Jild Jamkanay Wali 8 Ghizayen - Article No. 1545

Jild Jamkanay Wali 8 Ghizayen

جلد چمکانے والی 8غذائیں - تحریر نمبر 1545

مختلف غذاؤں میں موجود اینٹی آکسیڈنٹس ہماری جلد کو مسحور کن اور چمکدار بناتے ہیں ‘ عمر رسیدگی کے اثرات کم کرتے ہیں

منگل 20 دسمبر 2016

چمکدار صحت مند اور لچکدار جلد کے حصول کیلئے بازار میں میں ڈھیروں کریمز اور لوشنز دستیاب ہیں لیکن جو چمک انسان کے اندر سے اس کے چہرے پر نمودار ہوتی ہے وہ نہ صرف پائیدار ہوتی ہے بلکہ انسان کی خوبصورتی میں چارچاند بھی لگادیتی ہے مختلف غذاؤں میں موجود اینٹی آکسیڈنٹ ہماری جلد کو صحت مند بناتے ہیں اسی طرح مختلف غذائیں جلد کو مسحور کن تازگی عطاکرتی ہیں ۔

بلیوبیری :
ان کا ذائقہ تو اچھا ہوتا ہی ہے ۔ یہ کم کیلوریز کی وجہ سے کیلوریز سے خائف خواتین کیلئے بہترین انتخاب ہے ان میں موجود اینٹی آکسیڈنٹ عمر رسیدگی کے اثرات کو کم کرتا ہے ۔ بلیوبیری کا جوس پیجئے یا بلیوبیری کو دہی میں اپنے پسندیدہ پھل کے ساتھ ملا کر کھایئے ۔ بلیوبیری دلیے کے ساتھ بھی اچھا کمبی نیشن بناتی ہیں اور جلد چمکدار اور صحتمند ہوتی ہے ۔

(جاری ہے)


پالک :
اس میں جلد کو فائدہ پہنچانے والے لوٹیسن ‘ وٹامن E C B پوٹاشیم ‘ کیلشیم فولا ‘ میگنشیم اور اومیگا تھری فیٹی ایسڈ پائے جاتے ہیں ۔ اتنی اہم اشیاء پرمبنی پالک سے جلد چمک اٹھتی ہے ۔
اخروٹ :
دن بھر میں صرف ایک اونس اخروٹ کااستعمال آپ کی صحت اور خوبصورتی دونوں کے لیے مفید ہے ۔
اخروٹ کھانے سے بال اور آنکھیں چمکدار اور روشن ہوتے ہیں۔ جلد ملائم ہوجاتی ہے اور ہڈیاں مضبوط ہوتی ہیں۔ روزانہ اپنی خوراک میں اخروٹ شامل کرنے سے وزن کنٹرول ہوتا ہے اور دماغ تیزی سے کام کرتا ہے ۔ آپ اخروٹ سادہ کھائیے یاپھر سلاد اور پاستا میں ملا کر نوش کریں ۔ اخروٹ میں پروٹین اومیگا تھری فیٹی ایسڈوٹامن Eفائبر اور اینٹی آکسیڈنٹس پائے جاتے ہیں ۔

کیوی :
اس پھل میں ایسے اینٹی آکسیڈنٹس شامل ہیں جو جلد کوجوان رکھتے ہیں اور جھریوں سے بچاتے ہیں۔ کیوی وٹامن Cسے پھر پور ہوتا ہے جودباؤ کاخاتمہ کرتاہے اور مدافعاتی نظام کو بہتر بناتا ہے ۔ کیوی مین چکنائی سے مبرااور نایاب وٹامن Eبھی پایاجاتا ہے ۔ جو کولیسٹرول کی سطح کم کرتا ہے ۔ کیوی کا جوس نہایت لذیذہوتا ہے۔
آپ کیوی سلاد ‘ دہی اور افروٹ ٹارٹ میں بھی استعمال کرسکتی ہیں ۔
ہلدی :
یوں تو ہلدی کھانوں کا ذائقہ اور رنگت بڑھانے کے لیے استعمال ہوتی ہے لیکن یہ صحت اورخوبصورتی کے حصول کااہم ذریعہ بھی ہے ۔ اس میں موجود جراثیم کش عناصر اسے بہت اہم بناتے ہیں۔ ہلدی چہرے پر موجود داغ دھبوں کو ہلکا کرتی ہے اور مردہ خلیات صاف کرتی ہے ۔
ہلدی بالوں کی صحت کے لیے بھی مفید ہے یہ چکنی جلد کو کنٹرول کرتی ہے ۔
ناریل کاپانی :
وزن گھٹانے میں ناریل کے پانی کا کوئی ثانی نہیں ۔ یہ کھانے کیی اشتہاء کوکم کرتا ہے اور آپ خود کوسیر پاتے ہیں ناریل کاپانی جلد کو نرم وملائم ہوتا ہے ۔ جھائیاں صاف کرتا ہے ۔ کیل مہاسوں کو کنٹرول کرتا ہے ۔
گیہوں کی گھاس :
یہ گھاس آپ اپنے گھر میں اُگاسکتی ہیں ۔
چند درجن گندم کے دانے مٹی میں ڈال کر پانی دے دیں ۔ مسلسل پانی دینے سے گھاس اُگ جائے گی جو Wheat grassکہلاتی ہے اس کے جوس میں مختلف وٹامن ‘ امینوایسڈ ‘ جگر کے انزائم کیلورفائل IIپائے جاتے ہیں ۔ یہ عمررسیدگی کے اثرات کو کم کرتی ہے ۔ جسم کے اندر اورباہر موجود تکلیف رفع کرتی ہے۔ دانتوں کے درد سے نجات دلاتی ہے ۔ بال مفید ہونے سے بچاتی ہے ۔

مالٹے :
اس میں موجود سٹرس لیمو نوئیڈز مختلف طرح کے سرطان کے خلاف لڑتے ہیں۔ جس میں چھاتی ‘ پھیپھڑوں ‘ جلد پیٹ اور بڑی آنت کا سرطان شامل ہے ۔ مالٹے کارس گردوں کے امراض سے محفوظ رکھتا ہے اور پتھری بننے کے عمل میں رکاوٹ بنتا ہے ۔ مالٹے کا چھلکا چہرے پر ملنے سے چہرے کی صفائی ہوتی ہے ۔ مالٹاکھانے سے بیٹا کیروٹین ملتا ہے جس میں موجود اینٹی آکسیڈنٹ جلد کے خلیات کو نقصان پہنچنے سے بچاتے ہیں۔

Browse More Skin Care

Special Skin Care article for women, read "Jild Jamkanay Wali 8 Ghizayen" and dozens of other articles for women in Urdu to change the way they live life. Read interesting tips & Suggestions in UrduPoint women section.