گرام
۰ آملے کا تیل۔۔۔۔250 گرام
ان تمام اشیاء کو کڑاہی میں ڈال کر چولہے پر رکھ دیں ہلکی آنچ پر پکاتے رہیں یہاں تک کہ مہندی کے پتے اور ریٹھے کے پھلکے جل کر کوئلہ ہو جائیں تو اس کو چولہے سے اتار کر ٹھنڈا کر لیں پھر مہندی کے پتے اور ریٹھے کے چھلکے اس میں پیس کر بوتل میں ڈال کر محفوظ کر لیں استعمال سے پہلے بوتل کو اچھی طرح ہلا کر استعمال کریں۔
اسے ہمیشہ رات کو سونے سے پہلے بالوں میں اچھی طرح لگا کر سوجائیں اور صبح دھولیں اس کا استعمال ایک دن چھوڑ کے کریں اس کو لگانے سے آپ اپنے بالوں میں حیرت انگیز فرق محسوس کریں گی۔ اس کے بالوں میں کبھی خشکی نہیں ہوگی نہ ہی بال دو مونہے ہوں گے اور بال گرنے کی شکایت بھی دور ہو جائے گی یہ تیل بالوں کے ہر مسئلے کا حل ہے ۔بس تیل بنائیے اور آزمائیے۔

Browse More Skin Care

Special Skin Care article for women, read "Homemade Beauty Products Jild O Baalon Kay Nikhar" and dozens of other articles for women in Urdu to change the way they live life. Read interesting tips & Suggestions in UrduPoint women section.