Jhurian Mazi Ka Qissa Ban Gayin - Article No. 1478

Jhurian Mazi Ka Qissa Ban Gayin

جھریاں ماضی کاقصہ بن گئیں - تحریر نمبر 1478

بڑھتی عمر میں انسانی جسم میں کئی قسم کی تبدیلیاں پیدا ہوتی ہیں کئی اعضاء کمزور ہوجاتے ہیں۔ بینائی کم ہو جاتی ہے چہرے اور آنکھوں کے نیچے جھریاں بڑجاتی ہیں

بدھ 1 جون 2016

بڑھتی عمر میں انسانی جسم میں کئی قسم کی تبدیلیاں پیدا ہوتی ہیں کئی اعضاء کمزور ہوجاتے ہیں۔ بینائی کم ہو جاتی ہے چہرے اور آنکھوں کے نیچے جھریاں بڑجاتی ہیں۔ اگرچہ ڈھلتی عمر میں چہرے پر جھریاں نمودار ہونا ایک فطری امر ہے مگر بعض اوقات کسی بیماری ہارمونز میں کمی یاپھر کسی جلدی بیماری میں مبتلاہونے کے باعث بھی چہرے پر جھریاں پڑجاتی ہیں۔
جھریاں کے خاتمے کیلئے کئی گھریلو ٹوٹکے آزمائے جاتے ہیں اس کے لئے مختلف قسم کے علاج بھی دریافت ہوئے، کاسمیٹک سرجری کابھی سہارالیاجاتا ہے۔ کچھ عرصہ قبل سائنسی جریدے ”نیچر“ میں ایک تحقیقی رپورٹ شائع ہوئی تھی کہ عمر ڈھلنے کے ساتھ چہرے پر پڑنے وال جھریوں، پٹھوں کی کمزوری اور آنکھوں میں موتیااترنے کے عمل کو مکمل طورپر ختم کیاجاسکتا ہے۔

(جاری ہے)

سائنسدانوان نے یہ نتیجہ عمر کے ساتھ ریٹائرہو جانے والے خلیوں کو تلف کرکے حاصل کیا۔ جو جسم میں رہ جانے کی صورت میں مزیدخلیوں کو اپنی طرح ریٹائر کرنے کی کوشش کرتے ہیں امریکی محققین کے دعویٰ کے مطابق جسم اس طرح کے دس فیصد خلیوں کو خود کار نظام کے تحت کرتا ہے جبکہ انہوں نے ریٹائر ہونے والے تمام خلیوں کو تلف کرکے یہ نتائج حاصل کئے۔ سائنسدانوں نے ابتدائی مراحل میں یہ تجربہ چوہوں پر آزمایا۔
اب حال ہی میں جھریاں سے نجات کے لئے امریکی طبی تحقیق میں کامیاب تجربہ کیا گیا ہے۔ ایم آئی ٹی، میساچوٹس، جنرل ہاسپٹل، لیونگ بروف اور اولیوولینبر کی مشترکہ تحقیق میں ایسی سکنڈ سکن تیار کی گئی ہے جو چہرے کاجوانی کاتاثر بحال کردیتی ہے۔ درحقیقت یہ ایک میٹریل ہے جو چہرے پر کسی بھی کریم کی طرح لگایا جاسکتا ہے اور پھر اسے ایک جیل ( jel) کی مدد سے متحرک کردیاجاتا ہے جو جلدکو فوری کھینچ دیتا ہے جس سے جھریاں غائب ہوجاتی ہیں اورچہرہ جوان نظرآنے لگتا ہے۔
اگرچہ اس میٹریل کو رات کے وقت اتارناپڑتا ہے مگر اس کی تہہ دن کے وقت جلد کی نمی کو بہتر کرتی ہے اور طویل المعیاد بنیادوں پر اس کے استعمال سے بتدریج جھریاں ختم ہونے لگتی ہیں۔ گزشتہ ایک دہائی سے اس میٹریل کی تیاری کے لئے کام کررہے تھے جس کے کامیاب تجربات اب کئے گئے ہیں۔ اس کامیابی کی دلیل یہ ہے کہ تجربات کے دوران رضا کاروں پر اس سکینڈسکن کے استعمال سے لوگوں کی آنکھوں کے نیچے بھاری پن اور جھریاں ختم ہوگئیں۔ اس میٹریل کو ایکس پی ایل کانام دیاگیا ہے اور یہ جلد پر 24 گھنٹوں تک کے لئے لگایاجاسکتا ہے۔ محققین کو توقع ہے کہ یہ میٹریل بہت جلد مارکیٹ میں عام فروخت کے لئے دستیاب ہوگا۔

Browse More Skin Care

Special Skin Care article for women, read "Jhurian Mazi Ka Qissa Ban Gayin" and dozens of other articles for women in Urdu to change the way they live life. Read interesting tips & Suggestions in UrduPoint women section.