Jhurion Se Nijaat Payen - Article No. 1419

Jhurion Se Nijaat Payen

جھریوں سے نجات پائیں - تحریر نمبر 1419

عموماََ جھریوں کو بڑھاپے کی علامت سمجھاجاتا ہے لیکن بعض لوگوں کے چہرے پر پچاس سال کی عمر میں بھی جھریوں کانام نشان نہیں ہوتا۔

جمعہ 11 مارچ 2016

اقراء گل:
عموماََ جھریوں کو بڑھاپے کی علامت سمجھاجاتا ہے لیکن بعض لوگوں کے چہرے پر پچاس سال کی عمر میں بھی جھریوں کانام نشان نہیں ہوتا۔ حالانکہ جھریاں اس وقت جلد پر نمودار ہوتی ہیں جب جلد کی حفاظت صحیح طریقے سے نہ کی جائے۔ جھریوں سے بچاؤ کی خاطر درج ذیل احتیاطی تدابیر اختیار کی جاسکتی ہیں۔
تیز دھوپ یعنی سورج کی تمازت چہرے کیلئے نقصادہ ہے کیونکہ اس سے جلد کھنچ جاتی ہے اس لیے اپنے چہرے کی تیزدھوپ سے محفوظ رکھیں۔
وزن میں کمی بھی جھریوں کاباعث بنتی ہے۔ دبلاپتلا ہونے کے شوق میں سخت ڈائٹنگ سے پرہیز کریں۔
کروٹ کے بل سونا بھی جھریوں کا باعث بنتا ہے۔
اپنے اعصاب اور ہڈیوں کی حفاظت کیلئے باقاعدہ ورزش کریں۔ اپنے جسم کو قوت کی فراہمی کیلئے صحتمند غذا کھائیں۔

(جاری ہے)

خصوصاََ دودھ اور پھلوں کااستعمال زیادہ سے زیادہ کریں۔ کیونکہ اس طرح سے نہ صرف طویل عمر کا حصول ممکن ہے بلکہ جھریاں بھی نظر نہیں آئیں گی۔


سونے سے پہلے اپنے چہرے کو ہر قسم کی میک اپ مصنوعات سے پاک کرلیں۔
جھریوں سے نجات کیلئے:
شہد کا لیپ جھریوں کے خاتمے کیلئے بہترین ہے۔ شہد کے استعمال نہ صرف جھریوں کاخاتمہ ہوتا ہے بلکہ چہرہ تروتازہ رہتا ہے۔
120گرام شہد میں ایک لیموں کارس ملائیں اور اسے روزانہ چہرے پر لگائیں۔ پندرہ منٹ بعد چہرہ دھوئیں۔ پچیس روز تک متواتراستعمال سے جھریوں کا خاتمہ ممکن ہے۔

میدے میں شہد اور انڈے کی سفیدی ہم وزن مکس کرکے اس کا پیسٹ بنالیں۔ اس پیسٹ کوتمام چہرے پر لگائیں۔ 15منٹ بعد چہرہ نیم گرم پانی سے دھولیں۔
جھریوں کے خاتمہ کیلئے ماسک: انڈے کی سفیدی، پھٹکری، پاؤڈر، روغن اور زیتون، عرق گلاب، ملتانی مٹی، صندل کی لکڑی، کینو کے چھلکوں کا پاؤڈر ہم وزن لے کر تمام اجزاء کو باہم ملالیں۔ اس ماسک کوہفتہ یاپندرہ دن میں ایک سے تین بار استعمال کرسکتی ہیں۔

ہاتھوں اور پیروں کی دیکھ بھال:
عموماََ خواتین اپنے چہرے کے حسن وخوبصورتی کیلئے توکئی کئی گھنٹے صرف کردیتی ہیں لیکن ہاتھوں اور پیروں کی طرف ان کی توجہ نہ ہونے کے برابر ہوتی ہے جس کے نتیجے میں چہرے سے پہلے ہی ہاتھوں پر جھریاں ہونے لگتی ہیں۔ ہاتھوں اور پیروں کو خوبصورت بنانے اور ان کی خوبصورتی کو برقرار رکھنے کیلئے ذیل میں کچھ ٹپس بتائی جارہی ہیں جن پر عمل کرکے آپ بھی اپنے ہاتھوں اور پیروں کو خوبصورت بناسکتی ہیں۔

عرق گلاب میں لیموں اور گلیسرین مکس کرلیں۔ ہاتھوں کی صفائی کیلئے بہترین لوشن ہے۔
سنگترے کے چھلکے کو ہاتھوں، پیروں اور کہنیوں پر متواتر ملیں۔ پھر ٹھنڈے پانی سے دھولیں یہ ہاتھوں اور پیروں کو نرم رکھنے کیلئے بہترین ہے۔
جو کاآٹا، ہلدی اور بیسن کا پیسٹ ہاتھوں اور پیروں پر ملیں۔ چند ہی دنوں میں ہاتھوں اور پیروں کی رنگت میں نکھار آجائے گا۔
تھوڑی سی ہلدی، نمک اور پانی کاپیسٹ بناکر اس آمیزے کو چند منٹ ہاتھوں اور پیروں پر لگارہنے دیں۔ اس کے بعد دھولیں۔
کہنیوں، ہاتھوں اور پیروں کی سیاہی دور کرنے کیلئے ایک پلیٹ میں تھوڑی سی چینی لیں اور ایک لیموں کاٹ کر اس چینی پر لگائیں اور ہاتھوں اور پیروں پر ملیں جب تک لیموں کا رس ختم نہ ہو،یہ عمل جاری رکھیں اور خشک ہونے پر دھولیں۔
چار یاپانچ دن میں سیاہی ختم ہوجائے گی۔
آدھے کپ دودھ میں ایک بڑا چمچہ عرق گلاب اور چند قطرے لیموں کا رس ملائیں۔ سیاہ انگلیوں کی رنگت میں نکھار آجائے گا۔
ہاتھوں اور پیروں کو نرم وملائم رکھنے کیلئے تھوڑی سی گلیسرین اپنی ہتھیلی پرلگاکر اس سے مساج کریں اس طرح نہ تو ہاتھوں پیروں پر خشکی آئے گی اور نہ ہی پھٹیں گے۔
گلیسرین اور لیموں کا رس ملاکر روزانہ مساج کریں، اس سے ہاتھوں اور پیروں کی رنگت نکھر جائے گی۔

Browse More Skin Care

Special Skin Care article for women, read "Jhurion Se Nijaat Payen" and dozens of other articles for women in Urdu to change the way they live life. Read interesting tips & Suggestions in UrduPoint women section.